۵

عمل ام داؤد کہ یہی اس دن کا خاص عمل ہے جو حاجت بر آری، مصیبت کی دوری اور ظالموں کے ظلم سے بچاؤ کیلئے بہت مؤثر ہے۔ شیخ نے مصباح میں اس عمل کی کیفیت یوں لکھی ہے کہ عمل ام داؤد کرنے کیلئے 13، 14، 15 رجب کو روزہ رکھے اور 15 رجب کو زوال کے وقت غسل کرے۔ زوال کے فوراً بعد نماز ظہر و عصر بجا لائے کہ رکوع و سجود میں خوف اور عاجزی کا اظہار کرے۔ اس وقت وہ خلوت کی جگہ پر ہو، جہاں وہ کسی کام میں مشغول نہ ہو اور کوئی شخص اس سے بات بھی نہ کرے۔ جب نماز سے فارغ ہو جائے تو قبلہ رو ہو کر اس طرح عمل کرے:

سو مرتبہ سورہ الحمد، سو مرتبہ سورۂ اخلاص اور دس مرتبہ آیت الکرسی، اس کے بعد یہ سورتیں پڑھے: سورۂ انعام، سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ کہف، سورۂ لقمان، سورۂ یٰسین، سورۂ صافات، سورۂ حٰم سجدہ، سورۂ حٰمعسق، سورۂ حٰم دخان، سورۂ فتح، سورۂ واقعہ، سورۂ ملک، سورۂ نون، سورۂ انشقاق اور اس کے بعد قرآن کی آخری سورہ تک مسلسل پڑھے۔

جب فارغ ہو جائے تو قبلہ رخ ہو کر یہ دعا پڑھے:

صَدَقَ ﷲُ الْعَظِیْمُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
1
سچا ہے خدائے بزرگ تر کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی
1
الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
2
جو زندہ، نگہدار، صاحب جلالت و بزرگی،
2
الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ، الْحَلِیْمُ الْكَرِیْمُ
3
بڑے رحم والا، مہربان، بردبار اور کرم کرنے والا ہے
3
الَّذِیْ لَیْسَ كَمِثْلِہٖ شَیْءٌ
4
جس کی مثل کوئی چیز نہیں
4
وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ، الْبَصِیْرُ الْخَبِیْرُ
5
اور وہ سننے اور جاننے والا ہے بینا و خبردار ہے
5
شَھِدَ ﷲُ ٲَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
6
اللہ تعالیٰ نے خود گواہی دی ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں
6
وَالْمَلَائِكَۃُ وَٲُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ
7
اور فرشتوں اور صاحبان علم نے بھی گواہی دی جو عدل پر قائم ہے
7
لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
8
کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں جو غالب صاحب حکمت ہے
8
وَبَلَّغَتْ رُسُلُہُ الْكِرَامُ
9
اور اس کے محترم رسولوںؑ نے یہی پیغام دیا
9
وَٲَنَا عَلٰی ذٰلِكَ مِنَ الشَّاھِدِیْنَ
10
اور میں بھی اس کے گواہوں میں سے ہوں
10
اَللّٰھُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، وَلَكَ الْمَجْدُ، وَلَكَ الْعِزُّ
11
اے معبود! تیرے لئے ہی حمد ہے تیرے لئے ہی بزرگی ہے تیرے لئے ہی عزت ہے
11
وَلَكَ الْفَخْرُ، وَلَكَ الْقَھْرُ، ولَكَ النِّعْمَۃُ
12
تیرے لئے ہی فخر ہے، تیرے لئے ہی غلبہ ہے، تیرے ہی لئے نعمت ہے
12
وَلَكَ الْعَظَمَۃُ، وَلَكَ الرَّحْمَۃُ، وَلَكَ الْمَہَابَۃُ
13
تیرے لئے ہی بڑائی ہے، تیرے لئے ہی رحمت ہے، تو ہی صاحب ہیبت ہے
13
وَلَكَ السُّلْطَانُ، وَلَكَ الْبَہَاءُ، وَلَكَ الْاِمْتِنَانُ
14
تو ہی سلطنت والا ہے، تو ہی خوبی والا ہے، تو ہی صاحب احسان ہے
14
وَلَكَ التَّسْبِیْحُ، وَلَكَ التَّقْدِیْسُ، وَلَكَ التَّھْلِیْلُ
15
تیرے ہی لئے تسبیح ہے، تیرے ہی لئے پاکیزگی ہے، تیرے ہی لئے ذکر ہے
15
وَلَكَ التَّكْبِیْرُ، وَلَكَ مَا یُرٰی، وَلَكَ مَا لَا یُرٰی
