جب نماز کی تیاری کرنے لگیں اور بیت الخلاء میں جانے کی حاجت بھی ہو توپہلے بیت الخلاء جائیں اور پہلے بایاں پاؤں اندر رکھیں ﴿بیت الخلا کے آداب بہت زیادہ ہیں جن میں چند ایک یہاں ذکر کیے جا رہے ہیں۔﴾ چنانچہ جب اپنا بایاں پاؤں اندر رکھیں تو یہ دُعا پڑھیں:
بِسْمِ ﷲ وَبِاللّٰهِ ٲَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ
1
خدا کے نام اور خدا کی ذات کے ذریعے خدا کی پناہ لیتا ہوں ناپاک غلیظ،
1
الْخَبِیْثِ الْمُخْبِث الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔
2
گندے اور گندہ کرنے والے راندے ہوئے شیطان سے۔
2
جب اپنا کپڑا ہٹاے تو بسم اللہ پڑھے، اس حالت میں بلکہ ہر حالت میں اپنی شرمگاہ کو ہر محترم ناظر سے چھپائے بیت الخلا میں قبلہ رخ و پشت بہ قبلہ بیٹھنا حرام ہے اور مستحب ہے کہ رفع حاجت کے وقت یہ پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ ٲَطْعِمْنِیْ طَیِّبًا فِیْ عَافِیَۃٍ
3
اے معبود !مجھے پاک غذا آسائش کے ساتھ نصیب فرما
3
وَٲَخْرِجْہُ مِنِّیْ خَبِیْثًا فِیْ عَافِیَۃٍ۔
4
اور جب وہ ناپاک ہو جائے تو بھی اسے آسائش سے باہر نکال دے
4
اور جب پاخانے پر نظر پڑے تو کہیں:
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی الْحَلَالَ وَجَنِّبْنِی الْحَرَامَ
5
اے معبود! مجھے رزق حلال عطا فرما اور حرام سے بچائے رکھ۔
5
استنجاء سے پہلے استبرا کریں اور جب وضو کیلئے پانی پر نظر پڑے تو کہیں
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ الْمَاءَ طَھُوْرًا وَلَمْ یَجْعَلْہُ نَجِسًا
6
حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا اور اسے ناپاک نہیں بنایا
6
استنجا کرتے وقت یہ دعا پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ حَصِّنْ فَرْجِیْ وَٲَعِفَّہٗ
7
خدایا میری شرم گاہ کو محفوظ اور بے عیب رکھ
7
وَاسْتُرْ عَوْرَتِیْ وَحَرِّمْنِیْ عَلَی النَّارِ
8
میری پردہ پوشی فرما اور میرے بدن کو جہنم پر حرام کر دے
8
جب اٹھ کھڑے ہوں تو اپنا دایاں ہاتھ پیٹ پر پھیرتے ہوئے یہ کہیں:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَمَاطَ عَنِّی الْاَذٰی
9
حمد ہے خدا کیلئے جس نے آزار کو مجھ سے دور کیا
9
وَھَنَّٲَنِیْ طَعَامِیْ وَشَرَابِیْ
10
میرے کھانے پینے کو میرے لیے خوشگوار بنایا
10
وَعَافَانِیْ مِنَ الْبَلْوٰی۔
11
اور مجھے تکلیفوں سے بچایا۔
11
جب بیت الخلاء سے باہر نکلے تو پہلے دایاں پاؤں باہر رکھے اور یہ دعا پڑھے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَرَّفَنِیْ لَذَّتَہٗ
12
حمد ہے خدا کیلئے کہ جس نے مجھے غذاکی لذت بخشی
12
وَٲَبْقٰی فِیْ جَسَدِیْ قُوَّتَہٗ
13
اس کی قوت میرے بدن میں باقی رکھی
13
وَٲَخْرَجَ عَنِّیْ ٲَذَاھُ
14
اور اس کے آزار کو مجھ سے دور کیا
14
یَا لَہَا نِعْمَۃً، یَا لَہَا نِعْمَۃً یَا لَہَا نِعْمَۃً
15
کیا خوب نعمت ہے، کیا خوب نعمت ہے ،کیا خوب نعمت ہے
15
لَا یُقَدِّرُ الْقَادِرُوْنَ قَدْرَھَا۔
16
کہ اندازہ لگانے والے اس کی خوبی کا اندازہ نہیں کر سکتے۔
16