حضرت امیر المؤمنین علیؑ ابن ابی طالب سلام اللہ علیہ سے مروی ہے کہ جادو کا توڑ کرنے کے لئے یہ تعویذ ہرن کی کھال پر لکھ کر اپنے پاس رکھے۔
بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ بِسْمِ ﷲِ وَمَا شَاءَ ﷲُ
1
خدا کے نام سے اور خدا کی ذات سے، خدا کے نام سے اور جو خدا چاہے
1
بِسْمِ ﷲِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔
2
اور خدا کے نام سے اور نہیں طاقت وقوت مگر جو خدا سے ہے
2
قَالَ مُوْسٰی مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُ اِنَّ ﷲَ سَیُبْطِلُہٗ
3
موسیٰؑ نے کہا تم جو جادو لے کر آئے ہو یقیناً خدا اس کو باطل کر دے گا
3
اِنَّ ﷲَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ
4
بے شک خدا فساد کرنے والوں کا بھلا نہیں کرتا
4
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
5
پس حق غالب آیا اور جو کچھ انہوں نے کیا برباد ہو گیا
5
فَغُلِبُوْا ہُنَالِك وَانْقَلَبُوْا صَاغِرِیْنَ۔
6
تو وہیں شکست کھا گئے اور ذلیل ہو کر واپس چلے گئے۔
6
نیز شیطانوں اور جادوگروں کے دفعیہ کے ضمن میں حضرت رسولؐ خدا سے مروی ہے کہ آیتِ سخرہ پڑھے اور وہ یہ ہے۔
اِنَّ رَبَّكُمُ ﷲُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ ٲَیَّامٍ
7
بے شک تمہارا رب وہ اللہ ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں
7
ثُمَّ اسْتَوَی عَلَی الْعَرْشِ
8
پھر وہ عرش کی طرف متوجہ ہو گیا
8
یُغْشِی اللَّیْلَ النَّھَارَ یَطْلُبُہٗ حَثِیْثًا
9
وہ رات کو دن کا لباس پہناتا ہے جسے وہ جلدی میں ڈھونڈتی ہے
9
وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مَسَخَّرَاتٍ بِٲَمْرِہٖ
10
اور سورج چاند ستاروں کو پیدا کیا جو اس کے حکم کے تابع ہیں
10
ٲَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ تَبَارَكَ ﷲُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ
11
آگاہ رہوں خلق و امر اسی کے ہاتھ میں ہے بابرکت ہے اللہ جو جہانوں کا رب ہے
11
ٲُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْیَۃً
12
پکارو اپنے رب کو گڑ گڑا کر اور چپکے چپکے
12
اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ
13
یقیناً وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
13
وَلَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِھَا
14
اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ جب اس کی اصلاح ہو چکی
14
وَادْعُوْہُ خَوْفًا وَطَمَعًا
15
اور خدا کو خوف و طمع کے ساتھ پکارو
15
اِنَّ رَحْمَۃَ ﷲِ قَرِیْبٌ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ۔
16
بے شک خدا کی رحمت نیکوکاروں کے قریب تر ہے۔
16
بعض روایات میں ہے کہ اسے تَبَارَكَ ﷲ رَبُّ الْعَالَمِیْن تک پڑھے۔
حضرت رسولؐ خدا سے منقول ہے کہ ہرمل کے ایک پتے اور ایک ایک دانے کے ساتھ ایک ملک مؤکل ہوتا ہے اور یہ اس پودے کے ختم ہونے تک اس کے ساتھ رہتے ہیں اور اس کی جڑیں اور شاخیں غم اور جادو کو دور کرتیں ہیں اور اس کا دانہ ستر بیماریوں سے شفا کا موجب ہے۔ لہذا تم لوگ ہرمل اور کندر (جو ایک قسم کی گوند ہے) کے ساتھ اپنا علاج کرو۔