مفاتیح النجاح میں سورۂ یاسین کے فضائل کے ضمن میں حضرت رسول اکرمؐ سے منقول ہے کہ جو شخص خدا کی خوشنودی کیلئے سورۂ یٰس پڑھے تو خدا اس کے گناہ معاف کر دے گا اور اسے بارہ مرتبہ قرآن کو ختم کرنے ثواب عطا فرمائے گا۔ نیز جب یہ سورہ کسی مریض کے پاس تلاوت کیا جائے تو اس کے سامنے ہر حرف کے بدلے میں دس فرشتے صف بستہ ہو کر نازل ہوتے ہیں جو اس کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں اور اس کی روح قبض ہونے تک حاضر رہتے ہیں، اس کے جنازے کے ساتھ چلتے ہیں، اس پر نماز پڑھتے ہیں اور اس کے دفن میں شریک ہوتے ہیں۔ اگر کوئی مریض وقت نزع خود یا کوئی دوسرا شخص اس کے پاس سورۂ یٰس کی تلاوت کرے تو رضوانِ جنت بہشت کے پانی کا ایک کاسہ لا کر اسے دیتا ہے جسے وہ پیتا ہے اور سیراب ہو کر اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے، اور اپنی قبر سے سیراب ہی اٹھے گا اور نبیوں کے کسی حوض کا محتاج نہ ہو گا، حتیٰ کہ وہ سیراب ہو کر جنت میں داخل ہو گا۔ نیز منقول ہے کہ سورۂ یٰس اپنے پڑھنے والے کو دنیا اور آخرت کی بھلائی عنایت کرے گا، قیامت کی ہولناکی اور دنیا کی بلاؤں سے بچائے گا، نیز ہر شر کو اس سے دور کرے گا اور اس کی ہر حاجت بر لائے گا۔ سورۂ یٰس پڑھنے والے کے لیے بیس حج کا ثواب ہے اور اسے سننے والے کے لیے ہزار نور، ہزار رحمتیں اور ہزار برکتیں ہوں گی اور یہ سورہ اس کو ہر مصیبت سے نجات دلائے گا۔ حضورؐ سے مروی ہے کہ جو شخص قبرستان میں سورۂ یٰس کی تلاوت کرے تو خدا وہاں مدفون لوگوں کے عذاب میں کمی کرے گا اور اس کو مُردوں کی تعداد کے برابر نیکیاں عطا فرمائے گا۔ امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جو شخص دن میں سورۂ یٰس پڑھے وہ رات تک محفوظ رہے گا اور روزی سے نوازا جائے گا اور جو شخص رات کو سونے سے پہلے یہ سورہ پڑھے تو خدا اس کو ہر آفت اور شیطان کے ہر شر سے بچانے کیلئے اس پر ہزار فرشتے مقرر کرے گا، اور اگر وہ اسی روز مر جائے تو خدا اس کو جنت میں داخل فرمائے گا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1
یٰسٓۚ۝۱
2
یٰسۤ
2
وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ۝۲
3
قرآن حکیم کی قسم
3
اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ۝۳
4
آپ مرسلین میں سے ہیں
4
عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍؕ۝۴
5
بالکل سیدھے راستے پر ہیں
5
تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ۝۵
6
یہ قرآن خدائے عزیز و مہربان کا نازل کیا ہوا ہے
6
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ۝۶
7
تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے باپ دادا کو کسی پیغمبر کے ذریعہ نہیں ڈرایا گیا تو سب غافل ہی رہ گئے
7
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۝۷
8
یقیناً ان کی اکثریت پر ہمارا عذاب ثابت ہو گیا تو وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں
8
اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ۝۸
9
ہم نے ان کی گردن میں طوق ڈال دیئے ہیں جو ان کی ٹھڈیوں تک پہنچے ہوئے ہیں اور وہ سر اٹھائے ہوئے ہیں
9
وَجَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا
10
اور ہم نے ایک دیوار ان کے سامنے اور ایک دیوار ان کے پیچھے بنا دی ہے
10
فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ۝۹
11
اور پھر انہیں عذاب سے ڈھانک دیا ہے کہ وہ کچھ دیکھنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں
11
وَسَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۝۱۰
12
اور ان کے لئے سب برابر ہے آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں
12
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ
13
آپ صرف ان لوگوں کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کا اتباع کریں اور بغیر دیکھے از غیب خدا سے ڈرتے رہیں
13
فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّاَجْرٍ كَرِیْمٍ۝۱۱
14
ان ہی لوگوں کو آپ مغفرت اور باعزت اجر کی بشارت دے دیں
14
اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثَارَهُمْ١ۣؕ
15
بے شک ہم ہی مردوں کو زندہ کرتے ہیں اور ان کے گزشتہ اعمال اور ان کے آثار کو لکھتے جاتے ہیں
15
وَكُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۠۝۱۲
16
اور ہم نے ہر شے کو ایک روشن امام میں جمع کر دیا ہے
16
وَاضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ١ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ۝۱۳
17
اور پیغمبر آپ ان سے بطور مثال اس قریہ والوں کا تذکرہ کریں جن کے پاس ہمارے رسول آئے
