شیخ کلینی نے امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ آپؑ نے فرمایا سورۂ زلزال کے پڑھنے میں تنگی محسوس نہ کرو کیونکہ جو شخص اسے نوافل میں پڑھے تو حق تعالیٰ اسے زلزلے سے نقصان نہ پہنچنے دے گا۔ اور وہ مرتے دم تک زلزلے، بجلی اور ہر قسم کی آفا ت سے محفوظ رہے گا۔ نیز اس شخص کی موت کے وقت ایک خوش جمال فرشتہ اس کے پاس آئے گاجو اس کے سرہانے بیٹھے گا اور ملک الموت سے کہے گا اے ملک الموت، اللہ تعالیٰ کے اس دوست کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرو .... تا آخر روایت، کہ جہاں مذکور ہے اس وقت اس شخص کی آنکھوں سے پردے ہٹائے جائیں گے اور وہ جنت میں اپنی منزلوں کو دیکھ لے گا، پھر بڑی سہولت کے ساتھ اس کی روح قبض کی جائے گی، ستر ہزار فرشتے اس کے جنازے کے پیچھے چلیں گے اور اسے سیدھا جنت میں لے جائیں گے۔