منقول از مصباح متہجد
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
1
اے معبود ! محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
1
وَاھْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْہِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِكَ
2
اور حق میں اختلاف کے مقام پر اپنے حکم سے مجھے ہدایت دے
2
اِنَّكَ تَھْدِیْ مَنْ تَشَاءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ
3
بے شک تو جسے چاہے سیدھی راہ کی ہدایت فرماتا ہے
3
اس کے بعد دس مرتبہ کہیں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ الْاَوْصِیَاءِ الرَّاضِیْنَ الْمَرْضِیِّیْنَ
4
اے معبود ! محمدؐ و آل محمدؑ پر رحمت فرما جو اوصیاء ہیں کہ جو خدا سے راضی اور خدا ان سے راضی ہے
4
بِٲَفْضَلِ صَلَوَاتِكَ، وَبَارِكْ عَلَیْھِمْ بِٲَفْضَلِ بَرَكَاتِكَ
5
ان کے لیے اپنی بہترین رحمتیں اور اپنی بہترین برکتیں قرار دے
5
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْھِمْ وَعَلٰی ٲَرْوَاحِھِمْ وَٲَجْسَادِھِمْ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
6
ان پر اور ان کی ارواح واجسام پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت و برکت نازل ہو
6
اس درود و سلام کی جمعہ کے عصر میں پڑھنے کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے۔
اس کے بعد کہیں:
اَللّٰھُمَّ ٲَحْیِنِیْ عَلٰی مَا ٲَحْیَیْتَ عَلَیْہِ عَلِیَّ بْنَ ٲَبِیْ طَالِبٍ
7
اے معبود ! مجھے اس راہ پر زندہ رکھ جس پر تو نے علیؑ ابن ابی طالبؑ کو زندہ رکھا
7
وَٲَمِتْنِیْ عَلٰی مَا مَاتَ عَلَیْہِ عَلِیُّ بْنُ ٲَبِیْ طَالِبٍ عَلَیْہِ اَلسَّلَامُ
8
اور مجھے اسی راہ پر موت دے جس پر تو نے امیر المؤمنین علیؑ بن ابی طالبؑ کو شہادت عطا فرمائی
8
پھر سو مرتبہ کہیں:
ٲَسْتَغْفِرُ ﷲَ وَٲَتُوْبُ اِلَیْہِ
9
میں اللہ سے بخشش چاہتاہوں اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں
9
پھر سو مرتبہ کہیں:
ٲَسْٲَلُ ﷲَ الْعَافِیَۃَ
10
خدا سے صحت و عافیت مانگتا ہوں
10
پھر سو مرتبہ کہیں:
ٲَسْتَجِیْرُ بِاللہِ مِنَ النَّارِ
11
میں آتش جہنم سے خدا کی پناہ چاہتا ہوں
11
پھر سو مرتبہ کہیں:
وَٲَسْٲَلُہُ الْجَنَّۃَ
12
اس سے جنت کا طالب ہوں
12
پھر سو مرتبہ کہیں:
ٲَسْٲَلُ ﷲَ الْحُوْرَ الْعِیْنَ
13
میں اللہ سے حور عین کا طالب ہوں
13
پھر سو مرتبہ کہیں:
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ
14
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بادشاہ اور روشن حق ہے
14
سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔
پھر سو مرتبہ کہیں:
صَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
15
محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر خدا کی رحمت ہو
15
سو مرتبہ کہیں:
سُبْحَانَ ﷲِ وَالْحَمْدُ للہِ
16
اللہ پاک ہے اور اسی کیلئے حمد ہے
16
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَﷲُ ٲَكْبَرُ
17
اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ برتر ہے
17
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
18
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو اللہ بزرگ و برتر سے ملتی ہے
18
سو مرتبہ کہیں:
مَا شَاءَ ﷲُ كَانَ
19
جو خدا چاہے وہی ہوتا ہے
19
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
20
اور اللہ بزرگ و برتر سے بڑھ کر کوئی طاقت وقوت نہیں ہے۔
20