اَللّھُمَّ صَلِّ عَلَی الصِّدِّیْقَۃِ فَاطِمَۃَ الزَّكِیَّۃِ
1
اے معبود! درود بھیج صدیقۂ کائنات سیدہ فاطمہؑ پر جو پاکیزہ ہیں
1
حَبِیْبَۃِ حَبِیْبِكَ وَنَبِیِّكَ
2
تیرے پیغمبرؐ اور تیرے محبوب کی پیاری بیٹی ہیں
2
وَٲُمِّ ٲَحِبَّائِكَ وَٲَصْفِیَائِكَ
3
اور تیرے محبوب اور برگزیدوں کی والدہ ہیں
3
الَّتِی انْتَجَبْتَہَا وَفَضَّلْتَہَا وَاخْتَرْتَہَا عَلٰی نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ۔
4
وہی بی بیؑ جہانوں کی عورتوں میں سے جن کو تو نے چن لیا، عظمت دی اور پسندیدہ بنایا
4
اَللّٰھُمَّ كُنِ الطَّالِبَ لَہَا مِمَّنْ ظَلَمَہَا وَاسْتَخَفَّ بِحَقِّہَا
5
اے معبود جنہوں نے اِن پر ظلم ڈھایا اور اِن کے حق کی پرواہ نہ کی اُن سے بدلہ لے
5
وَكُنِ الثَّائِرَ اَللّٰھُمَّ بِدَمِ ٲَوْلَادِہَا۔
6
اور اے معبود اِن کی اولاد کے خون کا انتقام لے
6
اَللّٰھُمَّ وَكَمَا جَعَلْتَہَا ٲُمَّ ٲَئِمَّۃِ الْھُدٰی
7
اور اے معبود جیسا کہ تو نے ان کو بنایا ہدایت والے اماموں کی ماں،
7
وَحَلِیْلَۃَ صَاحِبِ الِلَّوَاءِ
8
پیغمبرؐ کے علمبردار کی زوجۂ محترمہ
8
وَالْكَرِیْمَۃَ عِنْدَ الْمَلَاِ الْاَعْلٰی
9
اور عالم بالا عرش و کرسی کے مقام میں عزت والی قرار دیا
9
فَصَلِّ عَلَیْہَا وَعَلٰی ٲُمِّہَا
10
پس ان پر اور ان کی والدہؑ پر رحمت فرما
10
صَلَاۃً تُكْرِمُ بِہَا وَجْہَ مُحَمَّدٍ
11
جس سے تیرے نبی محمدؐ کا چہرہ مبارک چمک اٹھے
11
وَتُقِرُّ بِہَا ٲَعْیُنَ ذُرِّیَّتِہَا
12
اور ان بی بیؑ کی اولاد کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں
12
وَٲَبْلِغْھُمْ عَنِّیْ فِیْ ہٰذِھِ السَّاعَۃِ ٲَفْضَلَ التَّحِیَّۃِ وَالسَّلَامِ۔
13
اور پہنچا ان سب کو اس وقت میرا بہترین درود اور آداب و سلام۔
13