بچھو سے بچنے کا تعویذ

روایت ہوئی ہے کہ ستارہ ”سہیٰ“ جو نبات النعش کے درمیانی ستارے کے ساتھ ہوتا ہے اس کی طرف خوب غور سے دیکھے اور تین مرتبہ یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ ٲَسْلَمَ
1
اے معبود اے بہت سلامتی والے رب
1
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَہُمْ
2
رحمت فرما سرکار محمد اور آلؑ محمد پر ان کی کشائش میں جلدی کر
2
وَسَلِّمْنَا مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِیْ شَرٍّ۔
3
اور ہمیں ہر تکلیف دینے والے کے شر سے بچا۔
3

نیز روایت ہوئی ہے کہ مذکورہ ستارے پر نظر ڈالے اور تین مرتبہ کہے:

اللّٰھُمَّ رَبَّ ہُوْدِ بْنِ ٲٰسَیَّۃَ
4
اے معبود اے ہودؑ بن آسیہ کے پروردگار
4
اٰمِنِّیْ شَرَّ كُلِّ عَقْرَبٍ وَحَیَّۃٍ۔
5
مجھے امان میں رکھ ہر بچھو اور سانپ کے شر سے۔
5

پس جس رات بھی یہ عمل کرے گا اس میں سانپ بچھو کو ڈسنے سے محفوظ رہے گا۔

سانپ بچھو سے بچنے کا ایک تعویذ

امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ رات کے شروع ہونے کے وقت یہ پڑھے:

بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ صَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
6
خدا کے نام سے اور اس کی ذات سے اور خدا رحمت فرمائے محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
6
ٲَخَذْتُ الْعَقَارِبَ وَالْحَیَّاتِ كُلَّہَا
7
پکڑ لیا میں نے تمام بچھوؤں اور سانپوں کو
7
بِاِذْنِ ﷲِ تَبَارَكَ وَتَعَالٰی
8
خدا کے اذن سے جو بابرکت اور بلندی والا ہے
8
بِٲَفْوَاہِہَا وَٲَذْنَابِہَا وَٲَسْمَاعِہَا وَٲَبْصَارِہَا وَقُوَاہَا
9
ان کے موہنوں سے، ان کی دموں سے، ان کے کانوں سے، ان کی آنکھوں سے اور ان کی قوتوں کو
9
عَنِّیْ وَعَمَّنْ ٲَحْبَبْتُ اِلٰی ضَحْوَۃِ النَّہَارِ
10
خود سے اور ان سے جن کو پیارا سمجھتا ہوں، دن کے طلوع کرنے تک
10
اِنْ شَاءَ ﷲُ تَعَالٰی۔
11
اگر اللہ تعالیٰ یہ چاہے۔
11

بچھو سے بچنے کا تعویذ

بچھو کے شر سے بچنے کے لئے پڑھے:

سَلَامٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعَالَمِیْنَ
12
سلام ہو نوحؑ پر اور تمام جہانوں میں
12
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
13
بے شک ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں
13
اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤمِنِیْنَ۔
14
یقیناً وہ ہمارے صاحب ایمان بندوں میں تھا۔
14

روایت ہوئی ہے کہ جب حضرت نوحؑ کشتی میں سوار ہوئے تو انہوں نے بچھو کو کشتی میں سوار ہونے سے روک دیا تب بچھو نے کہا میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جو شخص

سَلَامٌ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
15
سلام ہو حضرت محمد مصطفیؐ پر اور ان کی آلؑ پر
15
وَعَلٰی نُوْحٍ فِی الْعَالَمِیْنَ۔
16
اور حضرت نوحؑ پر تمام دنیاؤں جہانوں میں
16

کہے اسے کبھی نہ ڈسوں گا۔

نیز بعض حدیثوں میں وارد ہوا ہے کہ بچھو یا کسی زہریلے جانور کے ڈسنے کی جگہ پر نمک ملنے سے زہر کا اثر دور ہو جاتا ہے۔