صحیفہ علویہ میں ہے کہ ہر فریضہ نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:
یَا مَنْ لَا یَشْغَلُہٗ سَمْعٌ عَنْ سَمْعٍ
1
اے وہ ﴿خدا﴾ جس کیلئے ایک بات سننا دوسری بات سننے سے مانع نہیں
1
وَیَا مَنْ لَا یُغَلِّطُہُ السَّائِلُوْنَ
2
اور سائلوں کی کثرت غلطی میں نہیں ڈالتی
2
وَیَا مَنْ لَا یُبْرِمُہٗ اِلْحَاحُ الْمُلِحِّیْنَ
3
اے وہ ذات جسے اصرار کرنے والوں کا اصرار تنگ دل نہیں کرتا
3
ٲَذِقْنِیْ بَرْدَ عَفْوِكَ وَحَلَاوَۃَ رَحْمَتِكَ وَمَغْفِرَتِكَ
4
اپنے عفو و درگزر کی بدولت مجھے اپنی رحمت وبخشش کی لذت چکھا دے۔
4
اور پھر کہیں:
اِلٰھِیْ ھٰذِہٖ صَلَاتِیْ صَلَّیْتُھَا
5
اے اللہ! جو میں نے نماز پڑھی ہے
5
لَا لِحَاجَۃٍ مِنْكَ اِلَیْھَا
6
یہ نہ اس لیے ہے کہ تجھے اس کی حاجت تھی
6
وَلَا رَغْبَۃٍ مِنْكَ فِیْھَا
7
اور نہ اس لیے ہے کہ تجھے اس میں رغبت تھی
7
اِلَّا تَعْظِیْمًا وَطَاعَۃً
8
ہاں یہ صرف تیری تعظیم و اطاعت
8
وَاِجَابَۃً لَكَ اِلٰی مَا ٲَمَرْتَنِیْ بِہٖ
9
اور تیرے حکم کی اتباع ہے جو تو نے مجھے دیا۔
9
اِلٰھِیْ اِنْ كَانَ فِیْھَا خَلَلٌ ٲَوْ نَقْصٌ
10
خداوندا! اگر اس نماز میں کوئی خلل
10
مِنْ رُكُوْعِھَا ٲَوْ سُجُوْدِھَا، فَلَا تُؤَاخِذْنِیْ
11
یا اس کے رکوع و سجود میں کچھ کمی ہو تو اس پر میری گرفت نہ فرما
11
وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ بِالْقَبُوْلِ وَالْغُفْرَانِ
12
اور اس کی قبولیت اور بخشش کے ساتھ مجھ پر فضل و کرم کر دے
12