17
اِذْ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمُ اثْنَیْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ
18
اس طرح کہ ہم نے دو رسولوں کو بھیجا تو ان لوگوں نے جھٹلا دیا تو ہم نے ان کی مدد کو تیسرا رسول بھی بھیجا
18
فَقَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ۝۱۴
19
اور سب نے مل کر اعلان کیا کہ ہم سب تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں
19
قَالُوْا مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۙ
20
ان لوگوں نے کہا تم سب ہمارے ہی جیسے بشر ہو
20
وَمَاۤ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ۝۱۵
21
اور رحمٰن نے کسی شے کو نازل نہیں کیا ہے تم صرف جھوٹ بولتے ہو
21
قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ۝۱۶
22
انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں
22
وَمَا عَلَیْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ۝۱۷
23
اور ہماری ذمہ داری صرف واضح طور پر پیغام پہنچادینا ہے
23
قَالُوْۤا اِنَّا تَطَیَّرْنَا بِكُمْ١ۚ لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ
24
ان لوگوں نے کہا کہ ہمیں تم منحوس معلوم ہوتے ہو، اگر اپنی باتوں سے باز نہ آؤ گے تو ہم سنگسار کر دیں گے
24
وَلَیَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ۝۱۸
25
اور ہماری طرف سے تمہیں سخت سزا دی جائے گی
25
قَالُوْا طَآىِٕرُكُمْ مَّعَكُمْ١ؕ
26
ان لوگوں نے جواب دیا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے
26
اَىِٕنْ ذُكِّرْتُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ۝۱۹
27
کیا یہ یاد دہانی کوئی نحوست ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ تم زیادتی کرنے والے لوگ ہو
27
وَجَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰى
28
اور شہر کے ایک سرے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا
28
قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَۙ۝۲۰
29
اور اس نے کہا کہ قوم والو مرسلین کا اتباع کرو
29
اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْـَٔلُكُمْ اَجْرًا وَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ۝۲۱
30
ان کا اتباع کرو جو تم سے کسی طرح کی اجرت کا سوال نہیں کرتے ہیں اور ہدایت یافتہ ہیں
30
وَمَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَاِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۝۲۲
31
اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے
31
ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ
32
کیا میں اس کے علاوہ دوسرے خدا اختیار کر لوں جب کہ وہ مجھے نقصان پہنچانا چاہے
32
لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْـًٔا وَّلَا یُنْقِذُوْنِۚ۝۲۳
33
تو کسی کی سفارش کام آنے والی نہیں ہے اور نہ کوئی بچا سکتا ہے
33
اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۝۲۴
34
میں تو اس وقت کھلی ہوئی گمراہی میں ہو جاؤں گا
34
اِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ۝۲۵
35
میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں لہٰذا تم میری بات سنو
35
قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ١ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَۙ۝۲۶
36
نتیجہ میں اس بندہ سے کہا گیا کہ جنّت میں داخل ہو جا، تو اس نے کہا کہ اے کاش میری قوم کو بھی معلوم ہوتا
36
بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَجَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ۝۲۷
37
کہ میرے پروردگار نے کس طرح بخش دیا ہے اور مجھے باعزّت لوگوں میں قرار دیا ہے
37
وَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَمَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ۝۲۸
38
اور ہم نے اس کی قوم پر اس کے بعد نہ آسمان سے کوئی لشکر بھیجا ہے اور نہ ہم لشکر بھیجنے والے تھے
38
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ۝۲۹
39
وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی جس کے بعد سب کا شعلۂ حیات سرد پڑ گیا
39
یٰحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ١ۣۚ
40
کس قدر حسرتناک ہے ان بندوں کا حال
40
مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۝۳۰
41
کہ جب ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس کا مذاق اُڑانے لگتے ہیں
41
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ
42
کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کر دیا ہے
42
اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ۝۳۱
43
جو اب ان کی طرف پلٹ کر آنے والی نہیں ہیں
43
وَاِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠۝۳۲
44
اور پھر سب ایک دن اکٹھا ہمارے پاس حاضر کیے جائیں گے
44
وَاٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ
45
اور ان کے لئے ہماری ایک نشانی یہ مردہ زمین بھی ہے
45
اَحْیَیْنٰهَا وَاَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ۝۳۳
46
جسے ہم نے زندہ کیا ہے اور اس میں دانے نکالے ہیں جن میں سے یہ لوگ کھا رہے ہیں
46
وَجَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّاَعْنَابٍ وَّفَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ۝۳۴
47
اور اسی زمین میں خرمے اور انگور کے باغات پیدا کیے ہیں اور چشمے جاری کیے ہیں
47
لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ١ۙ وَمَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ۝۳۵
48
تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں حالانکہ یہ سب ان کے ہاتھوں کا عمل نہیں ہے پھر آخر یہ ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہیں
48
سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا
49
پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس نے تمام جوڑوں کو پیدا کیا ہے
49
مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَمِنْ اَنْفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ۝۳۶
50
ان چیزوں میں سے جنہیں زمین اگاتی ہے، اور ان کے نفوس میں سے اور ان چیزوں میں سے جن کا انہیں علم بھی نہیں ہے
50
وَاٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ۝۳۷
51
اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس میں سے ہم کھینچ کر دن کو نکال لیتے ہیں تو یہ سب اندھیرے میں چلے جاتے ہیں
51
وَالشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا١ؕ
52
اور آفتاب اپنے ایک مرکز پر دوڑ رہا ہے
52
ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ۝۳۸
53
کہ یہ خدائے عزیز و علیم کی معین کی ہوئی حرکت ہے
53
وَالْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ
54
اور چاند کے لئے بھی ہم نے منزلیں معین کر دی ہیں
54
حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ۝۳۹
55
یہاں تک کہ وہ آخر میں پلٹ کر کھجور کی سوکھی ٹہنی جیسا ہو جاتا ہے
55
لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ
56
نہ آفتاب کے بس میں ہے کہ چاند کو پکڑ لے
56
وَلَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ١ؕ
57
اور نہ رات کے لئے ممکن ہے کہ وہ دن سے آگے بڑھ جائے
57
وَكُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ۝۴۰
58
اور یہ سب کے سب اپنے اپنے فلک اور مدار میں تیرتے رہتے ہیں
58
وَاٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ۝۴۱
59
اور ان کے لئے ہماری ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہم نے ان کے بزرگوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں اٹھایا ہے
59
وَخَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ۝۴۲
60
اور اس کشتی جیسی اور بہت سی چیزیں پیدا کی ہیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں
60
وَاِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ۝۴۳
61
اور اگر ہم چاہیں تو سب کو غرق کر دیں پھر نہ کوئی ان کا فریاد رس پیدا ہو گا اور نہ یہ بچائے جا سکیں گے
61
اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ۝۴۴
62
مگر یہ کہ خود ہماری رحمت شامل حال ہو جائے اور ہم ایک مدّت تک آرام کرنے دیں
62
وَاِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۝۴۵
63
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس عذاب سے ڈرو جو سامنے یا پیچھے سے آسکتا ہے شاید کہ تم پر رحم کیا جائے
63
وَمَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ
64
تو ان کے پاس خدا کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی ہے
64
اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ۝۴۶
65
مگر یہ کہ یہ کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں
65
وَاِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ
66
اور جب کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے دیا ہے اس میں سے اس کی راہ میں خرچ کرو
66
قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ
67
تو یہ کفّار صاحبانِ ایمان سے طنزیہ طور پر کہتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں جنہیں خدا چاہتا تو خود ہی کھلا دیتا
