دعائے روز چہار شنبہ ﴿بدھ﴾
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ اللَّیْلَ لِبَاسًا
2
حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے رات کو پردہ
2
وَالنَّوْمَ سُبَاتًا، وَجَعَلَ النَّہَارَ نُشُوْرًا
3
اور نیند کو آرام کا ذریعہ بنایا، اور دن کو کام کاج کے لیے قرار دیا
3
لَكَ الْحَمْدُ ٲَنْ بَعَثْتَنِیْ مِنْ مَرْقَدِیْ
4
تیرے لیے حمد ہے کہ تو نے مجھے میری خوابگاہ سے زندہ اٹھایا
4
وَلَوْ شِئْتَ جَعَلْتَہٗ سَرْمَدًا
5
اور اگر تو چاہتا تو اس نیند کو دائمی بنا دیتا۔
5
حَمْدًا دَائِمًا لَا یَنْقَطِعُ ٲَبَدًا
6
تیری ایسی حمد جو ہمیشہ رہے کبھی ختم نہ ہو
6
وَلَا یُحْصِیْ لَہُ الْخَلَائِقُ عَدَدًا
7
کہ جس کی تعداد کو مخلوق شمار نہ کر سکے
7
اَللّٰھُمَّ لَكَ الْحَمْدُ ٲَنْ خَلَقْتَ فَسَوَّیْتَ
8
اے معبود تیرے ہی لیے حمد ہے کہ تو نے پیدا کیا تو درست پیدا کیا
8
وَقَدَّرْتَ وَقَضَیْتَ، وَٲَمَتَّ وَٲَحْیَیْتَ
9
اور قضا و قدر بنائی تو موت دیتا اور زندگی بخشتا ہے
9
وَٲَمْرَضْتَ وَشَفَیْتَ، وَعَافَیْتَ وَٲَبْلَیْتَ
10
بیمار کرتا ہے شفا دیتا ہے، تو بچاتا ہے اور آزماتا ہے
10
وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیْتَ، وَعَلَی الْمُلْكِ احْتَوَیْتَ
11
اور عرش پر تیری حکومت اور ملک تیرے قبضۂ قدرت میں ہے
11
ٲَدْعُوْكَ دُعَاءَ مَنْ ضَعُفَتْ وَسِیْلَتُہٗ
12
میں تجھے ایسے شخص کی طرح پکارتا ہوں جس کا وسیلہ کمزور ہو
12
وَانْقَطَعَتْ حِیْلَتُہٗ، وَاقْتَرَبَ ٲَجَلُہٗ
13
چارۂ کار منقطع ہو گیا ہو، موت قریب آگئی ہو
13
وَتَدَانٰی فِی الدُّنْیَا ٲَمَلُہٗ
14
اور وہ دنیا کی آرزو میں گرفتار ہو
14
وَاشْتَدَّتْ اِلٰی رَحْمَتِكَ فَاقَتُہٗ
15
اور تیری رحمت کا بہت زیادہ محتاج ہو
15
وَعَظُمَتْ لِتَفْرِیْطِہٖ حَسْرَتُہٗ
16
اس کی کوتاہیوں کے باعث اس کی حسرتیں بڑھ چکی ہوں
16
وَكَثُرَتْ زَلَّتُہٗ وَعَثْرَتُہٗ
17
اور اس کی لغزشیں اور ٹھوکریں بہت زیادہ ہوں
17
وَخَلُصَتْ لِوَجْھِكَ تَوْبَتُہٗ
18
اور تیرے حضور سچی توبہ کر رہا ہوں
18
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
19
پس تو نبیوں کے خاتم محمد مصطفٰیؑ پر رحمت فرما
19
وَعَلٰی ٲَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ
20
اور ان کے پاک وپاکیزہ اہل بیتؑ پر بھی رحمت فرما
20
وَارْزُقْنِیْ شَفَاعَۃَ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
21
اور مجھے محمدؐ وآل محمدؑ کی شفاعت وحمایت نصیب فرما
21
وَلَا تَحْرِمْنِیْ صُحْبَتَہٗ، اِنَّكَ ٲَنْتَ ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ
22
اور مجھے ان کے قرب سے محروم نہ فرما، بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
22
اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِیْ فِی الْاَرْبَعَاءِ ٲَرْبَعًا
23
اے معبود! اس بدھ کے دن میری چار حاجتیں پوری فرما
23
اجْعَلْ قُوَّتِیْ فِیْ طَاعَتِكَ
24
کہ میری قوت اپنی اطاعت میں لگا دے
24
وَنَشَاطِیْ فِیْ عِبَادَتِك
25
میری خوشی اپنی عبادت میں قرار دے
25
وَرَغْبَتِیْ فِیْ ثَوَابِكَ
26
اور میری توجہ اپنے ثواب کی طرف کر دے
26
وَزُھْدِیْ فِیَمَا یُوْجِبُ لِیْ ٲَلِیْمَ عِقَابِكَ
27
اور جس چیز سے مجھ پر تیرا سخت عذاب آتا ہو مجھے اس سے دور فرما
27
اِنَّكَ لَطِیْفٌ لِمَا تَشَاءُ
28
کہ بے شک تو جس پر چاہے لطف فرماتا ہے
28