☆ شیخ جعفر بن احمد قمیؒ نے کتاب عروس میں امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ حق تعالیٰ اس شخص کو جنت میں ایک محل عطا کرے گا جو صبح کی نماز نافلہ و فریضہ کے درمیان سو مرتبہ کہے

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ
1
پاک ہے میرا ربِ عظیم اور حمد اسی کی ہے
1
اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّیْ وَاَتُوْبُ اِلَیہِ
2
میں اپنے رب سے مغفرت کا طالب ہوں اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں
2

☆ شیخ و سید اور دیگر بزرگوں کا فرمان ہے کہ شب جمعہ سحری کے وقت یہ دعا پڑھیں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
3
اے معبود محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
3
وَھَبْ لِیَ الْغَدَاۃَ رِضَاكَ
4
آج کی صبح مجھے اپنی رضا عطا فرما
4
وَٲَسْكِنْ قَلْبِیْ خَوْفَكَ، وَاقْطَعْہُ عَمَّنْ سِوَاكَ
5
میرے دل کو اپنے خوف سے بھر دے اور اسے اپنے غیر سے ہٹا دے
5
حَتّٰی لَا ٲَرْجُوَ وَلَا ٲَخَافَ اِلَّا اِیَّاكَ
6
تاکہ تیرے سوا کسی سے امید اور خوف نہ رکھوں
6
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
7
خدایا! محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما
7
وَھَبْ لِیْ ثَبَاتَ الْیَقِیْنِ، وَمَحْضَ الْاِخْلَاصِ
8
اور مجھے یقین میں پختگی اور خلوص کامل عطا فرما
8
وَشَرَفَ التَّوْحِیْدِ، وَدَوَامَ الْاِسْتِقَامَۃِ
9
یکتا پرستی کا شرف بخش دے اور ہمیشہ کی ثابت قدمی سے نواز
9
وَمَعْدِنَ الصَّبْرِ وَالرِّضَا بِالْقَضَاءِ وَالْقَدَرِ
10
اور صبر و رضا کا خزانہ عطا کر کہ جس سے قضا و قدر پر راضی رہوں
10
یَا قَاضِیَ حَوَائِجِ السَّائِلِیْن
11
اے سائلوں کی حاجات بر لانے والے
11
یَا مَنْ یَعْلَمُ مَا فِیْ ضَمِیْرِ الصَّامِتِیْنَ
12
اے وہ جو خاموش رہنے والوں کے مدعا کو جانتا ہے
12
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
13
محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما
13
وَاسْتَجِبْ دُعَائِیْ وَاغْفِرْ ذَنْبِیْ، وَٲَوْسِعْ رِزْقِیْ
14
اور میری دعا قبول فرما، میرے گناہ بخش دے، میرے رزق میں فراخی پیدا کر دے
14
وَاقْضِ حَوَائِجِیْ فِیْ نَفْسِیْ وَاِخْوَانِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَٲَھْلِیْ
15
میری اور میرے دینی بھائیوں اور میرے اہل خاندان کی حاجات پوری فرما
15
اِلٰھِیْ طُمُوْحُ الْاٰمَالِ قَدْ خَابَتْ اِلَّا لَدَیْكَ
16
خدایا تیری مدد کے بغیر بڑی بڑی امیدیں ناتمام [رہ جاتی ہیں]
16
وَمَعَاكِفُ الْھِمَمِ قَدْ تَعَطَّلَتْ اِلَّا عَلَیْكَ
17
اور بلند ہمتیں بے فائدہ اور بے کار ہو جاتی ہیں
17
وَمَذَاھِبُ الْعُقُوْلِ قَدْ سَمَتْ اِلَّا اِلَیْكَ
18
اور تیری طرف توجہ کے بغیر عقلوں کی جولانیاں نارسا رہ جاتی ہیں
18
فَٲَنْتَ الرَّجَاءُ وَاِلَیْكَ الْمُلْتَجَٲُ
19
پس تو ہی امید اور تو ہی پناہ گاہ ہے
19
یَا ٲَكْرَمَ مَقْصُوْدٍ، وَٲَجْوَدَ مَسْؤُوْلٍ
20
اے بزرگ تر معبود! اور سخی تر داتا
20
ھَرَبْتُ اِلَیْكَ بِنَفْسِیْ یَا مَلْجَٲَ الْھَارِبِیْنَ
21
اے پناہ لینے والوں کی پناہ گاہ، میں تیری طرف بھاگے ہو ئے آیا ہوں
21
بِٲَثْقَالِ الذُّنُوْبِ ٲَحْمِلُھَا عَلٰی ظَھْرِیْ
22
اپنے گناہوں کے بوجھ کے ساتھ کہ جسے میں اپنی پشت پر اٹھائے ہوئے ہوں
22
لَا ٲَجِدُ لِیْ اِلَیْكَ شَافِعًا سِوٰی مَعْرِفَتِیْ
23
تیرے حضور میرا کوئی سفارشی نہیں سوائے میری اس معرفت کے
23
بِٲَنَّكَ ٲَقْرَبُ مَنْ رَجَاہُ الطَّالِبُوْنَ
24
کہ تو اہل حاجت کی امیدوں کے بہت ہی قریب ہے
24
وَٲَمَّلَ مَا لَدَیْہِ الرَّاغِبُوْنَ
25
اور رغبت کرنے و لوں کو ڈھارس دیتا ہے
25
یَا مَنْ فَتَقَ الْعُقُوْلَ بِمَعْرِفَتِہٖ
26
اے وہ جس نے عقلوں کو اپنی معرفت کیلئے کھولا
26
وَٲَطْلَقَ الْاَلْسُنَ بِحَمْدِہٖ
27
زبانوں کو اپنی حمد پر رواں کیا
27
وَجَعَلَ مَا امْتَنَّ بِہٖ عَلٰی عِبَادِہٖ فِیْ كِفَاءٍ لِتَٲْدِیَۃِ حَقَّہٖ
28
اور بندوں کو اپنے حق کی ادائیگی کی ہمت دے کر ان پر احسان عظیم فرمایا ہے
28
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
29
محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما
29
وَلَا تَجْعَلْ لِلشَّیْطَانِ عَلٰی عَقْلِیْ سَبِیْلًا
30
اور شیطان کو میری عقل میں آنے کی راہ نہ دے
30
وَلَا لِلْبَاطِلِ عَلٰی عَمَلِیْ دَلِیْلًا
31
اور باطل کو میرے عمل و کردار میں داخل نہ ہونے دے
31

