مصباح کفعمی میں ہے کہ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں

ٲُعِیْذُ نَفْسِیْ وَدِیْنِیْ وَٲَھْلِیْ وَمَالِیْ
1
میں پناہ میں دیتا ہوں اپنے نفس، اپنے دین، اپنے اہل، اپنے مال،
1
وَوَلَدِیْ وَاِخْوَانِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَا رَزَقَنِیْ رَبِّیْ
2
اپنی اولاد، اپنے دینی بھائیوں اور اپنے رب کے دئیے ہوئے رزق،
2
وَخَوَاتیمَ عَمَلِیْ، وَمَنْ یَعْنِیْنِیْ ٲَمْرُہٗ
3
اپنے اعمال کے انجام اور جس کسی سے تعلق رکھتا ہوں
3
بِاللّٰهِ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ
4
ان سب کو (پناہ میں دیتا ہوں) خدائے واحد و یکتائے بے نیاز کی،
4
الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ
5
کہ جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ جنا گیا
5
وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ كُفُوًا ٲَحَدٌ
6
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے
6
وَبِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
7
میں ان کو صبح کے مالک کی پناہ میں دیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی
7
وَمِنْ شرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ
8
اور اندھیری رات کے شر سے جب چھا جائے
8
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِی الْعُقَدِ
9
گرہوں پر پھونکنے والوں کے شر سے
9
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ
10
اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے
10
وَبِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰہِ النَّاسِ
11
میں ان سب کو انسانوں کے رب، انسانوں کے بادشاہ، انسانوں کے معبود کی پناہ میں دیتا ہوں
11
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الخَنَّاسِ
12
شیطان کے وسوسوں کے شر سے
12
الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ
13
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
13
مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ
14
خواہ جنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے ہو
14