شب قدر کے اعمال میں یہ بھی ہے کہ ماہ رمضان کی تئیسویں رات میں سورۂ عنکبوت، سورۂ روم اور سورۂ دخان کی تلاوت کی جائے، لہذا مومنین کی سہولت کے پیش نظر یہ سورتیں تبرک کے طور پر مفاتیح الجنان میں درج کی جارہی ہیں تا کہ مومنین ان کی تلاوت کے فیض سے محروم نہ رہیں۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
﴿شروع کرتا ہوں﴾ خدا کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1
الٓمّٓۚ۝۱
2
الٓمٓ
2
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَهُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ۝۲
3
کیا لوگوں نے یہ خیال کر رکھا ہے کہ وہ صرف اس بات پر چھوڑ دیئے جائیں گے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور ان کا امتحان نہیں ہو گا
3
وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ
4
بے شک ہم نے ان سے پہلے والوں کا بھی امتحان لیا ہے
4
فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَلَیَعْلَمَنَّ الْكٰذِبِیْنَ۝۳
5
اور اللہ تو بہرحال یہ جاننا چاہتا ہے کہ ان میں کون لوگ سچے ہیں اور کون جھوٹے ہیں
5
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ۝۴
6
کیا برائی کرنے والوں کا خیال یہ ہے کہ ہم سے آگے نکل جائیں گے؟ یہ بہت غلط فیصلہ کر رہے ہیں
6
مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ
7
جو بھی اللہ کی ملاقات کی امید رکھتا ہے
7
فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍ١ؕ وَهُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۝۵
8
اسے معلوم رہے کہ وہ مدّت یقیناً آنے والی ہے اور وہ خدا سمیع بھی ہے اور علیم بھی ہے
8
وَمَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا یُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖ١ؕ
9
اور جس نے بھی جہاد کیا ہے اس نے اپنے لئے جہاد کیا ہے
9
اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ۝۶
10
اور اللہ تو سارے عالمین سے بے نیاز ہے
10
وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ
11
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ہم یقیناً ان کے گناہوں کی پردہ پوشی کریں گے
11
وَلَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۝۷
12
اور انہیں ان کے اعمال کی بہترین جزا عطا کریں گے
12
وَوَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًا١ؕ
13
اور ہم نے انسان کو ماں باپ کے ساتھ نیک برتاؤ کرنے کی نصیحت کی ہے
13
وَاِنْ جَاهَدٰكَ لِتُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا١ؕ
14
اور بتایا ہے کہ اگر وہ کسی ایسی شے کو میرا شریک بنانے پر مجبور کریں جس کا تمہیں علم نہیں ہے تو خبردار ان کی اطاعت نہ کرنا
14
اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۝۸
15
کہ تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے پھر میں بتاؤں گا کہ تم لوگ کیا کر رہے تھے
15
وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ۝۹
16
اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا اور نیک اعمال کیے ہم یقیناً انہیں نیک بندوں میں شامل کر لیں گے
16
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ
17
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے
17
فَاِذَاۤ اُوْذِیَ فِی اللّٰهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِ١ؕ
18
اس کے بعد جب راہِ خدا میں کوئی تکلیف ہوئی تو لوگوں کے فتنہ کو عذابِ خدا جیسا قرار دے دیا
18
وَلَىِٕنْ جَآءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ١ؕ
19
حالانکہ آپ کے پروردگار کی طرف سے کوئی مدد آ جاتی تو فوراً کہہ دیتے کہ ہم تو آپ ہی کے ساتھ تھے
19
اَوَ لَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ۝۱۰
20
تو کیا خدا ان باتوں سے باخبر نہیں ہے جو عالمین کے دلوں میں ہیں
20
وَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَلَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ۝۱۱
21
اور وہ یقیناً انہیں بھی جاننا چاہتا ہے جو صاحبانِ ایمان ہیں اور انہیں بھی جاننا چاہتا ہے جو منافق ہیں
21
وَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوْا سَبِیْلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطٰیٰكُمْ١ؕ
22
اور یہ کفار ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے راستہ کا اتباع کر لو ہم تمہارے گناہوں کے ذمہ دار ہیں
22
وَمَا هُمْ بِحٰمِلِیْنَ مِنْ خَطٰیٰهُمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ۝۱۲
23
حالانکہ وہ کسی کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے والے نہیں ہیں اور سراسر جھوٹے ہیں
23
وَلَیَحْمِلُنَّ اَثْقَالَهُمْ وَاَثْقَالًا مَّعَ اَثْقَالِهِمْ١٘
24
اور انہیں ایک دن اپنا بوجھ بھی اٹھانا ہی پڑے گا اور اس کے ساتھ ان لوگوں کا بھی
24
وَلَیُسْـَٔلُنَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَمَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠۝۱۳
25
اور روز قیامت ان سے ان باتوں کے بارے میں سوال بھی کیا جائے گا جن کا یہ افترا کیا کرتے تھے
25
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ
26
اور ہم نے نوح علیہ السّلام کو ان کی قوم کی طرف بھیجا
26
فَلَبِثَ فِیْهِمْ اَلْفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمْسِیْنَ عَامًا١ؕ
27
اور وہ ان کے درمیان پچاس سال کم ایک ہزار سال رہے
27
فَاَخَذَهُمُ الطُّوْفَانُ وَهُمْ ظٰلِمُوْنَ۝۱۴
28
پھر قوم کو طوفان نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ وہ لوگ ظالم تھے
28
فَاَنْجَیْنٰهُ وَاَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ وَجَعَلْنٰهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ۝۱۵
29
پھر ہم نے نوح علیہ السّلام کو اور ان کے ساتھ کشتی والوں کو نجات دے دی اور اسے عالمین کے لئے ایک نشانی قرار دے دیا
29
وَاِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوْهُ١ؕ
30
اور ابراہیم کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو
30
ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۝۱۶
31
کہ اسی میں تمہارے لئے بہتری ہے اگر تم کچھ جانتے ہو
31
اِنَّمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا وَّتَخْلُقُوْنَ اِفْكًا١ؕ
32
تم خدا کو چھوڑ کر صرف بتوں کی پرستش کرتے ہو اور اپنے پاس سے جھوٹ گڑھتے ہو
32
اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا
33
یاد رکھو کہ خدا کے علاوہ جن کی بھی پرستش کرتے ہو وہ تمہارے رزق کے مالک نہیں ہیں
33
فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوْهُ وَاشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۝۱۷
34
رزق خدا کے پاس تلاش کرو اور اسی کی عبادت کرو اسی کا شکریہ ادا کرو کہ تم سب اسی کی بارگاہ میں واپس لے جائے جاؤ گے
34
وَاِنْ تُكَذِّبُوْا فَقَدْ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ١ؕ
35
اور اگر تم تکذیب کرو گے تو تم سے پہلے بہت سی قومیں یہ کام کر چکی ہیں
35
وَمَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ۝۱۸
36
اور رسول کی ذمہ داری تو صرف واضح طور پر پیغام کا پہنچا دینا ہے
36
اَوَ لَمْ یَرَوْا كَیْفَ یُبْدِئُ اللّٰهُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ١ؕ
37
کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح مخلوقات کو ایجاد کرتا ہے اور پھر دوبارہ واپس لے جاتا ہے
37
اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ۝۱۹
38
یہ سب اللہ کے لئے بہت آسان ہے
38
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ
39
آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ زمین میں سیر کرو اور دیکھو کہ خدا نے کس طرح خلقت کا آغاز کیا ہے
39
ثُمَّ اللّٰهُ یُنْشِئُ النَّشْاَةَ الْاٰخِرَةَ١ؕ
40
اس کے بعد وہی آخرت میں دوبارہ ایجاد کرے گا،
40
اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۚ۝۲۰
41
بے شک وہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
41
یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَیَرْحَمُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَاِلَیْهِ تُقْلَبُوْنَ۝۲۱
42
وہ جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے
42
وَمَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ١٘
43
اور تم زمین یا آسمان میں اسے عاجز کر سکنے والے نہیں ہو
43
وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ۠۝۲۲
44
اور اس کے علاوہ تمہارا کوئی سرپرست یا مددگار بھی نہیں ہے
44
وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَلِقَآىِٕهٖۤ
45
اور جو لوگ خدا کی نشانیوں اور اس کی ملاقات کا انکار کرتے ہیں
45
اُولٰٓىِٕكَ یَىِٕسُوْا مِنْ رَّحْمَتِیْ وَاُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۝۲۳
46
وہ میری رحمت سے مایوس ہیں اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
46
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا اقْتُلُوْهُ اَوْ حَرِّقُوْهُ
47
تو ان کی قوم کا جواب اس کے علاوہ کچھ نہ تھا کہ انہیں قتل کر دو یا آگ میں جلا دو
47
فَاَنْجٰىهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِ١ؕ
48
تو پروردگار نے انہیں اس آگ سے نجات دلا دی
48
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۝۲۴
49
بے شک اس میں بھی صاحبان ایمان کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں
49
وَقَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا١ۙ مَّوَدَّةَ بَیْنِكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ
50