☆ صبح جمعہ کے طلوع ہونے کے بعد یہ دعا پڑھیں

ٲَصْبَحْتُ فِیْ ذِمَّۃِ اللہِ، وَذِمَّۃِ مَلَائِكَتِہٖ
32
میں نے صبح کی ہے خدا کی پناہ میں اور اس کے فرشتوں کے زیر حفاظت
32
وَذِمَمِ ٲَنْبِیَائِہٖ وَرُسُلِہٖ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
33
اور اس کے انبیاء اور رسل کے زیرحمایت کہ ان پر سلام ہو
33
وَذِمَّۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
34
اور محمد رسول اللہؐ کی سپر داری میں
34
وَذِمَمِ الْاَوْصِیَاءِ مِنْ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
35
اور ان کے جانشینوں کی نگرانی میں جو آل محمدؐ میں سے ہیں
35
اٰمَنْتُ بِسِرِّ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
36
میں آل محمدؑ کے راز پر اعتقاد رکھتا ہوں
36
وَعَلَانِیَتِھِمْ وَظَاھِرِھِمْ وَبَاطِنِھِمْ
37
اور ان کے عیاں پر اور ان کے ظاہر اور ان کے باطن پر
37
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّھُمْ فِیْ عِلْمِ اللہِ وَطَاعَتِہٖ كَمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
38
اور گواہی دیتا ہوں کہ وہ علم الٰہی کو جاننے اور اس کی فرمانبرداری میں حضرت محمدؐ کی مانند ہیں
38

☆ روایت ہے کہ جو شخص نماز صبح سے پہلے تین مرتبہ یہ ورد کرے تو اس کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں چاہے دریا کی جھاگ سے بھی زیادہ ہی کیوں نہ ہوں:

ٲَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَٲَتُوْبُ اِلَیْہِ
39
میں اس خدا سے مغفرت چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ زندہ و قائم ہے اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں
39