67
اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۝۴۷
68
تم لوگ تو کِھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہو
68
وَیَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ۝۴۸
69
اور پھر کہتے ہیں کہ آخر یہ وعدۂ قیامت کب پورا ہو گا اگر تم لوگ اپنے وعدہ میں سچّے ہو
69
مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَهُمْ یَخِصِّمُوْنَ۝۴۹
70
درحقیقت یہ صرف ایک چنگھاڑ کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں اپنی گرفت میں لے لے گی اور یہ جھگڑا ہی کرتے رہ جائیں گے
70
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّلَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠۝۵۰
71
پھر نہ کوئی وصیّت کر پائیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف پلٹ کر ہی جا سکیں گے
71
وَنُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ۝۵۱
72
اور پھر جب صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب اپنی قبروں سے نکل کر اپنے پروردگار کی طرف چل کھڑے ہوں گے
72
قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا١ؐٚۘ
73
کہیں گے کہ آخر یہ ہمیں ہماری خواب گاہ سے کس نے اٹھادیا ہے
73
هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ۝۵۲
74
بے شک یہی وہ چیز ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور اس کے رسولوں نے سچ کہا تھا
74
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۝۵۳
75
قیامت تو صرف ایک چنگھاڑ ہے اس کے بعد سب ہماری بارگاہ میں حاضر کر دیئے جائیں گے
75
فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْـًٔا
76
پھر آج کے دن کسی نفس پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا
76
وَّلَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۝۵۴
77
اور تم کو صرف ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے اعمال تم کر رہے تھے
77
اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ۝۵۵
78
بے شک اہل جنّت آج کے دن طرح طرح کے مشاغل میں مزے کر رہے ہوں گے
78
هُمْ وَاَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآىِٕكِ مُتَّكِـُٔوْنَ۝۵۶
79
وہ اور ان کی بیویاں سب جنّت کی چھاؤں میں تخت پر تکیے لگائے آرام کر رہے ہوں گے
79
لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّلَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ۝۵۷
80
ان کے لئے تازہ تازہ میوے ہوں گے اور اس کے علاوہ جو کچھ بھی وہ چاہیں گے
80
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ۝۵۸
81
ان کے حق میں ان کے مہربان پروردگار کا قول صرف سلامتی ہو گا
81
وَامْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ۝۵۹
82
اور اے مجرمو تم ذرا ان سے الگ تو ہو جاؤ
82
اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ
83
اولاد آدم! کیا ہم نے تم سے اس بات کا عہد نہیں لیا تھا
83
اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ۝۶۰
84
کہ خبردار شیطان کی عبادت نہ کرنا کہ وہ تمہارا کُھلا ہوا دشمن ہے
84
وَّاَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ۝۶۱
85
اور میری عبادت کرنا کہ یہی صراط مستقیم اور سیدھا راستہ ہے
85
وَلَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ۝۶۲
86
اس شیطان نے تم میں سے بہت سی نسلوں کو گمراہ کر دیا ہے تو کیا تم بھی عقل استعمال نہیں کرو گے
86
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ۝۶۳
87
یہی وہ جہنم ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جا رہا تھا
87
اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۝۶۴
88
آج اسی میں چلے جاؤ کہ تم ہمیشہ کفر اختیار کیا کرتے تھے
88
اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ
89
آج ہم ان کے منہ پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ بولیں گے
89
وَتَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۝۶۵
90
اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ کیسے اعمال انجام دیا کرتے تھے
90
وَلَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ
91
اور ہم اگر چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا دیں
91
فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ۝۶۶
92
پھر یہ راستہ کی طرف قدم بڑھاتے رہیں لیکن کہاں دیکھ سکتے ہیں
92
وَلَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ
93
اور ہم چاہیں تو خود ان ہی کو بالکل مسخ کر دیں
93
فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّلَا یَرْجِعُوْنَ۠۝۶۷
