روایات میں آیا ہے کہ جو مسلسل یہ سورہ پڑھتا رہے تو وہ قیامت میں امیر المؤمنین علیہ السلام کے ساتھ محشور ہو گا۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1
وَالْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ۱
2
فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم
2
فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ۲
3
جو ٹاپ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں
3
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ۳
4
پھر صبح دم حملہ کرنے والے ہیں
4
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ۴
5
پھر غبار جنگ اڑانے والے ہیں
5
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ۵
6
اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں
6
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ۶
7
بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے
7
وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ۷
8
اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے
8
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ۸
9
اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے
9
اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ۹
10
کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مردوں کو قبروں سے نکالا جائے گا
10
وَحُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ۱۰
11
اور دل کے رازوں کو ظاہر کر دیا جائے گا
11
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِیْرٌ۠۱۱
12
تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہو گا
12