16
تیرے ہی لئے بڑائی ہے، تیرے ہی لئے ہے ہر دکھائی دینے اور دکھائی نہ دینے والی چیز
16
وَلَكَ مَا فَوْقَ السَّمَاوَاتِ الْعُلٰی
17
تیرے ہی لئے ہے جو بلند آسمانوں سے اوپر ہے
17
وَلَكَ مَا تَحْتَ الثَّرٰی
18
تیرے ہی لئے ہے ہر چیز جو زیر زمین ہے
18
وَلَكَ الْاَرَضُوْنَ السُّفْلٰی
19
تیرے ہی لئے ہیں نچلی زمینیں
19
وَلَكَ الْاٰخِرَۃُ وَالْاُوْلٰی
20
تیرے ہی لئے ہے آغاز اور انجام
20
وَلَكَ مَا تَرْضٰی بِہٖ مِنَ الثَّنَاءِ
21
تیرے ہی لئے ہے تیری پسند کی ہوئی تعریف،
21
وَالْحَمْدِ وَالشُّكْرِ وَالنَّعْمَاءِ۔
22
حمد، شکر اور نعمات۔
22
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَبْرَئِیْلَ ٲَمِیْنِكَ عَلٰی وَحْیِكَ
23
اے معبود! جبریلؑ پر رحمت فرما جو تیری وحی کا امین ہے
23
وَالْقَوِیِّ عَلٰی ٲَمْرِكَ، وَالْمُطَاعِ فِیْ سَمَاوَاتِكَ
24
تیرا حکم ماننے میں قوی ہے اور تیرے آسمانوں میں قابل اطاعت ہے
24
وَمَحَالِّ كَرَامَاتِكَ، الْمُتَحَمِّلِ لِكَلِمَاتِكَ
25
تیری نوازشوں کا مرکز اور تیرے کلمات کا حامل ہے
25
النَّاصِرِ لِاَنْبِیَائِكَ، الْمُدَمِّرِ لِاَعْدَائِكَ
26
تیرے انبیاء کا مددگار ہے اور تیرے دشمنوں کو ہلاک کرنے والا ہے
26
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مِیْكَائِیْلَ مَلَكِ رَحْمَتِكَ
27
اے معبود! میکائیلؑ پر رحمت فرما جو تیری رحمت کا فرشتہ ہے
27
وَالْمَخْلُوْقِ لِرَٲْفَتِكَ وَالْمُسْتَغْفِرِ الْمُعِیْنِ لِاَھْلِ طَاعَتِكَ
28
اس کا وجود تیری مہربانی کا مظہر ہے، وہ تیرے اطاعت گزاروں کا مددگار اور ان کیلئے طالب بخشش ہے
28
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی اِسْرَافِیْلَ حَامِلِ عَرْشِكَ
29
اے معبود! رحمت فرما اسرافیلؑ پر جو تیرے عرش کو اٹھانے والا
29
وَصَاحِبِ الصُّوْرِ الْمُنْتَظِرِ لِاَمْرِكَ
30
اور صور پھونکنے والا کہ تیرے انتظار میں ہے
30
الْوَجِلِ الْمُشْفِقِ مِنْ خِیْفَتِكَ
31
وہ تیرے خوف سے خائف و ہراساں ہے
31
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی حَمَلَۃِ الْعَرْشِ الطَّاھِرِیْنَ
32
اے معبود! حاملان عرش پر رحمت فرما جو پاک و پاکیزہ ہیں
32
وَعَلَی السَّفَرَۃِ الْكِرَامِ الْبَرَرَۃِ الطَّیِّبِیْنَ
33
اور اپنے سفیروں پر رحمت فرما جو عزت دار نیک اور پاکیزہ ہیں
33
وَعَلٰی مَلَائِكَتِكَ الْكِرَامِ الْكَاتِبِیْنَ
34
اور اپنے فرشتوں پر رحمت فرما جو عزت دار کاتب ہیں
34
وَعَلٰی مَلَائِكَۃِ الْجِنَانِ، وَخَزَنَۃِ النِّیْرَانِ
35
اور جنت کے فرشتوں پر، جہنم کے نگہبان فرشتوں پر
35
وَمَلَكِ الْمَوْتِ وَالْاَعْوَانِ، یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ۔
36
اور فرشتۂ موت اور اس کے مددگاروں پر رحمت فرما اے صاحب جلالت و عزت
36
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ٲَبِیْنَا اٰدَمَ بَدِیْعِ فِطْرَتِكَ
37
اے معبود! ہمارے باپ آدم پررحمت نازل فرما جو تیری مخلوق میں نقش اول ہیں
37
الَّذِیْ كَرَّمْتَہٗ بِسُجُوْدِ مَلَائِكَتِكَ، وَٲَبَحْتَہٗ جَنَّتَكَ
38
جن کو تو نے فرشتوں سے سجدہ کرا کے عزت دی اور اپنی جنت ان کیلئے کھول دی
38
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ٲُمِّنَا حَوّاءَ الْمُطَہَّرَۃِ مِنَ الرِّجْسِ
39
اے معبود! ہماری ماں حوا پر رحمت فرما جو آلائش سے پاک
