رسولؐ اللہ سے روایت ہوئی ہے کہ جس نے چار مرتبہ سورۂ زلزال پڑھی تو وہ اس شخص کی مثل ہے جس نے پورا قرآن ختم کیا ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
1
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ۝۱
2
جب زمین زوروں کے ساتھ زلزلہ میں آ جائے گی
2
وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ۝۲
3
اور وہ سارے خزانے نکال ڈالے گی
3
وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ۝۳
4
اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے
4
یَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ۝۴
5
اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی
5
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ۝۵
6
کہ تمہارے پروردگار نے اسے اشارہ کیا ہے
6
یَوْمَىِٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ۝۶
7
اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں
7
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ۝۷
8
پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
8
وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠۝۸
9
اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
9