اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
1
اے معبود! حضرت محمدؐ پر درود بھیج
1
كَمَا حَمَلَ وَحْیَكَ، وَبَلَّغَ رِسَالَاتِكَ
2
کہ انہوں نے تیری وحی کو سنبھالا اور تیرے پیغام پہنچائے
2
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ كَمَا ٲَحَلَّ حَلَالَكَ
3
حضرت محمدؐ پر درود بھیج کہ انہوں نے تیرے حلال کو حلال
3
وَحَرَّمَ حَرَامَكَ، وَعَلَّمَ كِتَابَكَ
4
اور حرام کو حرام بتایا اور تیری کتاب کی تعلیم دی
4
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ كَمَا ٲَقَامَ الصَّلَاۃَ
5
خدایا محمدؐ پر درود بھیج کہ انہوں نے نماز قائم کی
5
وَاٰتٰی الزَّكَاۃَ، وَدَعَا اِلٰی دِیْنِكَ
6
اور زکوٰۃ دیتے رہے اور تیرے دین کی طرف دعوت دی
6
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
7
حضرت محمدؐ پر درود بھیج
7
كَمَا صَدَّقَ بِوَعْدِكَ وَٲَشْفَقَ مِنْ وَعِیْدِكَ
8
کہ انہوں نے تیرے وعدے کی تصدیق کی اور تیری دھمکی سے لوگوں کو ڈرایا
8
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ كَمَا غَفَرْتَ بِہِ الذُّنُوْبَ
9
خدایا محمدؐ پر درود بھیج کہ جن کے ذریعے تو نے لوگوں کے گناہ معاف کیے
9
وَسَتَرْتَ بِہِ الْعُیُوْبَ، وَفَرَّجْتَ بِہٖ الْكُرُوْبَ
10
ان کے عیبوں کو چھپایا اور ان کے ذریعے لوگوں کی مشکلات دور کیں
10
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
11
خدایا محمدؐ پر درود بھیج
11
كَمَا دَفَعْتَ بِہِ الشَّقَاءَ، وَكَشَفْتَ بِہِ الْغَمَّاءَ
12
کہ تو نے ان کے ذریعے بد بختی دور کی ان کے ذریعے رنج دور کیے
12
وَٲَجَبْتَ بِہِ الدُّعَاءَ، وَنَجَّیْتَ بِہٖ مِنَ الْبَلَاءِ
13
ان کے ذریعے دعائیں قبول کیں اور ان کے وسیلے مصیبتوں سے نجات دی
13
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
14
خدایا محمدؐ پر درود بھیج
14
كَمَا رَحِمْتَ بِہِ الْعِبَادَ، وَٲَحْیَیْتَ بِہِ الْبِلَادَ
15
کہ تو نے ان کے ذریعے بندوں پر رحم کیا اور شہروں کو آباد کیا
15
وَقَصَمْتَ بِہِ الْجَبَابِرَۃَ، وَٲَھْلَكْتَ بِہِ الْفَرَاعِنَۃَ
16
اور ان کے ذریعے سرکشوں کی کمر توڑی اور ان کے ذریعے مغرور بادشاہوں کو قتل کیا
16
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
17
خدایا محمدؐ پر درود نازل فرما
17
كَمَا ٲَضْعَفْتَ بِہِ الْاَمْوَالَ، وَٲَحْرَزْتَ بِہٖ مِنَ الْاَھْوَالِ
18
تو نے ان کے ذریعے اموال زیادہ کیے، ان کے ذریعے خوف و ہراس سے محفوظ کیا
18
وَكَسَرْتَ بِہِ الْاَصْنَامَ، وَرَحِمْتَ بِہِ الْاَنَامَ
19
ان کے ہاتھوں بتوں کو توڑا ان کے وسیلے سے لوگوں پر رحم فرمایا
19
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
20
خدایا محمدؐ پر درود بھیج
20
كَمَا بَعَثْتَہٗ بِخَیْرِ الْاَدْیَانِ، وَٲَعْزَزْتَ بِہِ الْاِیْمَانَ
21
کہ تو نے ان کو بہترین دین کے ساتھ بھیجا، ان کے ذریعے ایمان کو قوت دی
21
وَتَبَّرْتَ بِہِ الْاَوْثَانَ، وَعَظَّمْتَ بِہِ الْبَیْتَ الْحَرَامَ
22
ان کے ہاتھوں بتوں کو تباہ کیا اور ان کے ذریعے بیت الحرام کو بزرگی دی
22
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہِ
23
خدایا حضرت محمدؐ پر درود بھیج اور ان کے اہل بیتؑ پر
23
الطَّاھِرِیْنَ الْاَخْیَارِ، وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا۔
24
جو پاک ہیں پسندشدہ اور سلام بھیج بہت بہت سلام۔
24