شیخ صدوق حضرت امام جعفر صادقؑ سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص لگاتار ہر روز سورۂ نباء پڑھے تو وہ سال تمام ہونے سے پہلے کعبہ کی زیارت کرے گا۔ شیخ طبرسی نے مجمع البیان میں اُبی بن کعب سے روایت کی ہے کہ رسولؐ اللہ نے فرمایا جو شخص ہر روز سورۂ نباء پڑھے تو خدا قیامت کے دن اس کو ٹھنڈے پانی سے سیراب کرے گا۔ واضح رہے کہ اہل بیتؑ کی روایات میں مزکورہے کہ نباء عظیم سے مراد ولایت ہے اور حضرت امیر المؤمنینؑ ہی نباء عظیم کا مصداق ہیں۔ حضرت علیؑ ہی نباء عظیم، کشتئ نوح اور باب اللہ ہیں۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ۝۱
2
یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کر رہے ہیں
2
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ۝۲
3
بہت بڑی خبر کے بارے میں
3
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ۝۳
4
جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے
4
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ۝۴
5
کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
5
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ۝۵
6
اور خوب معلوم ہو جائے گا
6
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ۝۶
7
کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے
7
وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ۝۷
8
اور پہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں
8
وَّخَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ۝۸
9
اور ہم ہی نے تم کو جوڑا بنایا ہے
9
وَّجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ۝۹
10
اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے
10
وَّجَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ۝۱۰
11
اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے
11
وَّجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪۝۱۱
12
اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے
12
وَّبَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ۝۱۲
13
اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں
13
وَّجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ۝۱۳
14
اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے
14
وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ۝۱۴
15
اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے
15
لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًاۙ۝۱۵
16
تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمد کریں
16
وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ۝۱۶
17
اور گھنے گھنے باغات پیدا کریں
17
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ۝۱۷
18
بے شک فیصلہ کا دن معین ہے
18
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ۝۱۸
19
جس دن صور پھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے
19
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ۝۱۹
20
اور آسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے
20
وَّسُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ۝۲۰
21
اور پہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اور وہ ریت جیسے ہو جائیں گے
21
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ۝۲۱
22
بے شک جہنم ان کی گھات میں ہے
22
لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ۝۲۲
23
وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے
23
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ۝۲۳
24
اس میں وہ مدتوں رہیں گے
24
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًاۙ۝۲۴
25
نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
25
اِلَّا حَمِیْمًا وَّغَسَّاقًاۙ۝۲۵
26
علاوہ کھولتے پانی اور پیپ کے
26
جَزَآءً وِّفَاقًاؕ۝۲۶
27
یہ ان کے اعمال کا مکمل بدلہ ہے
27
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ۝۲۷
28
یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
28
وَّكَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ۝۲۸
29
اور انہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے
29
وَكُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ۝۲۹
30
اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کر لیا ہے
30
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠۝۳۰
31
اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اور ہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کر سکتے
31
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ۝۳۱
32
بے شک صاحبانِ تقویٰ کے لئے کامیابی کی منزل ہے
32
حَدَآىِٕقَ وَاَعْنَابًاۙ۝۳۲
33
باغات ہیں اور انگور
33
وَّكَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ۝۳۳
34
نوخیز دوشیزائیں ہیں اور سب ہمسن
34
وَّكَاْسًا دِهَاقًاؕ۝۳۴
35
اور چھلکتے ہوئے پیمانے
35
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّلَا كِذّٰبًاۚ۝۳۵
36
وہاں نہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ گناہ
36
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ۝۳۶
37
یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزا
37
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ
38
وہ آسمان و زمین اور ان کے مابین کا پروردگار رحمٰن ہے
38
لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ۝۳۷
39
جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے
39
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰٓىِٕكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ
40
جس دن روح القدس اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے
40
لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا۝۳۸
41
اور کوئی بات بھی نہ کر سکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے
41
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا۝۳۹
42
یہی برحق دن ہے، تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے
42
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬
43
ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے ڈرایا ہے
43
یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ
44
جس دن انسان اپنے کیے دھرے کو دیکھے گا
44
وَیَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠۝۴۰
45
اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں خاک ہو گیا ہوتا
45