39
الْمُصَفَّاۃِ مِنَ الدَّنَسِ، الْمُفَضَّلَۃِ مِنَ الْاِنْسِ
40
اور ہر میل کچیل سے صاف و پاکیزہ ہیں، وہ انسانوں میں سے بلند تر
40
الْمُتَرَدِّدَۃِ بَیْنَ مَحَالِّ الْقُدْسِ
41
اور پاکیزگی کے محلات میں چلتی پھرتی ہیں
41
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ھَابِیْلَ وَشِیْثٍ وَاِدْرِیْسَ
42
اے معبود! رحمت فرما ہابیلؑ، شیثؑ، ادریسؑ
42
وَنُوْحٍ وَھُوْدٍ وَصَالِحٍ
43
اور نوحؑ، ہودؑ، صالحؑ،
43
وَاِبْرَاھِیْمَ وَاِسْمَاعِیْلَ وَاِسْحَاقَ
44
ابراہیمؑ و اسماعیلؑ اور اسحاقؑ،
44
وَیَعْقُوْبَ وَیُوْسُفَ وَالْاَسْبَاطِ
45
یعقوبؑ اور یوسفؑ پر اور ان کے اسباط و اولاد پر
45
وَلُوْطٍ وَشُعَیْبٍ وَٲَیُّوْبَ
46
اور لوطؑ، شعیبؑ، ایوبؑ،
46
وَمُوْسٰی وَہَارُوْنَ وَیُوْشَعَ
47
موسٰیؑ و ہارونؑ پر رحمت فرما اور یوشعؑ،
47
وَمِیْشَا وَالْخِضْرِ وَذِی الْقَرْنَیْنِ
48
میشاؑ و خضرؑ اور ذوالقرنینؑ پر
48
وَیُوْنُسَ وَاِلْیَاسَ وَالْیَسَعَ
49
اور یونسؑ، الیاسؑ، الیسعؑ،
49
وَذِی الْكِفْلِ وَطَالُوْتَ وَدَاوُوْدَ وَسُلَیْمَانَ
50
ذوالکفلؑ ، طالوتؑ اور داؤدؑ و سلیمانؑ پر رحمت فرما
50
وَزَكَرِیَّا وَشَعْیَا وَیَحْیٰی وَتُوْرَخَ وَمَتّی
51
اور زکریاؑ، شعیاؑ، یحیٰیؑ، تورخؑ، متیؑ،
51
وَاِرْمِیَا وَحَیْقُوْقَ وَدَانِیَالَ وَعُزَیْرٍ
52
ارمیاؑ اور حیقوقؑ پر رحمت فرما اور دانیالؑ، عزیرؑ،
52
وَعِیْسٰی وَشَمْعُوْنَ وَجِرْجِیْسَ وَالْحَوَارِیِّیْنَ وَالْاَتْبَاعِ
53
عیسٰیؑ، شمعونؑ اور جرجیسؑ نیز ان کے حواریوں اور پیروکاروں پر رحمت فرما
53
وَخَالِدٍ وَحَنْظَلَۃَ وَلُقْمَانَ
54
اور خالد، حنظلہ اور لقمان پر رحمت فرما
54
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
55
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج اور رحمت فرما
55
وَارْحَمْ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ
56
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرما
56
وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
57
اور محمدؐ و آل محمدؐ پر برکت نازل فرما
57
كَمَا صَلَّیْتَ وَرَحِمْتَ وَبَارَكْتَ
58
جیسا کہ تو نے درود بھیجا، رحمت کی اور برکت نازل کی
58
عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَاٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔
59
ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پر، بے شک تو تعریف والا اور شان والا ہے۔
59
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْاَوْصِیَاءِ وَالسُّعَدَاءِ
60
اے معبود! وصیوں، نیک بختوں،
60
وَالشُّھَدَاءِ وَٲَئِمَّۃِ الْھُدٰی۔
61
شہیدوں اور ہدایت والے ائمہ پر رحمت فرما
61
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْاَبْدَالِ وَالْاَوْتَادِ، وَالسُّیَّاحِ وَالْعُبَّادِ
62
اے معبود! رحمت فرما ولیوں اور قلندروں پر اور رحمت فرما سیاحوں، عابدوں،
62
وَالْمُخْلِصِیْنَ وَالزُّھَّادِ، وَٲَھْلِ الْجِدِّ وَالْاِجْتِہَادِ
63
مخلصوں، زاہدوں اور کوشش و اجتہاد کرنے والوں پر
63
وَاخْصُصْ مُحَمَّدًا وَٲَھْلَ بَیْتِہٖ
64
اور مختص فرما حضرت محمدؐ اور ان کے اہلبیتؑ کو
64
بِٲَفْضَلِ صَلَوَاتِكَ وَٲَجْزَلِ كَرَامَاتِكَ
65
اپنی بہترین رحمتوں اور عظیم مہربانیوں کے ساتھ
65
