امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ جب تم کسی مصیبت زدہ کو دیکھو تو نہایت دھیمی آواز میں جسے وہ سن نہ سکے تین مرتبہ کہو:
الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهٖ وَلَوْ شَاءَ فَعَلَ 
 1
حمد ہے اس اللہ کیلئے جس نے مجھے بچایا جس میں تجھے مبتلا کیا، اگر وہ چاہتا تو ایسا کر دیتا۔ 
   1
جو ایسا کرے وہ اس بلاء میں مبتلا نہ ہو گا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ نہایت دھیمی آواز میں جسے وہ سن نہ سکے تین مرتبہ یہ کہو:
الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهٖ 
 2
حمد اس اللہ کیلئے جس نے مجھے بچایا جس میں تجھے مبتلا کیا 
  2
وَفَضَّلَنِیْ عَلَیْكَ وَعَلٰی كَثِیْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ 
 3
اور مجھے تجھ پر اور اپنی بہت سی مخلوق پر بڑائی دی ہے 
   3