اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی وَلِیِّكَ وَابْنِ ٲَوْلِیَائِكَ
1
اے معبود اپنے ولیؑ پر رحمت فرما جو تیرے ان اولیاء کے فرزند ہیں
1
الَّذِیْنَ فَرَضْتَ طَاعَتَھُمْ، وَٲَوْجَبْتَ حَقَّھُمْ
2
جن کی اطاعت تو نے لازم ٹھہرائی، ان کا حق واجب کیا
2
وَٲَذْھَبْتَ عَنْھُمُ الرِّجْسَ وَطَہَّرْتَھُمْ تَطْھِیْرًا
3
آلودگی کو ان سے دور رکھا اور ان کو پاک کیا، بہت پاک
3
اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُ، وَانْتَصِرْ بِہٖ لِدِیْنِكَ
4
اے معبود مہدیؑ کی مدد فرما، ان کے ذریعے اپنے دین کی مدد کر
4
وَانْصُرْ بِہٖ ٲَوْلِیَائَكَ وَٲَوْلِیَائَہٗ
5
اور ان کے ہاتھوں کامیاب فرما اپنے اور ان کے دوستوں،
5
وَشِیْعَتَہٗ وَٲَنْصَارَھٗ، وَاجْعَلْنَا مِنْھُمْ
6
ان کے پیروکاروں اور ساتھیوں کو، اور ہمیں ان میں شامل کر
6
اَللّٰھُمَّ ٲَعِذْھُ مِنْ شَرِّ كُلِّ بَاغٍ وَطَاغٍ
7
اے معبود امام عصرؑ کو ہر ستمگار اور سرکش کے شر سے بچائے رکھ
7
وَمِنْ شَرِّ جَمِیْعِ خَلْقِكَ
8
اور اپنی مخلوق کے شر سے بچا
8
وَاحْفَظْہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ، وَمِنْ خَلْفِہٖ
9
ان کی نگہبانی فرما ان کے آگے سے، ان کے پیچھے سے
9
وَعَنْ یَمِیْنِہٖ، وَعَنْ شِمَالِہٖ
10
ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے
10
وَاحْرُسْہُ وَامْنَعْہُ ٲَنْ یُوْصَلَ اِلَیْہِ بِسُوْءٍ
11
ان کی نگہداشت کر اور محفوظ رکھ کہ انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے
11
وَاحْفَظْ فِیْہِ رَسُوْلَكَ وَاٰلَ رَسُوْلِكَ
12
ان کی حفاظت کے ذریعے اپنے رسولؐ اور ان کی آلؑ کی حفاظت فرما
12
وَٲَظْھِرْ بِہِ الْعَدْلَ، وَٲَیِّدْھُ بِالنَّصْرِ
13
ان کے ہاتھوں عدل کو رائج کر اور ان کو مدد دے کر قوی فرما
13
وَانْصُرْ نَاصِرِیْہِ، وَاخْذُل خَاذِلِیْہِ
14
ان کے ساتھیوں کی مدد کر اور ان کو چھوڑ جانے والوں کو پست کر دے
14
وَاقْصِمْ بِہٖ جَبَابِرَۃَ الْكُفْرِ
15
ان کے ذریعے سخت دل کافروں کا زور توڑ دے
15
وَاقْتُلْ بِہِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِیْنَ، وَجَمِیْعَ الْمُلْحِدِیْنَ
16
ان کے ہاتھوں تمام کافروں منافقوں اور بے دینوں کو قتل کرا دے
16
حَیْثُ كَانُوْا مِنْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِہَا وَبَرِّہَا وَبَحْرِہَا
17
چاہے وہ زمین کے مشرقوں میں ہوں یا مغربوں میں اور میدانوں میں ہوں یا سمندروں میں
17
وَامْلَأْ بِہِ الْاَرْضَ عَدْلًا
18
امامؑ کے ذریعے زمین کو عدل سے بھر دے
18
وَٲَظْھِرْ بِہٖ دِیْنَ نَبِیِّكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ السَّلَامُ
19
اور اپنے نبیؐ کے دین کو غالب فرما، کہ ان پر اور ان کی آلؑ پر سلام ہو
19
وَاجْعَلْنِیْ اَللّٰھُمَّ مِنْ ٲَنْصَارِہٖ وَٲَعْوَانِہٖ، وَٲَتْبَاعِہٖ، وَشِیْعَتِہٖ
20
اور اے معبود ہمیں شامل فرما امامؑ کے مددگاروں، ہمراہیوں، ان کے پیروکاروں اور ان کے اطاعت گزاروں میں
20
وَٲَرِنِیْ فِیْ اٰلِ مُحَمَّدٍ مَا یَٲْمُلُوْنَ
21
اور مجھے آل محمدؑ کا وہ وقت دکھا جس کے وہ آرزو مند ہیں
21
وَفِیْ عَدُوِّھِمْ مَا یَحْذَرُوْنَ
22
اور ان کے دشمنوں کا وہ حال دکھا جس سے وہ ڈرتے ہیں
22
اِلٰہَ الْحَقِّ اٰمِیْنَ۔
23
اے سچے معبود، ایسا ہی ہو۔
23