ائمہ طاہرین علیہ السلام پر صلوات کے ضمن میں شیخ طوسیؒ نے مصباح میں اعمال روز جمعہ میں فرمایا ہے کہ ہمارے رواۃ نے ابو المُفضل شیبانی سے ایک خبر نقل کی ہے وہ کہتے ہیں:
مجھے ابو محمد عبد اللہ بن محمد عابد بدالیہ نے بتایا کہ میں 255ھ میں نے اپنے مولا امام حسن عسکری علیہ السلام سے سامرہ میں ان کے مقام پر حاضر ہو کر یہ سوال کیا کہ آپ مجھے حضرت محمدؐ اور ان کے اوصیاء ائمہ معصومین علیہ السلام میں سے ہر ایک کیلئے صلوات لکھوائیں۔ میں قلم، دوات اور کاغذ ہمراہ لے کر گیا۔ آپؑ نے کسی کتاب سے دیکھے بغیر مجھے یہ صلوات زبانی لکھوائی۔