شیخ صدوقؒ نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص واجب یا مستحب نماز میں سورۂ اعلیٰ کی تلاوت کرے تو قیامت کے دن اس کو کہا جا ئے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ۝۱
2
اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو
2
الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ۝۲
3
جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے
3
وَالَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ۝۳
4
جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے
4
وَالَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ۝۴
5
جس نے چارہ بنایا ہے
5
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ۝۵
6
پھر اسے خشک کر کے سیاہ رنگ کا کوڑا بنا دیا ہے
6
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ۝۶
7
ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکو گے
7
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا یَخْفٰىؕ۝۷
8
مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے
8
وَنُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ۝۸
9
اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے
9
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ۝۹
10
لہٰذا لوگوں کو سمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو
10
سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ۝۱۰
11
عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا
11
وَیَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ۝۱۱
12
اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا
12
الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ۝۱۲
13
جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے
13
ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَلَا یَحْیٰىؕ۝۱۳
14
پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت
14
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ۝۱۴
15
بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہو گیا
15
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ۝۱۵
16
جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی
16
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ۝۱۶
17
لیکن تم لوگ زندگانئ دنیا کو مقدم رکھتے ہو
17
وَالْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰىؕ۝۱۷
18
جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے
18
اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ۝۱۸
19
یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے
19
صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَمُوْسٰى۠۝۱۹
20
ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی اور موسیٰ علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی
20