نیز امام جعفر صاق علیہ السلام سے مروی ہے کہ جب کسی کو یہ خوف ہو کہ کسی کو نظر لگ جائے گی یا اسے کسی کی نظر لگ جائے تو تین مرتبہ کہے:
مَا شَاءَ ﷲُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
1
وہی ہوتا ہے جو خدا چاہے، نہیں کوئی قوت مگر جو خدائے بلند بزرگ تر سے ہے
1
روایت میں آیا ہے کہ جب کوئی اپنے آپ کو بنا سنوار کر باہر نکلے تو سورۂ فلق و سورۂ والناس پڑھ لے، انشاء اللہ کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچائے گی۔ نیز نظر بد سے بچنے کیلئے دونوں ہاتھ چہرے کے سامنے بلند کر کے سورۂ حمد، سورۂ توحید، سورۂ فلق، سورۂ والناس کو پڑھ کر ہاتھوں کو سر کے اگلے حصے پر پھیرے
اَللّٰھُمَّ رَبَّ مَطَرٍ حَابِسٍ وَحَجَرَ یَابِسِ
2
اے معبود اے رکی ہوئی بارش، خشک پتھر،
2
وَلَیْلِ دَامِسٍ وَرَطْبٍ وَیَابِسٍ
3
تاریک رات اور ہر خشک و تر چیز کے پروردگار
3
رُدَّ عَیْنَ الْعَایِنِ عَلَیْہِ فِیْ كَبِدِہٖ وَنَحْرِہٖ وَمَالِہٖ
4
نظر لگانے والے کی نظر کو اس کے جگر اس کی گردن اور اس کے مال پر لوٹا دے
4
فَارْجِعِ الْبَصَرَ ہَلْ تَرٰی مِنْ فُطُوْر
5
پس نظر اٹھا کے دیکھ بھلا تجھے شگاف نظر آتا ہے
5
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ
6
پھر دوبارہ آنکھ اٹھا کے دیکھ
6
یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَہو حَسِیْرٌ۔
7
ہر بار تیری نظر تھک ہار کر تیری طرف پلٹ آئے گی۔
7
اللّٰھُمَّ ذَا السُّلْطَانِ الْعَظِیْمِ
8
اے معبود اے بڑی سلطنت کے مالک
8
وَالْمَنِّ الْقَدِیْمِ وَالْوَجْہِ الْكَرِیْمِ
9
قدیم احسان والے اے عطا کرنے والی ذات
9
ذَا الْكَلِمَاتِ التَّامَّاتِ وَالدَّعَوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ
10
اے کامل و مکمل کلمات اور قبول شدہ دعاؤں کے صاحب و مالک
10
عَافِ فُلَانَ مِنْ ٲَنْفُسِ الْجِنِّ وَٲَعْیُنِ الْاِنْسِ
11
فلاں شخص کو جنات کی پھونکوں اور انسانوں کی نظروں سے بچا۔
11
یہ وہ تعویذ ہے جو سرکار رسالت مآبؐ نے حسنین علیہ السلام کے لئے پڑھا تھا نیز اپنے اصحاب سے فرمایا تم بھی اپنی اولاد کو اسی تعویذ کے ساتھ حتمی طور پر محفوظ رکھو۔
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
12
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
12
خدائے بزرگ کے نام کے ساتھ
13
عَبَسَ عَابِسٍ وَشَہَابَ قَابِسٍ وَحَجَرَ یَابِسٍ
14
تند رو کی تند روئی جلتے ہوئے انگارے اور خشک پتھر پر دے ماری ہے
14
رَدَدْتُ عَیْنَ الْعَایِنِ عَلَیْہِ مِنْ رَٲسِہٖ اِلٰی قَدَمَیْہِ
15
میں نے نظر لگانے والے کی آنکھ اس کے سر سے اس کے پاؤں تک پکڑ لیں
15
ٲَخْذَ عَیْنَاہُ قَابِضٌ بِكِلَاہُ وَعَلٰی جَارِہٖ وٲَقَارِبِہٖ
16
اس کی دونوں آنکھیں جس نے ان کو پکڑ لیا ان کو پلٹا دیا اس کے ہمسائے اور عزیزوں پر
16
جَلْدُہٗ دَقِیْْقٌ، وَدَمُہٗ رَقِیِقٌ
17
اس کی کمزور جلد اور پتلے خون پر
17
وَبَابُ الْمَكْرُوْہِ تَلِیْقٌ
18
اور بدی کے دروازے پر جو اس کے لئے ہے
18
فَارْجِعِ الْبَصَرَ ہَلْ تَرٰی مِنْ فُطُوْرٍ
19
پس نظر اٹھا کے دیکھ کیا تجھے کوئی شگاف نظر آتا ہے
19
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ
20
پھر بار بار نظر اٹھا کر اوپر کو دیکھتا رہ
20
یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَہُوَ حَسِیْر
21
لیکن تیری نگاہیں بری طرح سے تھکی ہاری ہوئی تیری طرف پلٹ آئیں گی۔
21