شیخ طبرسی و ابن اثیر کے بقول 203ھ میں اسی دن امام علی رضاؑ کی شہادت اس زہر سے ہوئی جو آپ کو انگور میں دیا گیا۔ جب کہ آپ کی عمر ۵۵ برس تھی آپ کا روضہ مبارک سناباد نامی بستی میں حمید بن قحطبہ کے مکان میں ہے، جو طوس کا علاقہ ہے اب وہ مشہد مقدس کے نام سے مشہور ہے جہاں لاکھوں افراد زیارت کو آتے ہیں، ہارون الرشید عباسی کی قبر بھی وہیں ہے۔