وَبَلِّغْ رُوْحَہٗ وَجَسَدَہٗ مِنِّیْ تَحِیَّۃً وَسَلَامًا
66
اور میری طرف سے آنحضرتؐ کے جسم و روح کو سلام اور آداب پہنچا
66
وَزِدْہُ فَضْلًا وَشَرَفًا وَكَرَمًا
67
اور انہیں فضل و شرف اور بزرگی میں بڑھا
67
حَتّٰی تُبَلِّغَہٗ ٲَعْلٰی دَرَجَاتِ ٲَھْلِ الشَّرَفِ
68
حتیٰ کہ تو ان کو پہنچا دے اہل شرف ہستیوں کے بلند درجات پر
68
مِنَ النَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَالْاَفَاضِلِ الْمُقَرَّبِیْنَ
69
جو انبیا و مرسلین اور تیرے بزرگ تر مقربوں میں سے ہیں۔
69
اَللّٰھُمَّ وَصَلِّ عَلٰی مَنْ سَمَّیْتُ وَمَنْ لَمْ ٲُسَمِّ
70
اے معبود! ان پر رحمت فرما جن کے نام میں نے لیئے اور جن کے نام میں نے نہیں لیئے
70
مِنْ مَلَائِكَتِكَ وَٲَنْبِیَائِكَ وَرُسُلِكَ وَٲَھْلِ طَاعَتِكَ
71
جو تیرے فرشتوں، نبیوں اور رسولوں اور فرمانبرداروں میں سے ہیں
71
وَٲَوْصِلْ صَلَوَاتِیْ اِلَیْھِمْ وَاِلٰی ٲَرْوَاحِھِمْ
72
میری صلوات ان تک اور ان کی روحوں تک پہنچا دے
72
وَاجْعَلْھُمْ اِخْوَانِیْ فِیْكَ وَٲَعْوَانِیْ عَلٰی دُعَائِكَ
73
اور اپنی درگاہ میں انہیں میرے بھائی اور دعا میں میرے مددگار بنا دے
73
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْتَشْفِعُ بِكَ اِلَیْكَ
74
اے معبود میں تیرے حضور تیری شفاعت لایا ہوں
74
وَبِكَرَمِكَ اِلٰی كَرَمِكَ، وَبِجُوْدِكَ اِلٰی جُوْدِكَ
75
اور تیرے کرم تک تیرے کرم کو، تیری عطا تک تیری عطا کو لایا ہوں
75
وَبِرَحْمَتِكَ اِلٰی رَحْمَتِكَ، وَبِٲَھْلِ طَاعَتِكَ اِلَیْكَ
76
اور تیری رحمت تک تیری رحمت کو، اور تیرے فرمانبرداروں کو شفیع بنا رہا ہوں
76
وَٲَسْٲَلُك اَللّٰھُمَّ بِكُلِّ مَا سَٲَلَكَ بِہٖ ٲَحَدٌ مِنْھُمْ
77
اور اے پرودگار میں تجھ سے وہ سوال کرتا ہوں جو ان میں سے کسی نے بہترین سوال کیا
77
مِنْ مَسْٲَلَۃٍ شَرِیْفَۃٍ غَیْرِ مَرْدُوْدَۃٍ
78
بہترین سوال میں سے جسے رد نہیں کیا گیا
78
وَبِمَا دَعَوْكَ بِہٖ مِنْ دَعْوَۃٍ مُجَابَۃٍ غَیْرِ مُخَیَّبَۃٍ
79
اور جو دعا انہوں نے مانگی جسے قبول کیا گیا، رد نہیں کیا گیا وہی دعا کرتا ہوں
79
یَا ﷲُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ یَا حَلِیْمُ
80
اے اللہ، اے رحمٰن، اے مہربان، اے بردبار
80
یَا كَرِیْمُ یَا عَظِیْمُ یَا جَلِیْلُ یَا مُنِیْلُ
81
اے کرم کرنے والے، اے بڑائی والے، اے جلالت والے، اے بخشنے والے
81
یَا جَمِیْلُ یَا كَفِیْلُ یَا وَكِیْلُ یَا مُقِیْلُ
82
اے زیبا، اے سرپرست، اے کارساز، اے معاف کرنے والے
82
یَا مُجِیْرُ یَا خَبِیْرُ یَا مُنِیْرُ یَا مُبِیْرُ
83
اے پناہ دینے والے، اے خبردار، اے تابندہ، اے نابود کرنے والے
83
یَا مَنِیْعُ یَا مُدِیْلُ یَا مُحِیْلُ یَا كَبِیْرُ
84
اے محفوظ، اے پھیرنے والے، اے حرکت دینے والے، اے بزرگ
84
یَا قَدِیْرُ یَا بَصِیْرُ یَا شَكُوْرُ یَا بَرُّ
85
اے قدرت والے، اے بینا، اے قدرداں، اے نیکوکار
85
یَا طُھْرُ یَا طَاھِرُ یَا قَاھِرُ یَا ظَاھِرُ
86
اے پاک، اے پاکیزہ، اے غالب، اے عیاں
86
یَا بَاطِنُ یَا سَاتِرُ یَا مُحِیْطُ یَا مُقْتَدِرُ
87
اے پنہاں، اے پردہ پوش، اے گھیرنے والے، اے اقتدار والے
87
یَا حَفِیْظُ یَا مُتَجَبِّرُ یَا قَرِیْبُ یَا وَدُوْدُ
88
اے نگہبان،اے جوڑنے والے، اے نزدیک تر، اے دوستی والے
88
