شیخ طوسیؒ کی کتاب مصباح وغیرہ سے نقل ہوا ہے کہ جب نماز کا سلام پھیر لیں تو تین دفعہ اللہ اكبر کہیں، ہر دفعہ اپنے ہاتھوں کو کانوں تک بلند کریں اور اس کے بعد یہ کہیں:

لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ اِلٰھًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ
1
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی معبود یگانہ ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں
1
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ
2
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم بس اسی کی عبادت کرتے ہیں
2
مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ كَرِہَ الْمُشْرِكُوْنَ
3
اسی کے دین کے ساتھ مخلص ہیں خواہ مشرکین کو ناگوار ہی لگے
3
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ رَبُّنَا وَرَبُّ اٰبَائِنَا الْاَوَّلِیْنَ
4
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو ہمارا اور ہمارے آبا و اجداد کا رب ہے
4
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ وَحْدَہٗ وَحْدَہٗ
5
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے ،واحد ہے، ایک ہے
5
ٲَنْجَزَ وَعْدَہٗ، وَنَصَرَ عَبْدَہٗ، وَٲَعَزَّ جُنْدَہٗ
6
اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کی نصرت فرمائی، اپنے لشکر کو غالب کیا
6
وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ
7
اور اکیلے ہی جتھوں کو مار بھگایا
7
فَلَہُ الْمُلْكُ، وَلَہُ الْحَمْدُ
8
پس ملک اسی کا اور حمد اسی کے لیے ہے
8
یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ، وَیُمِیْتُ وَیُحْیِیْ، وَھُوَ حَیٌّ لَا یَمُوْتُ
9
وہی زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے، وہی موت دیتا ہے اور زندہ کرتا ہے، وہ زندہ ہے اسے موت نہیں۔
9
بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
10
خیر اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
10

پھر کہے:

ٲَسْتَغْفِرُ ﷲَ الَّذی لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَٲَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
11
میں اس خدا سے بخشش چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ وپایندہ ہے اور میں اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں
11

پھر کہے:

اَللّٰھُمَّ أھْدِنِیْ مِنْ عِنْدِكَ
12
اے اللہ اپنی جانب سے میری رہنمائی فرما
12
وَٲَفِضْ عَلَیَّ مِنْ فَضْلِكَ
13
اور مجھ پر اپنا فضل و کرم فرما
13
وَأنْشُرْ عَلَیَّ مِنْ رَحْمَتِكَ
14
اور مجھ پر اپنی رحمت پھیلا دے
14
وَٲَنْزِلْ عَلَیَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ
15
اور مجھ پر اپنی برکات نازل فرما
15
سُبْحَانَكَ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
16
تیری ذات پاک ہے سوائے تیرے کوئی معبود نہیں
16
أغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ كُلَّہَا جَمِیْعًا
17
میرے سارے کے سارے گناہ معاف فرما
17
فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ كُلَّھَا جَمِیْعًا اِلَّا ٲَنْتَ
18
کہ تیرے سوا کوئی سارے گناہ معاف نہیں کر سکتا
18
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ كُلِّ خَیْرٍ ٲَحَاطَ بِہٖ عِلْمُكَ
19
اے اللہ تجھ سے ہر اس خیر کا طلبگار ہوں جس کا تیرا علم احاطہ کیے ہوئے ہے
19
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ ٲَحَاطَ بِہٖ عِلْمُكَ
20
اور ہر اس شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس پر تیرا علم محیط ہے
20
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ عَافِیَتَكَ فِیْ ٲُمُوْریِ كُلِّھَا
21
اے اللہ میں اپنے تمام امور میں تجھ سے عافیت طلب کرتا ہوں
21
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ
22
اور میں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں
22
وَٲَعُوْذُ بِوَجْھِكَ الكَرِیْمِ، وَعِزَّتِكَ الَّتِیْ لَا تُرَامُ
23
میں پناہ چاہتا ہوں تیری کریم ذات کی اور بلند مقام کی کہ جس تک کسی کی رسائی نہیں
23
وَقُدْرَتِكَ الَّتِیْ لَا یَمْتَنِعُ مِنْھَا شَیْءٌ
24
اور تیری قدرتکی کہ جس کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہرتی
24
مِنْ شَرِّ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ، وَمِنْ شَرِّ الْأَوْجَاعِ كُلِّھَا
25
ان کے ذریعے دنیا و آخرت کے شر اور تمام درد و اذیت سے
25
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّۃٍ ٲَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِھَا
26
اور ہر حیوان کے شر سے پناہ چاہتا ہوں جو تیرے قبضۂ قدرت میں ہے
26
اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ
27
بے شک میرے رب کا راستہ مستقیم ہے
27
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
28
اور طاقت و قوت بس خدائے عظیم وبرتری سے ملتی ہے
28
تَوَكَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ
29
اور میرا بھروسہ اس زندہ ﴿خدا﴾ پر ہے جس کے لیے موت نہیں
29
وَالْحَمْدُ لِلّٰہ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا
30
حمد اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو فرزند بنایا
30
وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ
31
نہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے
31
وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَكَبِّرْہُ تَكْبِیْرًا
32
اور نہ اس کی عاجزی کے سبب کوئی اس کا مددگار ہے، اور تم اس کی بڑائی کا اظہار کرو۔
32

تسبیح حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا پڑھیں اور اپنی جگہ سے حرکت کرنے سے پہلے دس مرتبہ کہیں:

ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
33
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
33
اِلٰہًا وَاحِدًا ٲَحَدًا فَرْدًا صَمَدًا
34
وہ معبود یگانہ، یکتا، واحد ﴿اور﴾ بے نیاز ہے
34
لَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَۃً وَلَا وَلَدًا
35
کہ جس کی نہ زوجہ ہے اور نہ ہی اولاد ہے۔
35