حضرت امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ سورۂ رحمٰن کی تلاوت کبھی ترک نہ کرو، کیو نکہ یہ سورہ منافقوں کے دل میں نہیں ٹھہرتا۔ یہ سورہ قیامت کے دن ایک خوبصورت شخص کی شکل میں عمدہ ترین خوشبو کے ساتھ بارگاہ الہی میں ایسی جگہ پر آ کر کھڑا ہو گا کہ خدا کے نزدیک اس سے زیادہ اور کوئی نہ ہو گا اور خدا تعالیٰ اس سورہ سے فرمائے گا کہ کون تجھے اپنی دنیاوی زندگی میں ہمیشہ پڑھا کرتا تھا؟ تو یہ عرض کرے گا کہ فلاں فلاں شخص میری تلاوت کرتا تھا، تو اسی لمحے میں پڑھنے والوں کے چہرے روشن ہو جائیں گے۔ خدا ان سے فرمائے گا کہ تم لوگ جس کی چاہو شفاعت کرو۔ اور وہ اتنی شفاعت کریں گے کہ کوئی بھی ایسا شخص باقی نہ رہے گا کہ جس کی شفاعت کا ارادہ رکھتے ہوں اور اس کی شفاعت نہ کر سکیں۔ پھر خدا ان سب کو فرمائے گا کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ اور جہاں چاہو اس میں رہو۔ حضرت امام جعفر صادقؑ کا فرمان ہے کہ جو شخص سورہ رحمٰن پڑھے اور جب فَبِٲَیِّ اٰلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ پر پہنچے تو کہے:

لَا بِشَیْءٍ مِنْ اٰلَائِكَ رَبِّ اُكَذِّبُ
1
اے پروردگار میں تیری نعمتوں میں سے کسی بھی نعمت کی تکذیب نہیں کرتا
1

اگر کوئی شخص رات کو یہ سورہ پڑھے اور اسی رات مر جائے تو وہ شہید قرار پائے گا اسی طرح اگر دن میں پڑھے اور مر جائے تو بھی شہیدکی موت مرے گا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
2
اَلرَّحْمٰنُۙ۝۱
3
وہ خدا بڑا مہربان ہے
3
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ۝۲
4
اس نے قرآن کی تعلیم دی ہے
4
خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ۝۳
5
انسان کو پیدا کیا ہے
5
عَلَّمَهُ الْبَیَانَ۝۴
6
اور اسے بیان سکھایا ہے
6
اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ۪۝۵
7
آفتاب و ماہتاب سب اسی کے مقرر کردہ حساب کے ساتھ چل رہے ہیں
7
وَّالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ۝۶
8
اور بوٹیاں بیلیں اور درخت سب اسی کا سجدہ کر رہے ہیں
8
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِیْزَانَۙ۝۷
9
اس نے آسمان کو بلند کیا ہے اور انصاف کی ترازو قائم کی ہے
9
اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ۝۸
10
تاکہ تم لوگ وزن میں حد سے تجاوز نہ کرو
10
وَاَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ۝۹
11
اور انصاف کے ساتھ وزن کو قائم کرو اور تولنے میں کم نہ تولو
11
وَالْاَرْضَ وَضَعَهَا لِلْاَنَامِۙ۝۱۰
12
اور اسی نے زمین کو انسانوں کے لئے وضع کیا ہے
12
فِیْهَا فَاكِهَةٌ١۪ۙ وَّالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ۝۱۱
13
اس میں میوے ہیں اور وہ کھجوریں ہیں جن کے خوشوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں
13
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّیْحَانُۚ۝۱۲
14
وہ دانے ہیں جن کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول بھی ہیں
14
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۱۳
15
اب تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
15
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ۝۱۴
16
اس نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے
16
وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ۝۱۵
17
اور جنات کو آگ کے شعلوں سے پیدا کیا ہے
17
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۱۶
18
تو تم دونوں اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
18
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَیْنِۚ۝۱۷
19
وہ چاند اور سورج دونوں کے مشرق اور مغرب کا مالک ہے
19
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۱۸
20
پھر تم دونوں اپنی رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
20
مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ۝۱۹
21
اس نے دو دریا بہائے ہیں جو آپس میں مل جاتے ہیں
21
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ۝۲۰
22
ان کے درمیان حدِ فاصل ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کر سکتے
22
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۱
23
تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
23
یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُۚ۝۲۲
24
ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں
24
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۳
25
تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
25
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَـٰٔتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِۚ۝۲۴
26
اسی کے وہ جہاز بھی ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں
26
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠۝۲۵
27
تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
27
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ۝۲۶
28
جو بھی روئے زمین پر ہے سب فنا ہو جانے والے ہیں
28
وَّیَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِۚ۝۲۷
29
صرف تمہاری رب کی ذات جو صاحبِ جلال و اکرام ہے وہی باقی رہنے والی ہے
29
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۸
30
تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
30
یَسْـَٔلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ١ؕ
31
آسمان و زمین میں جو بھی ہے سب اسی سے سوال کرتے ہیں
31
كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍۚ۝۲۹
32
اور وہ ہر روز ایک نئی شان والا ہے
32
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۳۰
33
تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
33
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِۚ۝۳۱
34
اے دونوں گروہو! ہم عنقریب ہی تمہاری طرف متوجہ ہوں گے
34
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۳۲
35
تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
35
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ
36
اے گروہِ جن و انس، اگر تم میں قدرت ہو کہ آسمان و زمین کے اطرف سے باہر نکل جاؤ
36
فَانْفُذُوْا١ؕ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍۚ۝۳۳
37
تو نکل جاؤ، مگر یاد رکھو کہ تم قوت اور غلبہ کے بغیر نہیں نکل سکتے ہو
37
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۳۴
38
تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
38
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ١ۙ۬ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِۚ۝۳۵
39
تمہارے اوپر آگ کا سبز شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو تم دونوں کسی طرح نہیں روک سکتے ہو