اور ابراہیم نے کہا کہ تم نے صرف زندگانئ دنیا کی محبتوں کو برقرار رکھنے کے لئے خدا کو چھوڑ کر بتوں کو اختیار کر لیا ہے
50
ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَّیَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا١٘
51
اس کے بعد روز قیامت تم میں سے ہر ایک دوسرے کا انکار کرے گا اور ایک دوسرے پر لعنت کرے گا
51
وَّمَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ۝۲۵
52
جب کہ تم سب کا انجام جہنم ہو گا اور تمہارا کوئی مددگار نہ ہو گا
52
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ
53
پھر لوط ابراہیم پر ایمان لے آئے
53
وَقَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۝۲۶
54
اور انہوں نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کر رہا ہوں کہ وہی صاحب عزّت اور صاحب حکمت ہے
54
وَوَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ
55
اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب جیسی اولاد عطا کی
55
وَجَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتٰبَ
56
اور پھر ان کی ذریت میں کتاب اور نبوت قرار دی
56
وَاٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَا١ۚ وَاِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ۝۲۷
57
اور انہیں دنیا میں بھی ان کا اجر عطا کیا اور آخرت میں بھی ان کا شمار نیک کردار لوگوں میں ہو گا
57
وَلُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ١٘
58
اور پھر لوط کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ ایسی بدکاری کر رہے ہو
58
مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ۝۲۸
59
جو سارے عالم میں تم سے پہلے کبھی کسی نے بھی نہیں کی ہے
59
اَىِٕنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَتَقْطَعُوْنَ السَّبِیْلَ١ۙ۬
60
تم لوگ مردوں سے جنسی تعلّقات پیدا کر رہے ہو اور راستے قطع کر رہے ہو
60
وَتَاْتُوْنَ فِیْ نَادِیْكُمُ الْمُنْكَرَ١ؕ
61
اور اپنی محفلوں میں برائیوں کو انجام دے رہے ہو
61
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ
62
تو ان کی قوم کے پاس اس کے علاوہ کوئی جواب نہ تھا
62
اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ۝۲۹
63
کہ اگر تم صادقین میں سے ہو تو وہ عذاب الٰہی لے آؤ جس کی خبر دے رہے ہو
63
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۠۝۳۰
64
تو لوط نے کہا پروردگار تو اس فساد پھیلانے والی قوم کے مقابلہ میں میری مدد فرما
64
وَلَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى١ۙ
65
اور جب ہمارے نمائندہ فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے
65
قَالُوْۤا اِنَّا مُهْلِكُوْۤا اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ١ۚ اِنَّ اَهْلَهَا كَانُوْا ظٰلِمِیْنَۚۖ۝۳۱
66
اور انہوں نے یہ خبر سنائی کہ ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں کہ اس بستی کے لوگ بڑے ظالم ہیں
66
قَالَ اِنَّ فِیْهَا لُوْطًا١ؕ
67
تو ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں
67
قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ فِیْهَا١٘ٙ لَنُنَجِّیَنَّهٗ وَاَهْلَهٗۤ
68
انہوں نے جواب دیا کہ ہم سب سے باخبر ہیں ہم انہیں اور ان کے گھر والوں کو نجات دے دیں گے
68
اِلَّا امْرَاَتَهٗ١٘ۗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ۝۳۲
69
علاوہ ان کی زوجہ کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہے
69
وَلَمَّاۤ اَنْ جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا
70
پھر جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ پریشان ہو گئے اور ان کی مہمانی کی طرف سے دل تنگ ہونے لگے
70
وَّقَالُوْا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ١۫ اِنَّا مُنَجُّوْكَ وَاَهْلَكَ
71
ان لوگوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں اور پریشان نہ ہوں ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچالیں گے
71
اِلَّا امْرَاَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ۝۳۳
72
صرف آپ کی زوجہ کو نہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہو گئی ہے
72
اِنَّا مُنْزِلُوْنَ عَلٰۤى اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ۝۳۴
73
ہم اس بستی پر آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں کہ یہ لوگ بڑی بدکاری کر رہے ہیں
73
وَلَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ۝۳۵
74
اور ہم نے اس بستی میں سے صاحبانِ عقل و ہوش کے لئے کِھلی ہوئی نشانی باقی رکھی ہے
74
وَاِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ۙ
75
اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا
75
فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَارْجُوا الْیَوْمَ الْاٰخِرَ
76
