حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جو شخص سونے سے پہلے واجب نماز میں سورہ ملک پڑھے تو وہ صبح تک خدا کی امان میں رہے گا ۔ نیز قیامت والے دن بھی خدا کی امان میں ہو گا یہاں تک کہ جنت میں داخل ہو جائے گا ۔قطب راوندی نے ابن عباس سے نقل کیا ہے کہ ایک شخص بے خبری میں کسی قبر پر خیمہ لگا کر بیٹھ گیا اور اس نے وہاں سورہ ملک پڑھا تو ایک آواز سنی کہ یہ نجات دینے والا سورہ ہے۔ پس اس نے یہ واقعہ رسولؐ خدا سے بیان کیا آنحضرتؐ نے فرمایا کہ واقعاً یہ سورہ قبر کے عذاب سے نجات دینے والا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
1
تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ١٘ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ۱
2
بابرکت ہے وہ ذات جس کے ہاتھوں میں سارا ملک ہے اور وہ ہر شے پر قادر و مختار ہے
2
اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ
3
اس نے موت و حیات کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ تمہاری آزمائش کرے
3
اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ
4
کہ تم میں حَسن عمل کے اعتبار سے سب سے بہتر کون ہے
4
وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ۲
5
اور وہ صاحب عزّت بھی ہے اور بخشنے والا بھی ہے
5
الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا١ؕ
6
اسی نے سات آسمان تہ بہ تہ پیدا کیے ہیں
6
مَا تَرٰى فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍ١ؕ
7
اور تم رحمان کی خلقت میں کسی طرح کا فرق نہ دیکھو گے
7
فَارْجِعِ الْبَصَرَ١ۙ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ۳
8
پھر دوبارہ نگاہ اٹھا کر دیکھو کہیں کوئی شگاف نظر آتا ہے
8
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ
9
اس کے بعد بار بار نگاہ ڈالو دیکھو
9
یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّهُوَ حَسِیْرٌ۴
10
نگاہ تھک کر پلٹ آئے گی لیکن کوئی عیب نظر نہ آئے گا
10
وَلَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ
11
ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے مزین کیا ہے
11
وَجَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ
12
اور انہیں شیاطین کو سنگسار کرنے کا ذریعہ بنا دیا ہے
12
وَاَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ۵
13
اور ان کے لئے جہنم کا عذاب الگ مہیّا کر رکھا ہے
13
وَلِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ١ؕ وَبِئْسَ الْمَصِیْرُ۶
14
اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ہے ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور وہی بدترین انجام ہے
14
اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّهِیَ تَفُوْرُۙ۷
15
جب بھی وہ اس میں ڈالے جائیں گے اس کی چیخ سنیں گے اور وہ جوش مار رہا ہو گا
15
تَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ
16
بلکہ قریب ہو گا کہ جوش کی شدت سے پھٹ پڑے
16
كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ۸
17
جب بھی اس میں کسی گروہ کو ڈالا جائے گا تو اس کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا
17
قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ١ۙ۬ فَكَذَّبْنَا
18
تو وہ کہیں گے کہ آیا تو تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلادیا
18
وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۖۚ
19
اور یہ کہہ دیا کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے
19
اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ۹
20
تم لوگ خود بہت بڑی گمراہی میں مبتلا ہو
20
وَقَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ۱۰
21
اور پھر کہیں گے کہ اگر ہم بات سن لیتے اور سمجھتے ہوتے تو آج جہنّم والوں میں نہ ہوتے
21
فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ۱۱
22
تو انہوں نے خود اپنے گناہ کا اقرار کر لیا تو اب جہنم والوں کے لئے تو رحمت خدا سے دوری ہی دوری ہے
22
اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّاَجْرٌ كَبِیْرٌ۱۲
23
بے شک جو لوگ بغیر دیکھے اپنے پروردگار کا خوف رکھتے ہیں ان کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے
23
وَاَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖ١ؕ
24
اور تم لوگ اپنی باتوں کو آہستہ کہو یا بلند آواز سے
24
اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ۱۳
25
خدا تو سینوں کی رازوں کو بھی جانتا ہے
25
اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ١ؕ وَهُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠۱۴
26
اور کیا پیدا کرنے والا نہیں جانتا ہے جب کہ وہ لطیف بھی ہے اور خبیر بھی ہے
26
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا
27
اسی نے تمہارے لئے زمین کو نرم بنا دیا ہے کہ اس کے اطراف میں چلو
27
وَكُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖ١ؕ وَاِلَیْهِ النُّشُوْرُ۱۵
28
اور رزق خدا تلاش کرو، پھر اسی کی طرف قبروں سے اٹھ کر جانا ہے
28
ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ
29
کیا تم آسمان میں حکومت کرنے والے کی طرف سے مطمئن ہو گئے
29
اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُۙ۱۶
30
کہ وہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ تمہیں گردش ہی دیتی رہے
30
اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا١ؕ
31
یا تم اس کی طرف سے اس بات سے محفوظ ہو گئے کہ وہ تمہاے اوپر پتھروں کی بارش کر دے
31
فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ۱۷
32
پھر تمہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے
32
وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۱۸
33
اور ان سے پہلے والوں نے بھی تکذیب کی ہے تو دیکھو کہ ان کا انجام کتنا بھیانک ہوا ہے
33
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّیَقْبِضْنَ١ؕۘؔ
34
کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر ان پرندوں کو نہیں دیکھا ہے جو پر پھیلا دیتے ہیں اور سمیٹ لیتے ہیں
34
مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ١ؕ
35
کہ انہیں اس فضا میں اللہ کے علاوہ کوئی نہیں سنبھال سکتا
35
اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍۭ بَصِیْرٌ۱۹
36
کہ وہی ہر شے کی نگرانی کرنے والا ہے
36
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ١ؕ
37
کیا یہ جو تمہاری فوج بنا ہوا ہے خدا کے مقابلہ میں تمہاری مدد کر سکتا ہے
37
اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِیْ غُرُوْرٍۚ۲۰
38
بے شک کفار صرف دھوکہ میں پڑے ہوئے ہیں
38
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ١ۚ
39
یا یہ تم کو روزی دے سکتا ہے اگر خدا اپنی روزی کو روک لے
39
بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّنُفُوْرٍ۲۱
40
حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ نافرمانی اور نفرت میں غرق ہو گئے ہیں
40
اَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى
41
کیا وہ شخص جو منہ کے بل چلتا ہے وہ زیادہ ہدایت یافتہ ہے
41
اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۲۲
42
یا جو سیدھے سیدھے صراظُ مستقیم پر چل رہا ہے
42
قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـِٕدَةَ١ؕ
43
آپ کہہ دیجئے کہ خدا ہی نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی نے تمہارے لئے کان آنکھ اور دل قرار دیئے ہیں
43
قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۲۳
44
مگر تم بہت کم شکریہ ادا کرنے والے ہو
44
قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَاِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ۲۴
45
کہہ دیجئے کہ وہی وہ ہے جس نے زمین میں تمہیں پھیلا دیا ہے اور اسی کی طرف تمہیں جمع کر کے لے جایا جائے گا
45
وَیَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ۲۵
46
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم لوگ سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہو گا
46
قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ۲۶
47
آپ کہہ دیجئے کہ علم اللہ کے پاس ہے اور میں تو صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
47
فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓـَٔتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا
48
پھر جب اس قیامت کے عذاب کو قریب دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے
48
وَقِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ۲۷
49
اور ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ عذاب ہے جس کے تم خواستگار تھے
49
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَمَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَا١ۙ
50
آپ کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے کہ خدا مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے
50
فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ۲۸
51
تو ان کافروں کا دردناک عذاب سے بچانے والا کون ہے
51
قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ
52
کہہ دیجئے کہ وہی خدائے رحمان ہے جس پر ہم ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے
52
فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۲۹
53
پھر عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے
53
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا
54
کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر تمہارا سارا پانی زمین کے اندر جذب ہو جائے
54
فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠۳۰
55
تو تمہارے لئے چشمہ کا پانی بہا کر کون لائے گا
55