39
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۳۶
40
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
40
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ۝۳۷
41
پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی طرح سرخ ہو جائے گا
41
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۳۸
42
تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
42
فَیَوْمَىِٕذٍ لَّا یُسْـَٔلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّلَا جَآنٌّۚ۝۳۹
43
پھر اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا
43
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۴۰
44
تو پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
44
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ
45
مجرم افراد تو اپنی نشانی ہی سے پہچان لئے جائیں گے
45
فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَالْاَقْدَامِۚ۝۴۱
46
پھر پیشانی اور پیروں سے پکڑ لئے جائیں گے
46
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۴۲
47
تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
47
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ۝۴۳
48
یہی وہ جہنّم ہے جس کا مجرمین انکار کر رہے تھے
48
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَبَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ۝۴۴
49
اب اس کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر لگاتے پھریں گے
49
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠۝۴۵
50
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
50
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ۝۴۶
51
اور جو شخص بھی اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو دو باغات ہیں
51
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ۝۴۷
52
پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
52
ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍۚ۝۴۸
53
اور دونوں باغات درختوں کی ٹہنیوں سے ہرے بھرے میووں سے لدے ہوں گے
53
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۴۹
54
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
54
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ۝۵۰
55
ان دونوں میں دو چشمے بھی جاری ہوں گے
55
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۵۱
56
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
56
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ۝۵۲
57
ان دونوں میں ہر میوے کے جوڑے ہوں گے
57
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۵۳
58
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
58
مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآىِٕنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ١ؕ
59
یہ لوگ ان فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر اطلس کے ہوں گے
59
وَجَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ۝۵۴
60
اور دونوں باغات کے میوے انتہائی قریب سے حاصل کر لیں گے
60
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۵۵
61
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
61
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ
62
ان جنتوں میں محدود نگاہ والی حوریں ہوں گی
62
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّۚ۝۵۶
63
جن کو انسان اور جنات میں سے کسی نے پہلے چھوا بھی نہ ہو گا
63
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ۝۵۷
64
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
64
كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُۚ۝۵۸
65
وہ حوریں اس طرح کی ہوں گی جیسے سرخ یاقوت اور مونگے
65
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۵۹
66
پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
66
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ۝۶۰
67
کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے
67
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۶۱
68
تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
68
وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ۝۶۲
69
اور ان دونوں کے علاوہ دو باغات اور ہوں گے
69
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ۝۶۳
70
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
70
مُدْهَآ مَّتٰنِۚ۝۶۴
71
دونوں نہایت درجہ سرسبز و شاداب ہوں گے
71
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ۝۶۵
72
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
72
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ۝۶۶
73
ان دونوں باغات میں بھی دو جوش مارتے ہوئے چشمے ہوں گے
73
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۶۷
74
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
74
فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌۚ۝۶۸
75
ان دونوں باغات میں میوے، کھجوریں اور انار ہوں گے
75
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ۝۶۹
76
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
76
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ۝۷۰
77
ان جنتوں میں نیک سیرت اور خوب صورت عورتیں ہوں گی
77
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ۝۷۱
78
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
78
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِۚ۝۷۲
79
وہ حوریں ہیں جو خیموں کے اندر چھپی بیٹھی ہوں گی
79
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ۝۷۳
80
تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
80
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّۚ۝۷۴
81
انہیں ان سے پہلے کسی انسان یا جن نے ہاتھ تک نہ لگایا ہو گا
81
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ۝۷۵
82
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
82
مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّعَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ۝۷۶
83
وہ لوگ سبز قالینوں اور بہترین مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے
83
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۷۷
84
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
84
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ۠۝۷۸
85
بڑا بابرکت ہے آپ کے پروردگار کا نام جو صاحب جلال بھی ہے اور صاحبِ اکرام بھی ہے
85