تو انہوں نے کہا کہ لوگو اللہ کی عبادت کرو اور روزِ آخرت سے امیدیں وابستہ کرو
76
وَلَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ۝۳۶
77
اور خبردار زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
77
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ
78
تو ان لوگوں نے انہیں جھٹلادیا اور نتیجہ میں انہیں ایک زلزلے نے اپنی گرفت میں لے لیا
78
فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ٘۝۳۷
79
اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے زانو کے بل پڑے رہے
79
وَعَادًا وَّثَمُوْدَاۡ وَقَدْ تَّبَیَّنَ لَكُمْ مِّنْ مَّسٰكِنِهِمْ١۫
80
اور عاد و ثمود کو یاد کرو کہ تم لوگوں کے لئے ان کے گھر بھی سرِ راہ واضح ہو چکے ہیں
80
وَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ
81
اور شیطان نے ان کے لئے ان کے اعمال کو آراستہ کر دیا تھا
81
فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَكَانُوْا مُسْتَبْصِرِیْنَۙ۝۳۸
82
اور انہیں راستہ سے روک دیا تھا حالانکہ وہ لوگ بہت ہوشیار تھے
82
وَقَارُوْنَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامٰنَ١۫ وَلَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ
83
اور قارون فرعون و ہامان کو بھی یاد دلاؤ جن کے پاس موسٰی کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے
83
فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ وَمَا كَانُوْا سٰبِقِیْنَۚۖ۝۳۹
84
تو ان لوگوں نے زمین میں استکبار سے کام لیا حالانکہ وہ ہم سے آگے جانے والے نہیں تھے
84
فَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْۢبِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِ حَاصِبًا١ۚ
85
پھر ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ میں گرفتار کر لیا، کسی پر آسمان سے پتھروں کی بارش کر دی
85
وَمِنْهُمْ مَّنْ اَخَذَتْهُ الصَّیْحَةُ١ۚ
86
کسی کو ایک آسمانی چیخ نے پکڑ لیا
86
وَمِنْهُمْ مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْاَرْضَ١ۚ وَمِنْهُمْ مَّنْ اَغْرَقْنَا١ۚ
87
اور کسی کو زمین میں دھنسا دیا اور کسی کو پانی میں غرق کر دیا
87
وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَلٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ۝۴۰
88
اور اللہ کسی پر ظلم کرنے والا نہیں ہے بلکہ یہ لوگ خود اپنے نفس پر ظلم کر رہے ہیں
88
مَثَلُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ
89
اور جن لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر دوسرے سرپرست بنا لیے ہیں
89
كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ١ۚۖ اِتَّخَذَتْ بَیْتًا١ؕ
90
ان کی مثال مکڑی جیسی ہے کہ اس نے گھر تو بنا لیا
90
وَاِنَّ اَوْهَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْكَبُوْتِ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۝۴۱
91
لیکن سب سے کمزور گھر مکڑی کا گھر ہوتا ہے اگر ان لوگوں کے پاس علم و ادراک ہو
91
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۝۴۲
92
بے شک اللہ خوب جانتا ہے کہ اسے چھوڑ کر یہ لوگ کسے پکار رہے ہیں اور وہ بڑی عزّت والا اور صاحبِ حکمت ہے
92
وَتِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ١ۚ وَمَا یَعْقِلُهَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ۝۴۳
93
اور یہ مثالیں ہم تمام عالم انسانیت کے لئے بیان کر رہے ہیں لیکن انہیں صاحبانِ علم کے علاوہ کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے
93
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ
94
اللہ نے آسمان اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے
94
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۠۝۴۴
95
اور اس میں صاحبان ایمان کے لئے اس کی قدرت کی نشانی پائی جاتی ہے
95
اُتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ١ؕ
96
آپ جس کتاب کی آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھ کر سنائیں اور نماز قائم کریں
96
اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَالْمُنْكَرِ١ؕ
97
کہ نماز ہر برائی اور بدکاری سے روکنے والی ہے
97
وَلَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُ١ؕ وَاللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ۝۴۵
98
اور اللہ کا ذکر بہت بڑی شے ہے اور اللہ تمہارے کاروبار سے خوب باخبر ہے
98
وَلَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ
99
اور اہلِ کتاب سے مناظرہ نہ کرو مگر اس انداز سے جو بہترین انداز ہے
99
اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ
100
علاوہ ان سے جو ان میں سے ظالم ہیں
100
وَقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَاُنْزِلَ اِلَیْكُمْ
101
اور یہ کہو کہ ہم اس پر ایمان لائے ہیں جو ہماری اور تمہاری دونوں کی طرف نازل ہوا ہے
