یہ امام علی رضاؑ کا حرز ہے۔ خلیفہ مامون کے خدمت گار یاسر سے روایت ہے جب امامؑ حمید بن قحطبہ کے محل میں تشریف لے گئے تو وہاں اپنا لباس اتارا اور حمید کے حوالے کیا۔ حمید نے وہ لباس اپنی لونڈی کو دے دیا کہ اسے دھوئے۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ واپس آئی جب کہ اس کے ہاتھ میں ایک رقعہ تھا جو اس نے حمید کو دیا اور کہا کہ یہ رقعہ میں نے ابو الحسنؑ کی جیب سے نکالا ہے۔ اس پر حمید نے آنجنابؑ سے کہا قربان جاؤں اس لونڈی کو آپؑ کے لباس میں سے ایک رقعہ ملا ہے۔ آپؑ نے فرمایا یہ وہ تعویذ ہے جسے میں ہمیشہ اپنے پاس میں رکھتا ہوں۔ حمید نے عرض کیا، کیا ممکن ہے کہ آپؑ ہمیں بھی اس سے شرف عطا فرمائیں؟ حضرت نے فرمایا یہ وہ تعویذ ہے کہ جو شخص اسے اپنے گردن میں رکھے گا بلائیں اس سے دور ہو جائیں گی۔ یہ تعویذ راندے ہوئے شیطان سے بچانے والا ہے۔ پھر آپؑ نے حمید کے سامنے اس تعویذ کو پڑھا اور وہ تعویذ یہ ہے۔

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
1
بِسْمِ ﷲِ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِالرَّحْمٰن مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِیًّا أَوْ غَیْرَ تَقِیٍّ
2
خدا کے نام سے بے شک میں تجھ سے خدا کی پناہ لیتا ہوں اگر تو پرہیزگا رہے یا پرہیزگار نہیں ہے
2
أَخَذْتُ بِاللّٰهِ السَّمِیْعِ الْبَصِیْرِ عَلٰی سَمْعِكَ وَبَصَرِكَ
3
میں نے سننے دیکھنے والے خدا کے ذریعے سے تیرے کانوں اور آنکھوں کو باندھ دیا ہے
3
لَا سُلْطَانَ لَكَ عَلَیَّ
4
اب نہ مجھ پر تیرا کوئی بس ہے
4
وَلَا عَلٰی سَمْعِیْ وَلَا عَلٰی بَصَرِیْ وَلَا عَلٰی شَعْرِیْ
5
نہ میرے کانوں پر نہ میری آنکھوں پر نہ میرے بالوں پر
5
وَلَا عَلٰی بَشَرِیْ وَلَا عَلٰی لَحْمِیْ وَلَا عَلٰی دَمِیْ
6
نہ میرے پوست پر نہ میرے گوشت پر نہ میرے خون پر
6
وَلَا عَلٰی مُخِّیْ وَلَا عَلٰی عَصَبِیْ وَلَا عَلٰی عِظَامِیْ
7
نہ میرے مغز پر نہ میرے پٹھوں پر نہ میری ہڈیوں پر تیرا بس ہے
7
وَلَا عَلٰی مَالِیْ وَلَا عَلٰی مَا رَزَقَنِیْ رَبِّیْ
8
نہ میرے مال پر اور نہ میرے رب کی دی ہوئی چیزوں پر تیرا کوئی بس ہے
8
سَتَرْتُ بَیْنِیْ وَبَیْنَكَ بِسِتْرِ النُّبُوَّةِ
9
میں نے پردہ ڈال دیا ہے اپنے اور تیرے درمیان، نبوت کے پردے سے
9
الَّذِی اسْتَتَرَ أَنْبِیَاءُ اللّٰهِ بِہٖ
10
جس سے خدا کے نبیوں نے خود کو ڈھانپا تھا
10
مِنْ سَطَوَاتِ الْجَبَابِرَة ِوَالْفَرَاعِنَةِ
11
سخت گیروں اور فرعونوں کے حملوں سے
11
جِبْرَائِیْلُ عَنْ یَمِیْنِیْ، وَمِیْكَائِیْلُ عَنْ یَسَارِیْ، وَاِسْرَافِیْلُ عَنْ وَرَائِیْ
12
چنانچہ جبرائیلؑ میری داہنی طرف اور میکائیلؑ میری بائیں طرف اسرافیلؑ میری پچھلی طرف
12
وَمُحَمَّدٌ صَلَّی اللّهُ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ أَمَامِیْ
13
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ میرے آگے ہیں
13
وَﷲ مُطَّلِعٌ عَلَیَّ یَمْنَعُكَ مِنِّیْ وَیَمْنَعُ الشَّیْطَانَ مِنِّیْ
14
خدا میرا نگہدار ہے وہ مجھے تجھ سے دور کرے گا اور شیطان کو مجھ سے ہٹائے گا
14
اَللّٰهُمَّ لَا یَغْلِبُ جَهْلُهٗ أَنَاتَكَ أَنْی وَیَسْتَخِفَّنِیْ
15
اے معبود اس کی نادانی تیرے حوصلے پر غالب نہ ہو کہ وہ مجھ پر چڑھ آئے اور مجھے خوار کرے
15
اَللّٰهُمَّ اِلَیْكَ الْتَجَأْتُ، اَللّٰهُمَّ اِلَیْكَ الْتَجَأْتُ، اَللّٰهُمَّ اِلَیْكَ الْتَجَأْتُ
16
اے معبود میں تیری پناہ میں ہوں، اے معبود میں تیری پناہ میں ہوں، اے معبود میں تیری پناہ میں ہوں۔
16

اس حرز کیلئے ایک عجیب حکایت بیان کی گئی ہے جسے ابو صلت ہروی نے نقل کیا ہے۔ ابو صلت کہتے ہیں کہ میرے مولا امام علی رضاؑ ایک روز اپنے مکان میں تشریف رکھتے تھے کہ اتنے میں خلیفہ مامون کا قاصد آپؑ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ خلیفہ آپؑ کو بلا رہے ہیں۔ امامؑ اٹھے اور مجھ سے فرمایا کہ اس وقت وہ مجھے ایک سخت امر کے لیے بلوا رہا ہے، لیکن قسم بخدا کہ وہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا بوجہ ان کلمات کے جو میرے جد بزرگوار حضرت رسولؐ سے ملے ہیں۔ ابو صلت کا بیان ہے کہ امامؑ کے ساتھ میں بھی خلیفہ مامون کے پاس گیا۔ جب حضرت کی نگاہ مامون پر پڑی تو آپؑ نے یہ حرز تا آخر پڑھا، پس جب آپؑ اس کے سامنے جا کھڑے ہوئے تو مامون نے آپؑ کی طرف دیکھ کر کہا ابو الحسنؑ، میں نے اپنے لوگوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آپؑ کو ایک لاکھ درہم دیں اور آپؑ اپنی مزید ضروریات بھی لکھ دیں۔ پھر جب امامؑ واپس ہوئے تو مامون نے آپؑ کے پس گردن نگاہ ڈالی اور کہا میں نے ارادہ کیا اور خدا نے بھی ارادہ کیا تاہم خدا کا ارادہ بہت بہتر تھا۔