ایسے باندھے ہوئے شخص کو کھولنے کیلئے کسی کاغذ پر سورۂ فتح کی پہلی دو آیات یعنی اِنَّا فتَحْنَا سے مُسْتَقِیْمًا تک، اور سورہ اذا جاء نصر اللہ اور ذیل کی آیات لکھے:

وَمِنْ اٰیَاتِہٖ ٲَنْ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ ٲَنْفُسِكُمْ ٲَزْوَاجًا
1
اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہاری جنس سے تمہاری بیویاں بنائیں
1
لِتَسْكُنُوْا اِلَیْھَا وَجَعَلَ بَیْنَكُمْ مَوَدَّۃً وَرَحْمَۃً
2
کہ ان سے سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان پیار و محبت پیدا کیا
2
اِنَّ فِیْ ذٰلِك لَاٰیَاتٍ لِقَوْمٍ یَتَفَكَّرُوْنَ۔
3
یقیناً اس میں صاحبان عقل کے لئے نشانیاں ہیں
3
ثُمَّ ادْخُلُوْا عَلَیْھِمُ الْبَابَ
4
پھر تم اس دروازے سے داخل ہونا
4
فَاِذَا دَخَلْتُمُوْھُ فَاِنَّكُمْ غَالِبُوْنَ۔
5
تو جب اس میں سے دا خل ہو گے تو غالب آ جاؤ گے
5
فَفَتَحْنَا ٲَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُنْھَمِرْ
6
پس ہم نے آسمان کے دروازے کھول دئیے زور کی بارش سے
6
وَفَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَی الْمَاءُ عَلٰی ٲَمْرٍ قَدْ قُدِرَ۔
7
اور زمین پر چشمے جاری کیے ہیں تو پانی مقررہ حکم کے مطابق باہم مل گیا
7
رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِیْ ٲَمْرِیْ
8
میرا رب میرا سینہ کشادہ کر دے میرا معاملہ آسان بنا دے
8
وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِنْ لِسَانِیْ یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ۔
9
میری زبان کی گرہیں کھول دے کہ وہ میری بات کو سمجھیں
9
وَتَرَكْنَا بَعْضَھُمْ یَوْمَیِذٍ یَمُوْجُ فِیْ بَعْضٍ
10
اس دن ہم ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیں گے کہ باہم گڈ مڈ ہوں
10
وَنُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَجَمَعْنَاھُمْ جَمْعًا۔
11
اور صور پھونکا جائے گا تو ہم سبھی کو اکٹھا کریں گے
11
كَذٰلِك حَلَلْتُ فلان بن فلان عَنْ بنت فلانۃ
12
اس طرح میں نے فلاں بن فلاں کو بنت فلاں کے لئے کھول دیا ہے
12
لَقَدْ جَائَكُمْ رَسُوْلٌ مِنْ ٲَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ
13
یقیناً تمہارے پاس رسولؐ آ چکے ہیں جو تم میں سے ہے اس پر شاق ہے کہ تم تکلیف اٹھاؤ
13
حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤمِنِیْنَ رَؤُوْفٌ رَحِیْمٌ۔
14
وہ تمہاری بھلائی چاہتا ہے مومنوں کے لئے شفیق اور مہربان ہے
14
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
15
اگر وہ منہ موڑیں تو کہو مجھے اللہ کافی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں
15
عَلَیْہِ تَوَكَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔
16
مجھے اسی پر بھروسہ ہے اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔
16

پس یہ تعویذ اپنے پاس رکھے اور اپنی خواب گاہ کے اوپر لٹکائے۔ فلان بن فلان کی جگہ مرد کا اور اس کے باپ کا نام لے اور بنت فلانۃ کی جگہ عورت کا اور اس کی ماں کا نام لے۔

نیز طب الائمہ میں بھی حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے ایک دعا نقل ہوئی ہے جو آپؑ نے اسحاق صحاف کو تعلیم فرمائی تھی وہ دعا بہت طویل ہے لہذا ہم نے یہاں نقل نہیں کی ہے۔