94
جس کے بعد نہ آگے قدم بڑھا سکیں اور نہ پیچھے ہی پلٹ کر واپس آسکیں
94
وَمَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ۝۶۸
95
اور ہم جسے طویل عمر دیتے ہیں اسے خلقت میں بچپنے کی طرف واپس کر دیتے ہیں کیا یہ لوگ سمجھتے نہیں ہیں
95
وَمَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَمَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ
96
اور ہم نے اپنے پیغمبر کو شعر کی تعلیم نہیں دی ہے اور نہ شاعری اس کے شایان شان ہے
96
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّقُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ۝۶۹
97
یہ تو ایک نصیحت اور کھلا ہوا روشن قرآن ہے
97
لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّیَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ۝۷۰
98
تاکہ اس کے ذریعہ زندہ افراد کو عذاب الٰہی سے ڈرائیں اور کفار پر حجّت تمام ہو جائے
98
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ۝۷۱
99
کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے فائدے کے لئے اپنے دست قدرت سے چوپائے پیدا کر دیئے ہیں تو اب یہ ان کے مالک کہے جاتے ہیں
99
وَذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَمِنْهَا یَاْكُلُوْنَ۝۷۲
100
اور پھر ہم نے ان جانوروں کو رام کر دیا ہے تو بعض سے سواری کا کام لیتے ہیں اور بعض کو کھاتے ہیں
100
وَلَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ۝۷۳
101
اور ان کے لئے ان جانوروں میں بہت سے فوائد ہیں اور پینے کی چیزیں بھی ہیں تو یہ شکر خدا کیوں نہیں کرتے ہیں
101
وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ۝۷۴
102
اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر دوسرے خدا بنا لیے ہیں کہ شائد ان کی مدد کی جائے گی
102
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ١ۙ وَهُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ۝۷۵
103
حالانکہ یہ ان کی مدد کی طاقت نہیں رکھتے ہیں اور یہ ان کے ایسے لشکر ہیں جنہیں خود بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا
103
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَمَا یُعْلِنُوْنَ۝۷۶
104
لہٰذا پیغمبر آپ ان کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہوں ہم وہ بھی جانتے ہیں جو یہ چھپا رہے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں جس کا یہ اظہار کر رہے ہیں
104
اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ
105
تو کیا انسان نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے
105
فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ۝۷۷
106
اور وہ یکبارگی ہمارا کھلا ہوا دشمن ہو گیا ہے
106
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّنَسِیَ خَلْقَهٗ١ؕ
107
اور ہمارے لئے مثل بیان کرتا ہے اور اپنی خلقت کو بھول گیا ہے
107
قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَهِیَ رَمِیْمٌ۝۷۸
108
کہتا ہے کہ ان بوسیدہ ہڈیوں کو کون زندہ کر سکتا ہے
108
قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ۝۷۹
109
آپ کہہ دیجئے کہ جس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے وہی زندہ بھی کرے گا اور وہ ہر مخلوق کا بہتر جاننے والا ہے
109
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا
110
اس نے تمہارے لئے ہرے درخت سے آگ پیدا کر دی ہے
110
فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ۝۸۰
111
تو تم اس سے ساری آگ روشن کرتے رہے ہو
111
اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ
112
تو کیا جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے
112
بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ١ؐؕ
113
وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ ان کا مثل دوباہ پیدا کر دے
113
بَلٰى١ۗ وَهُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ۝۸۱
114
یقیناً ہے اور وہ بہترین پیدا کرنے والا اور جاننے والا ہے
114
اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۝۸۲
115
اس کا امر صرف یہ ہے کہ کسی شے کے بارے میں یہ کہنے کا ارادہ کر لے کہ ہو جا اور وہ شے ہو جاتی ہے
115
فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّاِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠۝۸۳
116
پس پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس کے ہاتھوں میں ہر شے کا اقتدار ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹا کر لے جائے جاؤ گے
116