(۱۹) امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں کہ شادی کی پہلی رات جب دلہن کو تمہارے پاس لایا جائے تو اسے کہو کہ وضو کرے اور دو رکعت نماز بجا لائے اور تم بھی وضو کر کے دو رکعت نماز ادا کرو۔ پھر خدا کی حمد و ثناء کرو اور محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر درود بھیجو، اس کے بعد یہ دعا پڑھو اور دلہن کے ساتھ والی عورتوں سے کہو کہ وہ آمین کہتی جائیں:
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِیْ اِلْفَہَا وَوُدَّہَا وَرِضَاهَا، وَأَرْضِنِیْ بِهَا
1
اے معبود! تو مجھے اس کی الفت،محبت اور رضا مندی عطا فرما، مجھے اس سے راضی رکھ
1
وَاجْمَعْ بَیْنَنَا بِأَحْسَنِ اجْتِمَاعٍ
2
اور ہم دونوں میں یکجہتی پیدا کر دے
2
وَاٰنَسِ ایْتِلَافٍ فَاِنَّكَ تُحِبُّ الْحَلَالَ وَتَكْرَهُ الْحَرَامَ
3
اور باہمی محبت عطا فرما کہ یقیناً تو حلال کو پسند اور حرام کو ناپسند کرتا ہے۔
3
امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ شادی کی پہلی رات جب دلہن کے پاس جاؤ تو اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اس کو قبلہ رخ کر کے یہ دعا پڑھو :
اَللّٰهُمَّ بِأَمَانَتِكَ أَخَذْتُہَا وَبِكَلِمَاتِكَ اسْتَحْلَلْتُہَا
4
اے معبود! میں نے اسے تیری امانت کے طور پر لیا اور تیرے کلمات کے ساتھ اپنے لیے حلال بنایا
4
فَاِنْ قَضَیْتَ لِیْ مِنْهَا وَلَدًا
5
پس اگر تو نے اس سے اولاد کا فیصلہ کیا ہے
5
فَاجْعَلْهُ مُبَارَكًا تَقِیًّا مِنْ شِیْعَةِ اٰلِ مُحَمَّدٍ
6
تو اسے بابرکت، پرہیزگار اور آلؑ محمدؐ کے شیعوں میں رکھنا
6
وَلَا تَجْعَلْ لِلشَّیْطَانِ فِیْهِ شِرْكًا وَلَا نَصِیْبًا
7
اور ان بچوں میں شیطان کا کوئی حصہ قرار نہ دینا۔
7