یَا حَمِیْدُ یَا مَجِیْدُ یَا مُبْدِیُٔ یَا مُعِیْدُ
89
اے پسندیدہ، اے بزرگوار، اے آغاز کرنے والے، اے پلٹانے والے
89
یَا شَھِیْدُ یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ
90
اے گواہ، اے احسان کرنے والے، اے نیکی کرنے والے، اے نعمت دینے والے
90
یَا مُفْضِلُ یَا قَابِضُ یَا بَاسِطُ یَا ہَادِیْ
91
اے عطا کرنے والے، اے پکڑنے والے، اے دینے والے، اے ہدایت دینے والے
91
یَا مُرْسِلُ یَا مُرْشِدُ یَا مُسَدِّدُ یَا مُعْطِیْ
92
اے بھیجنے والے، اے نیک بنانے والے اے، محکم کرنے والے، اے عطا کرنے والے
92
یَا مَانِعُ یَا دَافِعُ یَا رَافِعُ یَا بَاقِیْ یَا وَاقِیْ
93
اے روکنے والے، اے ہٹانے والے، اے بلند کرنے والے، اے بقا والے، اے نگہدار
93
یَا خَلَّاقُ یَا وَہَّابُ یَا تَوَّابُ
94
اے پیدا کرنے والے، اے بخشنے والے، اے توبہ قبول کرنے والے
94
یَا فَتَّاحُ یَا نَفَّاحُ یَا مُرْتَاحُ
95
اے کھولنے والے، اے ہوا بھیجنے والے، اے راحت دینے والے
95
یَا مَنْ بِیَدِھٖ كُلُّ مِفْتَاحٍ
96
اے وہ جس کے ہاتھ میں ہر کلید ہے
96
یَا نَفَّاعُ یَا رَؤُوْفُ یَا عَطُوْفُ
97
اے نفع دینے والے، اے مہربان، اے نرمی والے
97
یَا كَافِیْ یَا شَافِیْ یَا مُعَافِیْ یَا مُكَافِیْ
98
اے کفایت والے، اے شفا والے، اے عافیت والے، اے کفایت کرنے والے
98
یَا وَفِیُّ یَا مُھَیْمِنُ یَا عَزِیْزُ یَا جَبَّارُ
99
اے وفا والے، اے نگہبان، اے زبردست، اے غلبے والے
99
یَا مُتَكَبِّرُ یَا سَلَامُ یَا مُؤْمِنُ
100
اے بڑائی والے، اے سلامتی والے، اے امن دینے والے
100
یَا ٲَحَدُ یَا صَمَدُ یَا نُوْرُ یَا مُدَبِّرُ
101
اے یکتا، اے بے نیاز، اے روشن، اے کام پورا کرنے والے
101
یَا فَرْدُ یَا وِتْرُ یَا قُدُّوْسُ یَا نَاصِرُ
102
اے یگانہ، اے تنہا، اے پاکیزہ تر، اے مددگار
102
یَا مُؤْنِسُ یَا بَاعِثُ یَا وَارِثُ
103
اے انس والے، اے اٹھانے والے، اے ورثہ دار
103
یَا عَالِمُ یَا حَاكِمُ یَا بَادِیْ یَا مُتَعَالِیْ
104
اے دانا، اے حکم والے، اے آغاز کرنے والے، اے برتری والے
104
یَا مُصَوِّرُ یَا مُسَلِّمُ یَا مُتَحَبِّبُ
105
اے صورتگر، اے سلامتی دینے والے، اے دوستی کرنے والے
105
یَا قَائِمُ یَا دَائِمُ یَا عَلِیْمُ یَا حَكِیْمُ
106
اے قائم، اے ہمیشگی والے، اے علم والے، اے حکمت والے
106
یَا جَوَادُ یَا بَارِیُٔ یَا بَارُّ یَا سَارُّ
107
اے عطا والے، اے پیدا کرنے والے، اے نیکی والے، اے خوشی دینے والے
107
یَا عَدْلُ یَا فَاصِلُ یَا دَیَّانُ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ
108
اے عدل والے، اے فیصلہ کرنے والے، اے جزا دینے والے، اے محبت کرنے والے، اے احسان کرنے والے
108
یَا سَمِیْعُ یَا بَدِیْعُ یَا خَفِیْرُ یَا مُعِیْنُ
109
اے سننے والے، اے نقش ساز، اے پناہ دینے والے، اے مددگار
109
یَا نَاشِرُ یَا غَافِرُ یَا قَدِیْمُ یَا مُسَہِّلُ یَا مُیَسِّرُ
110
اے دوبارہ زندہ کرنے والے، اے بخشنے والے، اے سب سے پہلے، اے آسان کرنے والے، اے ہموار کرنے والے
110
یَا مُمِیْتُ یَا مُحْیِیْ یَا نَافِعُ یَا رَازِقُ
111
اے مارنے والے، اے زندہ کرنے والے، اے نفع دینے والے، اے رزق دینے والے
111
یَا مُقْتَدِرُ یَا مُسَبِّبُ یَا مُغِیْثُ
112
اے اختیار، والے اے سبب پیدا کرنے والے، اے فریاد رس
112
یَا مُغْنِیْ یَا مُقْنِیْ یَا خَالِقُ یَا رَاصِدُ
