جو شخص گھر سے باہر نکلے اور سورۂ فلق اور ناس کو پڑھے تو وہ نظر بد سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص نیند میں ڈرتا ہو وہ آیت الکرسی کے ساتھ ان دونوں سورتوں کو پڑھے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
1
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ۝۱
2
اے رسول کہہ دیجئے کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں
2
مَلِكِ النَّاسِۙ۝۲
3
جو تمام لوگوں کا مالک اور بادشاہ ہے
3
اِلٰهِ النَّاسِۙ۝۳
4
سارے انسانوں کا معبود ہے
4
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ۝۴
5
شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے
5
الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ۝۵
6
اور جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کراتا ہے
6
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ۠۝۶
7
وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے
7