امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ جو شخص واجب نماز میں سورۂ قدر پڑھے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک منادی ندا دے گا کہ اے شخص تیرے پچھلے گناہ بخش دیئے گئے ہیں، اب تو عمل میں نئی زندگی کا آغاز کر دے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ۝۱
2
بے شک ہم نے اسے شب قدر میں نازل کیا ہے
2
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ۝۲
3
اور آپ کیا جانیں یہ شب قدر کیا چیز ہے
3
لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ۝۳
4
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے
4
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَالرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ۝۴
5
اس میں ملائکہ اور روح القدس اذن خدا کے ساتھ تمام امور کو لے کر نازل ہوتے ہیں
5
سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠۝۵
6
یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے
6