113
اے ثروت دینے والے، اے نگہدار، اے خلق کرنے والے، اے نگہبان
113
یَا وَاحِدُ یَا حَاضِرُ یَا جَابِرُ یَا حَافِظُ
114
اے یگانہ، اے موجود، اے جوڑنے والے، اے حفاظت کرنے والے
114
یَا شَدِیْدُ یَا غِیَاثُ یَا عَائِدُ یَا قَابِضُ
115
اے سخت گیر، اے داد رس، اے لوٹانے والے، اے گرفت والے
115
یَا مَنْ عَلَا فَاسْتَعْلٰی فَكَانَ بِالْمَنْظَرِ الْاَعْلٰی
116
اے وہ جو بلند ہو کر غائب ہوا تو بہت ہی اونچے مقام پر تھا
116
یَا مَنْ قَرُبَ فَدَنَا، وَبَعُدَ فَنَٲٰی
117
اے وہ جوقریب ہے تو پہلو میں ہے اور دور ہے تو پہنچ میں نہیں
117
وَعَلِمَ السِّرَّ وَٲَخْفٰی
118
اور چھپی کھلی ہر چیز کو جانتا ہے
118
یَا مَنْ اِلَیْہِ التَّدْبِیْرُ وَلَہُ الْمَقَادِیْرُ
119
اے وہ جو صاحب تدبیر اور وہی اندازے کرنے والا ہے
119
وَیَا مَنِ الْعَسِیْرُ عَلَیْہِ سَھْلٌ یَسِیْرٌ
120
اے وہ جس کیلئے مشکل کام معمولی اور آسان ہے
120
یَا مَنْ ھُوَ عَلٰی مَا یَشَاءُ قَدِیْرٌ
121
اے وہ جو کچھ بھی چاہے اس پرقادر ہے
121
یَا مُرْسِلَ الرِّیَاحِ، یَا فَالِقَ الْاِصْبَاحِ
122
اے ہواؤں کے چلانے والے، اے صبح کی روشنی پھیلانے والے
122
یَا بَاعِثَ الْاَرْوَاحِ، یَا ذَا الْجُوْدِ وَالسَّمَاحِ
123
اے روحوں کو بھیجنے والے، اے عطا و سخاوت کے مالک
123
یَا رَادَّ مَا قَدْ فَاتَ
124
اے گمشدہ چیز کے پلٹانے والے
124
یَا نَاشِرَ الْاَمْوَاتِ، یَا جَامِعَ الشَّتَاتِ
125
اے مردوں کے زندہ کرنے والے، اے بکھری چیزوں کے جمع کرنے والے
125
یَا رَازِقَ مَنْ یَشَاءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ
126
اے جسے چاہے بغیر حساب کے رزق دینے والے
126
وَیَا فَاعِلَ مَا یَشَاءُ كَیْفَ یَشَاءُ
127
اے جو چاہے جیسے چاہے کرنے والے
127
وَیَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ، یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ
128
اور اے جلالت و بزرگی والے، اے زندہ، اے نگہبان
128
یَا حَیًّا حِیْنَ لَا حَیَّ، یَا حَیُّ یَا مُحْیِیَ الْمَوْتی
129
اے زندہ جب کوئی زندہ نہ ہو، اے وہ زندہ جو مردوں کو زندہ کرنے والا ہے
129
یَا حَیُّ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ بَدِیْعُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ
130
اے وہ زندہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو آسمانوں اور زمین کا ایجاد کرنے والا ہے
130
یَا اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
131
اے معبود اور میرے سردار محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج
131
وَارْحَمْ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ
132
محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
132
وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
133
اور محمدؐ و آل محمدؐ پر برکت نازل کر
133
كَمَا صَلَّیْتَ وَبَارَكْتَ وَرَحِمْتَ
134
جیسے تو نے درود بھیجا، برکت نازل کی اور رحمت فرمائی
134
عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَاٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ
135
ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پر۔ بے شک تو تعریف والا شان والا ہے۔
135
وَارْحَمْ ذُلِّیْ وَفَاقَتِیْ وَفَقْرِیْ وَانْفِرَادِیْ
136
