37ھ میں اس دن امیر المؤمنینؑ اور معاویہ کے درمیان جنگ صفین لڑی گئی ،ایک قول کے مطابق 61 ھ میں،اس دن امام حسینؑ کا سر مبارک دمشق پہنچایا گیا جس سے بنی امیہ کو خوشی ہوئی اور انہوں نے عید منائی یہی وجہ ہے کہ اس روز رنج و غم تازہ ہو جاتا ہے، اس دن عراق کے مومنین کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوتی ہے اور شام میں بنی امیہ اس کو عید قرار دے رہے ہوتے ہیں اس دن یا ایک قول کے مطابق ۱۲۱ھ میں تیسری صفر کے دن امام زین العابدینؑ کے فرزند زید کو شہید کیا گیا۔