زیارت دیگر حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام ﴿دوسری روایت کی بنا پر﴾
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا مُمْتَحَنَۃُ
1
آپ پر سلام ہو اے آزمائی ہوئی ذات
1
امْتَحَنَكِ الَّذِیْ خَلَقَكِ قَبْلَ ٲَنْ یَخْلُقَكِ
2
آپ کے خالق نے آپ کی تخلیق سے پہلے آپ کا امتحان لیا
2
وَكُنْتِ لِمَا امْتَحَنَكِ بِہٖ صَابِرَۃً
3
اور اے بی بی آپ امتحان میں صبر کرنے والی نکلیں
3
وَنَحْنُ لَكِ ٲَوْلِیَاءٌ مُصَدِّقُوْنَ
4
ہم آپ کے محب اور تصدیق کرنے والے ہیں۔
4
وَلِكُلِّ مَا ٲَتٰی بِہٖ ٲَبُوْكِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
5
آپ کے اور جو کچھ آپ کے بابا محمدؐ کو دیا گیا
5
وَٲَتی بِہٖ وَصِیُّہٗ مُسَلِّمُوْنَ
6
اور جو کچھ ان کے وصی علی مرتضیؑ کو دیا گیا اسے تسلیم کرنے والے ہیں
6
وَنَحْنُ نَسْٲَلُكَ اَللّٰھُمَّ اِذْ كُنَّا مُصَدِّقِیْنَ لَھُمْ
7
اور ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے اے معبود کہ جب ہم ان ہستیوں کی تصدیق کرتے ہیں
7
ٲَنْ تُلْحِقَنَا بِتَصْدِیْقِنَا بِالدَّرَجَۃِ الْعَالِیَۃِ
8
تو ہمیں اس تصدیق کی بدولت درجۂ عالیہ پر پہنچا دینا
8
لِنُبَشِّرَ ٲَنْفُسَنَا بِٲَنَّا قَدْ طَھُرْنَا بِوِلَایَتِھِمْ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
9
کہ ہم خود کو بشارت سنائیں کہ ہم اہلبیتؑ کی ولایت ﴿کو ماننے﴾ سے پاک دل ہو گئے ہیں
9