اور رحم کر میری ذلت، فقر و فاقہ میری بے کسی پر
136
وَوَحْدَتِیْ وَخُضُوْعِیْ بَیْنَ یَدَیْكَ
137
میری تنہائی پر اور تیرے سامنے میں جو عاجزی کرتا ہوں اس پر
137
وَاعْتِمَادِیْ عَلَیْكَ، وَتَضَرُّعِیْ اِلَیْكَ
138
اور رحم کر کہ میں تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں اور تیرے حضور زاری کرتا ہوں
138
ٲَدْعُوْكَ دُعَاءَ الْخَاضِعِ الذَّلِیْلِ الْخَاشِعِ
139
تیری درگاہ میں دعا کرتا ہوں اس شخص کی سی دعا جو عاجز، پست، ہیچ،
139
الْخَائِفِ الْمُشْفِقِ الْبَائِسِ الْمَھِیْنِ
140
ڈرا ہوا، سہما ہوا، بے چارہ، کم ترین،
140
الْحَقِیْرِ الْجَائِعِ الْفَقِیْرِ الْعَائِذِ
141
ناچیز، بھوکا، محتاج، پناہ خواہ،
141
الْمُسْتَجِیْرِ، الْمُقِرِّ بِذَنْبِہٖ
142
طالب پناہ، اپنے گناہ کا اقرار کرنے والا،
142
الْمُسْتَغْفِرِ مِنْہُ، الْمُسْتَكِیْنِ لِرَبِّہٖ
143
گناہ کی معافی مانگنے والا اور اپنے رب کے حضور بے بس ہے۔
143
دُعَاءَ مَنْ ٲَسْلَمَتْہٗ ثِقَتُہٗ
144
ایسے شخص کی سی دعا جسے اعتباریوں نے چھوڑ دیا
144
وَرَفَضَتْہٗ ٲَحِبَّتُہٗ، وَعَظُمَتْ فَجِیْعَتُہٗ
145
دوستوں نے دور ہٹا دیا اور اس کی مصیبت بھاری ہے
145
دُعَاءَ حَرِقٍ حَزِیْنٍ ضَعِیْفٍ مَھِیْنٍ
146
میں دعا کرتا ہوں جیسے کوئی دل جلا، دکھی، کمزور، پست،
146
بَائِسٍ مُسْتَكِیْنٍ بِكَ مُسْتَجِیْرٍ۔
147
بے چارہ، ذلیل اور تجھ سے طالب پناہ دعا کرتا ہے۔
147
اَللّٰھُمَّ وَٲَسْٲَلُك بِٲَنَّكَ مَلِیْكٌ
148
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس لئے کہ تو مالک ہے
148
وَٲَنَّكَ مَا تَشَاءُ مِنْ ٲَمْرٍ یَكُوْنُ
149
تو جو چاہے وہ ہو جاتا ہے
149
وَٲَنَّكَ عَلٰی مَا تَشَاءُ قَدِیْرٌ
150
اور تو جو چاہے اس پر قادر ہے
150
وَٲَسْٲَلُك بِحُرْمَۃِ ہٰذَا الشَّھْرِ الْحَرَامِ
151
میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس محترم مہینے کے واسطے سے
151
وَالْبَیْتِ الْحَرَامِ، وَالْبَلَدِ الْحَرَامِ
152
اور پاک گھر کعبۂ مقدس، شہر مکہ،
152
وَالرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، وَالْمَشَاعِرِ الْعِظَامِ
153
رکن ومقام اور عظمت والے مشعروں کی حرمت کے واسطے سے
153
وَبِحَقِّ نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ السَّلَامُ۔
154
اور تیرے نبی محمد ﴿ان پر اور ان کی آلؑ پر سلام﴾ کے واسطے سے
154
یَا مَنْ وَھَبَ لِاٰدَمَ شَیْثًا
155
سوالی ہوں اے وہ جس نے آدمؑ کو شیثؑ دئیے
155
وَلِاِبْرَاھِیْمَ اِسْمَاعِیْلَ وَاِسْحَاقَ
156
اور ابراہیمؑ کو اسماعیلؑ و اسحاقؑ دئیے
156
وَیَا مَنْ رَدَّ یُوْسُفَ عَلٰی یَعْقُوْبَ
157
اے وہ جس نے یوسفؑ کو یعقوبؑ کی طرف لوٹایا
157
وَیَا مَنْ كَشَفَ بَعْدَ الْبَلَاءِ ضُرَّ ٲَیُّوْبَ
158
اے وہ جس نے آزمائش کے بعد ایوبؑ کی سختی دور کی
158
یَا رَادَّ مُوْسٰی عَلٰی ٲُمِّہٖ
159
اے موسٰیؑ کو ان کی ماں کے پاس لانے والے
159
وَزَائِدَ الْخِضْرِ فِیْ عِلْمِہٖ
160
خضرؑ کے علم میں اضافہ کرنے والے
160
وَیَا مَنْ وَھَبَ لِدَاوُوْدَ سُلَیْمَانَ
161
اے وہ جس نے داؤدؑ کو سلیمانؑ،
161
وَلِزَكَرِیَّا یَحْیٰی، وَلِمَرْیَمَ عِیْسٰی
162
زکریاؑ کو یحیٰیؑ اور مریمؑ کو عیسٰیؑ عطا کیے
162
یَا حَافِظَ بِنْتِ شُعَیْبٍ
163
اے دختر شعیبؑ کی حفاظت کرنے والے
163
وَیَا كَافِلَ وَلَدِ ٲُمِّ مُوْسٰی