101
وَاِلٰهُنَا وَاِلٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَّنَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ۝۴۶
102
اور ہمارا اور تمہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم سب اسی کے اطاعت گزار ہیں
102
وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ١ؕ
103
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی
103
فَالَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ۚ وَمِنْ هٰۤؤُلَآءِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ١ؕ
104
تو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں اور ان میں سے بھی بعض لوگ ایمان رکھتے ہیں
104
وَمَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الْكٰفِرُوْنَ۝۴۷
105
اور ہماری آیات کا انکار کافروں کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ہے
105
وَمَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهٖ مِنْ كِتٰبٍ
106
اور اے پیغمبر آپ اس قرآن سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے
106
وَّلَا تَخُطُّهٗ بِیَمِیْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ۝۴۸
107
اور نہ اپنے ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے ورنہ یہ اہل باطل شبہ میں پڑ جاتے
107
بَلْ هُوَ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ١ؕ
108
درحقیقت یہ قرآن چند کھلی ہوئی آیتوں کا نام ہے جو ان کے سینوں میں محفوظ ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے
108
وَمَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوْنَ۝۴۹
109
اور ہماری آیات کا انکار ظالموں کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ہے
109
وَقَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ
110
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ آخر ان پر پروردگار کی طرف سے آیات کیوں نہیں نازل ہوتی ہیں
110
قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ۝۵۰
111
تو آپ کہہ دیجئے کہ آیات سب اللہ کے پاس ہیں اور میں تو صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں
111
اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْ١ؕ
112
کیا ان کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جس کی ان کے سامنے تلاوت کی جاتی ہے
112
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَرَحْمَةً وَّذِكْرٰى لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠۝۵۱
113
اور یقیناً اس میں رحمت اور ایماندار قوم کے لئے یاددہانی کا سامان موجود ہے
113
قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَبَیْنَكُمْ شَهِیْدًا١ۚ
114
آپ کہہ دیجئے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے خدا کافی ہے
114
یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ١ؕ
115
جو آسمان اور زمین کی ہر چیز سے باخبر ہے
115
وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَكَفَرُوْا بِاللّٰهِ١ۙ
116
اور جو لوگ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کا انکار کرتے ہیں
116
اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۝۵۲
117
وہ یقیناً خسارہ اٹھانے والے لوگ ہیں
117
وَیَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ
118
اور یہ لوگ عذاب کی جلدی کر رہے ہیں
118
وَلَوْ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ
119
حالانکہ اگر اس کا وقت معین نہ ہوتا تو اب تک عذاب آ چکا ہوتا
119
وَلَیَاْتِیَنَّهُمْ بَغْتَةً وَّهُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ۝۵۳
120
اور وہ اچانک ہی آئے گا جب انہیں شعور بھی نہ ہو گا
120
یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَاِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَۙ۝۵۴
121
یہ عذاب کی جلدی کر رہے ہیں حالانکہ جہنم یقیناً کافروں کو اپنے گھیرے میں لینے والا ہے
121
یَوْمَ یَغْشٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ
122
جس دن عذاب انہیں اوپر سے اور نیچے سے ڈھانک لے گا
122
وَیَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۝۵۵
123
اور کہے گا کہ اب اپنے اعمال کا مزہ چکھو
123
یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ۝۵۶
124
میرے ایماندار بندو! میری زمین بہت وسیع ہے لہٰذامیری ہی عبادت کرو
124
كُلُّ نَفْسٍ ذَآىِٕقَةُ الْمَوْتِ١۫ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ۝۵۷
125
ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے اس کے بعد تم سب ہماری بارگاہ میں پلٹا کر لائے جاؤ گے
125
وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
126
اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کیے ہیں
126
لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
127
انہیں ہم جنّت کے جھروکوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی
127
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ۝۵۸
128
اور وہ ہمیشہ ان ہی میں رہیں گے کہ یہ ان عمل کرنے والوں کا بہترین اجر ہے
128
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَعَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ۝۵۹
129
جن لوگوں نے صبر کیا ہے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں
129
وَكَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا١ۗۖ
130
اور زمین پر چلنے والے بہت سے ایسے بھی ہیں جو اپنی روزی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں
130
اَللّٰهُ یَرْزُقُهَا وَاِیَّاكُمْ١ۖ٘ وَهُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۝۶۰
131
لیکن خدا انہیں اور تمہیں سب کو رزق دے رہا ہے وہ سب کی سننے والا اور سب کے حالات کا جاننے والا ہے
131
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ
132
اور اگر آپ ان سے پوچھیں گے کہ آسمان و زمین کو کس نے پیدا کیا ہے
132
وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ
133
اور آفتاب و ماہتاب کو کس نے مسخر کیا ہے
133
لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ۚ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ۝۶۱
134
تو فوراً کہیں گے کہ اللہ، تو یہ کدھر بہکے چلے جا رہے ہیں
134
اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَیَقْدِرُ لَهٗ١ؕ
135
اللہ ہی جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کر دیتا ہے اور جس کے رزق کو چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے
135
اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۝۶۲
136
وہ ہر شے کا خوب جاننے والا ہے
136
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً
137
اور اگر آپ ان سے پوچھیں گے کس نے آسمان سے پانی برسایا ہے
137
فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَا
138
اور پھر زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ کیا ہے
138
لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ۠۝۶۳
139
تو یہ کہیں گے کہ اللہ ہی ہے، تو پھر کہہ دیجئے کہ ساری حمد اللہ کے لئے ہے اور ان کی اکثریت عقل استعمال نہیں کر رہی ہے
139
وَمَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّلَعِبٌ١ؕ
140
اور یہ زندگانئ دنیا ایک کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے
140
وَاِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۝۶۴
141
اور آخرت کا گھر ہمیشہ کی زندگی کا مرکز ہے اگر یہ لوگ کچھ جانتے اور سمجھتے ہوں
141
فَاِذَا رَكِبُوْا فِی الْفُلْكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬
142
پھر جب یہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو ایمان و عقیدہ کے پورے اخلاص کے ساتھ خدا کو پکارتے ہیں
142
فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَى الْبَرِّ اِذَا هُمْ یُشْرِكُوْنَۙ۝۶۵
143
پھر جب وہ نجات دے کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو فوراً شرک اختیار کر لیتے ہیں
143
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ۙۚ وَلِیَتَمَتَّعُوْا١ٙ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۝۶۶
144
تاکہ جو کچھ ہم نے عطا کیا ہے اس کا انکار کر دیں اور دنیا میں مزے اُڑائیں تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہو جائے گا
144
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا
145
کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے واسطے ایک محفوظ حرم بنا دیا ہے
145
وَّیُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ١ؕ
146
جس کے چاروں طرف لوگ اچک لئے جاتے ہیں
146
اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَكْفُرُوْنَ۝۶۷
147
تو کیا یہ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا انکار کر دیتے ہیں
147
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا
148
اور اُس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ کی طرف جھوٹی باتوں کی نسبت دے
148
اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ
149
یا حق کے آ جانے کے بعد بھی اس کا انکار کر دے
149
اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ۝۶۸
150
تو کیا جہنم میں کفار کا ٹھکانا نہیں ہے
150
وَالَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ
151
اور جن لوگوں نے ہمارے حق میں جہاد کیا ہے ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کریں گے
151
وَاِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠۝۶۹
152
اور یقیناً اللہ حسن عمل والوں کے ساتھ ہے
152