اور پھر تین مرتبہ کہیں:
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ
1
تمہارا صاحب عزت پروردگار ان باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ کہا کرتے ہیں
1
وَسَلَامٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ
2
اور سلام ہو سبھی انبیاء پر
2
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
3
اور حمد ہے خدا کی جو عالمین کا رب ہے۔
3
تین مرتبہ کہیں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
4
اے اللہ! رحمت فرما محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر
4
وَاجْعَلْ لِیْ مِنْ ٲَمْرِیَ فَرَجًا وَمَخْرَجًا
5
اور میرے ہر کام میں کشائش وسہولت قرار دے
5
وَارْزُقْنِیْ مِنْ حَیْثُ ٲَحْتَسِبُ وَمِنْ حَیْثُ لَا ٲَحْتَسِبُ
6
اور مجھے رزق دے جہاں سے توقع ہے اور جہاں سے توقع نہیں ہے۔
6
یہ حضرت یوسفؑ کی وہ دعا ہے جب وہ زندان میں تھے تو حضرت جبرائیلؑ نے انہیں یہ دعا تعلیم کی تھی۔
دائیں ہاتھ سے اپنی داڑھی پکڑیں اور بایاں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلا کر سات مرتبہ کہیں:
یَارَبَّ مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
7
اے محمدؐ وآلؑ محمدؐ کے رب!
7
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
8
محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر اپنی رحمت نازل فرما
8
وَعَجِّل فَرَجَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
9
اور آلؑ محمدؐ کو جلد کشادگی عطا فرما
9
نیز اسی حال میں تین مرتبہ کہے:
یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
10
اے عزت وجلال والے خدا! محمدؐ وآلؑ محمدؐ پراپنی رحمت نازل فرما
10
وَارْحَمْنِیْ وَٲَجِرْ نِیْ مِنَ النَّارِ
11
مجھ پر رحم کر اور آتش جہنم سے پناہ میں رکھ
11
بارہ مرتبہ سورہ قُلْ ھُوَ ﷲُ اَحدُ پڑھیں
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ﴿١﴾ اللَّهُ الصَّمَدُ ﴿٢﴾
12
اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے (۱) اللہ برحق اور بے نیاز ہے (۲)
12
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ ﴿٣﴾ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤﴾
13
اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد (۳) اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے (۴)
13
اور کہیں:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِاسْمِكَ الْمَكْنُوْنِ الْمَخْزُوْنِ
14
اے اللہ! میں سوال کرتا ہوں تیرے پوشیدہ، مخزون،
14
الطَّاھِرِ الطُّھْرِ الْمُبَارَكِ
15
پاک اور پاک کرنے والے بابرکت نام کے ساتھ
15
وَٲَسْٲَلُكَ بِاسْمِكَ الْعَظِیْمِ وَسُلْطَانِكَ الْقَدِیْمِ
16
اور تیرے بلند تر نام اور قدیم سلطنت کے واسطے سے سائل ہوں
16
یَا وَاھِبَ الْعَطَایَا، وَیَا مُطْلِقَ الْاُسَارٰی
17
کہ اے انمول نعمتیں دینے والے، اے قیدیوں کو رہائی عطا کرنے والے،
17
وَیَا فَكَّاكَ الرِّقَابِ مِنَ النَّارِ
18
اے بندوں کو جہنم سے چھٹکارا دینے والے!
18
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
19
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
19
وَٲَنْ تُعْتِقَ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ
20
اور میری گردن کو آگ سے آزاد کر دے
20
وَٲَنْ تُخْرِجَنِیْ مِنَ الدُّنْیَا سَالِمًا
21
اور مجھے دنیا سے سالم ایمان کے ساتھ لے جا،
21
وَتُدْخِلَنِی الْجَنَّۃَ اٰمِنًا
22
اور امن وامان سے مجھے جنت میں داخل فرما
22
وَٲَنْ تَجْعَلَ دُعَائِیْ ٲَوَّلَہٗ فَلَاحًا
23
اور میری دعا کے اول کو فلاح
23
وَٲَوْسَطَہٗ نَجَاحًا وَاٰخِرَہٗ صَلَاحًا
24
اور اوسط کو کامیابی اور آخر کو بہتری کا موجب بنا دے۔
24
اِنَّكَ ٲَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ
25
بے شک تو ہر غیب کو خوب جانتا ہے۔
25