اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ
1
اے معبود علیؑ بن محمدؑ پر درود بھیج
1
وَصِیِّ الْاَوْصِیَاءِ، وَاِمَامِ الْاَتْقِیَاءِ
2
جو اوصیائے پیغمبرؐ کے وصی، پرہیز گاروں کے پیشوا
2
وَخَلَفِ ٲَئِمَّۃِ الدِّیْنِ
3
ائمہؑ دین کے قائم قام
3
وَالْحُجَّۃِ عَلَی الْخَلَائِقِ ٲَجْمَعِیْنَ
4
اور ساری مخلوقات پر تیری حجت ہیں
4
اَللّٰھُمَّ كَمَا جَعَلْتَہٗ نُوْرًا یَسْتَضِیْءُ بِہِ الْمُؤْمِنُوْنَ
5
اے معبود جیسے تو نے ان کو ایسا نور بنایا کہ جس سے مومنین روشنی حاصل کرتے ہیں
5
فَبَشَّرَ بِالْجَزِیْلِ مِنْ ثَوَابِكَ
6
پس انہوں نے تیرے ثواب عظیم کی خوشخبری سنائی
6
وَٲَنْذَرَ بِالْاَلِیْمِ مِنْ عِقَابِكَ
7
تیرے سخت ترین عذاب سے خوف دلایا
7
وَحَذَّرَ بَٲْسَكَ، وَذَكَّرَ بِاٰیَاتِكَ
8
تیرے غضب سے آگاہ کیا، تیری آیتوں کے ذریعے نصیحت کی
8
وَٲَحَلَّ حَلَالَكَ، وَحَرَّمَ حَرَامَكَ
9
تیرے حلال کو حلال کہا، تیرے حرام کو حرام بتایا
9
وَبَیَّنَ شَرَایِعَكَ وَفَرَائِضَكَ
10
تیرے قوانین اور احکام کو کھول کر بیان کیا
10
وَحَضَّ عَلٰی عِبَادَتِكَ
11
تیری عبادت کا شوق دلایا
11
وَٲَمَرَ بِطَاعَتِكَ، وَنَہٰی عَنْ مَعْصِیَتِكَ
12
تیری فرمانبرداری کا حکم دیا اور تیری نافرمانی سے منع کیا
12
فَصَلِّ عَلَیْہِ ٲَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلٰی ٲَحَدٍ مِنْ ٲَوْلِیَائِكَ وَذُرِّیَّۃِ ٲَنْبِیَائِكَ
13
پس ان پر رحمت کر وہ بہترین رحمت جو تو نے اپنے اولیاء اور اپنے نبیوں کی اولاد میں سے کسی پر کی ہے
13
یَا اِلٰہَ الْعَالَمِیْنَ۔
14
اے جہانوں کے معبود۔
14