طب الائمہ میں نقل ہوا ہے کہ جابر جعفی نے امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا میں امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھا کہ ان کے پیروکاروں میں سے بنی امیہ کا ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ اے فرزند رسول میں پاؤں کے درد کی وجہ سے آپ کے حضور حاضر نہیں ہو سکتا۔ حضرت نے فرمایا کیوں تم امام حسن علیہ السلام کے تعویذ سے غافل ہو اس نے کہا فرزند رسول وہ تعویذ کیا ہے آپؑ نے فرمایا (سورۂ فتح کی آیات) اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِیْنَا سے لے کر و كَانَ ﷲُ عَزِیْزًا حَكِیْمَا تک پڑھو۔ جس طرح حضرتؑ نے فرمایا تھا اس نے عمل کیا اور اس کا پاؤں کا درد جاتا رہا۔