بہت سی حدیثوں میں سورۂ کافرون کے واجب اور مستحب نمازوں میں پڑھنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے اور یہ کہ اس کو پڑھنا چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
1
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ۱
2
آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو
2
لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ۲
3
میں ان خداؤں کی عبادت نہیں کر سکتا جن کی تم پوجا کرتے ہو
3
وَلَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ۳
4
اور نہ تم میرے خدا کی عبادت کرنے والے ہو
4
وَلَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ۴
5
اور نہ میں تمہارے معبودوں کی پوجا کرنے والا ہوں
5
وَلَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ۵
6
اور نہ تم میرے معبود کے عبادت گزار ہو
6
لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَلِیَ دِیْنِ۠۶
7
تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے
7