164
اے مادر موسیٰؑ کے فرزند کے محافظ
164
ٲَسْٲَلُك ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
165
میں سوال کرتا ہوں کہ تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
165
وَٲَنْ تَغْفِرَ لِیْ ذُنُوْبِیْ كُلَّہَا
166
اور یہ کہ میرے سارے گناہ بخش دے
166
وَتُجِیْرَنِیْ مِنْ عَذَابِكَ
167
مجھے اپنے عذاب سے پناہ دے
167
وَتُوْجِبَ لِیْ رِضْوَانَكَ وَٲَمَانَكَ
168
اور میرے لئے اپنی رضا مندی، اپنی پناہ،
168
وَاِحْسَانَكَ وَغُفْرَانَكَ وَجِنَانَكَ۔
169
اپنا احسان،اپنی بخشش اور اپنی بہشت واجب کر دے
169
وَٲَسْٲَلُك ٲَنْ تَفُكَّ عَنِّیْ كُلَّ حَلْقَۃٍ بَیْنِیْ وَبَیْنَ مَنْ یُؤْذِیْنِیْ
170
اور میں سوال کرتا ہوں کہ میرے اور مجھے ایذ ادینے والے کے درمیان جتنی کڑیاں ہیں وہ کھول دے
170
وَتَفْتَحَ لِیْ كُلَّ بَابٍ، وَتُلَیِّنَ لِیْ كُلَّ صَعْبٍ
171
ہر دروازہ میرے لئے کھول دے، ہر سختی کو نرمی میں بدل دے
171
وَتُسَہِّلَ لِیْ كُلَّ عَسِیْرٍ
172
ہر مشکل کو آسان کر دے
172
وَتُخْرِسَ عَنِّیْ كُلَّ نَاطِقٍ بِشَرٍّ
173
میرے خلاف ہر بدگوئی کرنے والے کو گونگا کر دے
173
وَتَكُفَّ عَنِّیْ كُلَّ بَاغٍ
174
ہر سرکش کو مجھ سے دور کر دے
174
وَتَكْبِتَ عَنِّیْ كُلَّ عَدُوٍّ لِیْ وَحَاسِدٍ
175
اور میرے ہر دشمن و حاسد کو ذلیل کر دے
175
وَتَمْنَعَ مِنِّیْ كُلَّ ظَالِمٍ
176
ہر ظالم کو مجھ سے روکے رکھ
176
وَتَكْفِیَنِیْ كُلَّ عَائِقٍ یَحُوْلُ بَیْنِیْ وَبَیْنَ حَاجَتِیْ
177
ہر اس مانع سے میری کفایت فرما جو میرے جو میری حاجت کے درمیان حائل ہے
177
وَیُحَاوِلُ ٲَنْ یُفَرِّقَ بَیْنِیْ وَبَیْنَ طَاعَتِكَ
178
اور چاہتا ہے کہ مجھے تیری فرمانبرداری سے باز رکھے
178
وَیُثَبِّطَنِیْ عَنْ عِبَادَتِكَ۔
179
اور تیری عبادت سے دور کرے۔
179
یَا مَنْ ٲَلْجَمَ الْجِنَّ الْمُتَمَرِّدِیْنَ
180
اے وہ جس نے سرکش جنات کو لگام دی
180
وَقَھَرَ عُتَاۃَ الشَّیَاطِیْنِ وَٲَذَلَّ رِقَابَ الْمُتَجَبِّرِیْنَ
181
اور نافرمان شیطانوں کی سرکوبی کی اور ظالموں کی گردنیں جھکا دیں
181
وَرَدَّ كَیْدَ الْمُتَسَلِّطِیْنَ عَنِ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ
182
اور کمزور لوگوں کو ظالموں کے پنجے سے آزادی بخشی
182
ٲَسْٲَلُك بِقُدْرَتِكَ عَلٰی مَا تَشَاءُ
183
میں سوال کرتا ہوں بواسطہ اس کے کہ تو جو چاہے اس پر قادر ہے
183
وَتَسْھِیْلِكَ لِمَا تَشَاءُ كَیْفَ تَشَاءُ
184
اور جو چاہے، جیسے چاہے تیرے لئے آسان ہے
184
ٲَنْ تَجْعَلَ قَضَاءَ حَاجَتِیْ فِیْمَا تَشَاءُ۔
185
کہ تو میری حاجت روائی جس چیز میں چاہے قرار دے۔
185

اس کے ساتھ ہی زمین پر سجدہ کرے اور اپنے دونوں رخسار خاک پر رکھ کر یہ کہے:

اَللّٰھُمَّ لَكَ سَجَدْتُ، وَبِكَ اٰمَنْتُ
186
اے معبود ! میں تجھی کو سجدہ کرتا ہوں اور تجھی پر ایمان رکھتا ہوں
186
فَارْحَمْ ذُلِّیْ وَفَاقَتِیْ وَاجْتِہَادِیْ
187
پس میری ذلت، احتیاج اور میری کوشش،
187
وَتَضَرُّعِیْ وَمَسْكَنَتِیْ وَفَقْرِیْ اِلَیْكَ یَارَبِّ۔
188
میری زاری و بے چارگی اور اپنی بارگاہ میں میری محتاجی پر رحم فرما اے پروردگار۔
188

اس دوران یہ کوشش کرے کہ آنکھوں سے آنسو نکل آئیں اگرچہ وہ مکھی کے پر جتنے ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ یہ قبولیت دعا کی نشانی ہے۔