حضرت امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ ہمارے شیعوں میں سے ہر مومن کیلئے ضروری ہے کہ وہ شب جمعہ کی نماز میں سورۂ جمعہ و سورۂ اعلیٰ پڑھے اور جمعہ کے دن نماز ظہر میں سورۂ جمعہ و سورۂ منافقون کی تلاوت کرے۔ جو شخص ایسا کرے گا گویا اس نے حضرت رسول اکرمؐ کی مثل عمل کیا اور حق تعالیٰ کے ذمے اس کی جزا بہشت بریں ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خداکے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ
2
زمین و آسمان کا ہر ذرہ اس خدا کی تسبیح کر رہا ہے
2
الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ۝۱
3
جو بادشاہ پاکیزہ صفات، اور صاحب عزت اور صاحب حکمت ہے
3
هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ
4
اس خدا نے مکہ والوں میں ایک رسول بھیجا ہے جو ان ہی میں سے تھا
4
یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَیُزَكِّیْهِمْ وَیُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ١ۗ
5
کہ ان کے سامنے آیات کی تلاوت کرے، ان کے نفوس کو پاکیزہ بنائے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے
5
وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ۝۲
6
اگرچہ یہ لوگ بڑی کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے
6
وَّاٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۝۳
7
اور ان میں سے ان لوگوں کی طرف بھی جو ابھی ان سے ملحق نہیں ہوئے ہیں اور وہ صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب حکمت بھی
7
ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ۝۴
8
یہ ایک فضلِ خدا ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کر دیتا ہے اور وہ بڑے عظیم فضل کا مالک ہے
8
مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا
9
ان لوگوں کی مثال جن پر توریت کا بار رکھا گیا اور وہ اسے اُٹھا نہ سکے
9
كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا١ؕ
10
اس گدھے کی مثال ہے جو کتابوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہو
10
بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ
11
یہ بدترین مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے آیات الۤہی کی تکذیب کی ہے
11
وَاللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۝۵
12
اور خدا کسی ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے
12
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ
13
آپ کہہ دیجئے کہ یہودیو! اگر تمہارا خیال یہ ہے کہ تمام انسانوں میں تم ہی اللہ کے دوست ہو
13
فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ۝۶
14
تو اگر اپنے دعویٰ میں سچے ہو تو موت کی تمنا کرو
14
وَلَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ
15
اور یہ ہر گز موت کی تمنا نہیں کریں گے کہ ان کے ہاتھوں نے پہلے بہت کچھ کر رکھا ہے
15
وَاللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ۝۷
16
اور اللہ ظالمین کے حالات کو خوب جانتا ہے
16
قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ
17
آپ کہہ دیجئے کہ تم جس موت سے فرار کر رہے ہو، وہ خود تم سے ملاقات کرنے والی ہے
17
ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ
18
اس کے بعد تم اس کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے جو حاضر و غائب سب کا جاننے والا ہے
18
فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠۝۸
19
اور وہ تمہیں باخبر کرے گا کہ تم دارِ دنیا میں کیا کر رہے تھے
19
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ
20
ایمان والو، جب تمہیں جمعہ کے دن نماز کے لئے پکارا جائے
20
فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الْبَیْعَ١ؕ
21
تو ذکر خدا کی طرف دوڑ پڑو اور کاروبار بند کر دو
21
ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۝۹
22
کہ یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم جاننے والے ہو
22
فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ
23
پھر جب نماز تمام ہو جائے تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور فضل خدا کو تلاش کرو
23
وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۝۱۰
24
اور خدا کو بہت یاد کرو کہ شاید اسی طرح تمہیں نجات حاصل ہو جائے
24
وَاِذَا رَاَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهْوَا اِ۟نْفَضُّوْۤا اِلَیْهَا وَتَرَكُوْكَ قَآىِٕمًا١ؕ
25
اور اے پیغمبر یہ لوگ جب تجارت یا لہو و لعب کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور آپ کو تنہا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں
25
قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ١ؕ
26
آپ ان سے کہہ دیجئے کہ خدا کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اس کھیل اور تجارت سے بہرحال بہتر ہے
26
وَاللّٰهُ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ۠۝۱۱
27
اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے
27