بدھ حضرت امام موسیٰ کاظمؑ، حضرت امام علی رضاؑ، حضرت امام محمد تقیؑ اور امام علی نقیؑ کا دن ہے۔

چاروں آ ئمہ کی زیارت

اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَوْلِیَاءَ ﷲِ
1
آپ پر سلام ہو اے اولیائے خدا
1
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا حُجَجَ ﷲِ
2
آپ پر سلام ہو جو خدا کی دلیل و حجت ہیں
2
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا نُوْرَ ﷲِ فِیْ ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ
3
آپ پر سلام ہو جو زمین کی تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں
3
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ، صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكُمْ
4
آپ پر سلام ہو خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر
4
وَعَلٰی اٰلِ بَیْتِكُمُ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ
5
اور آپ کے پاک و پاکیزہ اہلبیتؑ پر
5
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ، لَقَدْ عَبَدْتُمُ ﷲَ مُخْلِصِیْنَ
6
آپ پر میرے ماں باپ قربان، آپ نے مخلصانہ طور پر خدا کی عبادت کی
6
وَجَاھَدْتُمْ فِی ﷲِ حَقَّ جِھَادِہٖ حَتّٰی ٲَتَاكُمُ الْیَقِیْنُ
7
اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے حتیٰ کہ آپ کی اجل آگئی
7
فَلَعَنَ ﷲُ ٲَعْدَائَكُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ٲَجْمَعِیْنَ
8
پس خدا لعنت کرے آپ کے تمام دشمنوں پر جو جنوں اور انسانوں میں سے ہیں
8
وَٲَنَا ٲَبْرَٲُ اِلَی ﷲِ وَاِلَیْكُمْ مِنْھُمْ
9
میں آپ کے اور خدا کے سامنے ان سے برائت کرتا ہوں
9
یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا اِبْرَاھِیْمَ مُوْسَی بْنَ جَعْفَرٍ
10
اے میرے سردار اے ابو ابراہیم موسیٰ کاظمؑ بن جعفر صادقؑ
10
یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُوْسٰی
11
اے میرے سردار اے ابو الحسنؑ علی رضاؑ بن موسٰی کاظمؑ
11
یَا مَوْلَایَ یَا ٲبَا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ
12
اے میرے سردار اے ابو جعفر محمد تقیؑ بن علی رضاؑ
12
یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ
13
اے میرے سردار اے ابوالحسنؑ علی نقیؑ بن محمد تقیؑ
13
ٲَنَا مَوْلًى لَكُمْ، مُوْمِنٌ بِسِرِّكُمْ وَجَھْرِكُمْ
14
میں آپ سب کا غلام ہوں، آپ کے نہاں وعیاں پر ایمان رکھتا ہوں
14
مُتَضَیِّفٌ بِكُمْ فِیْ یَوْمِكُمْ ہٰذَا
15
یہ آپ کا دن ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں۔
15
وَھُوَ یَوْمُ الْاَرْبَعَاءِ وَمُسْتَجِیْرٌ بِكُمْ
16
یہ بدھ کا دن ہے اور آپ کی پناہ میں ہوں
16
فَٲَضِیْفُوْنِیْ وَٲَجِیْرُوْنِیْ
17
پس میری مہمان نوازی کیجیے اور مجھے پناہ دیجیے
17
بِاٰلِ بَیْتِكُمُ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ
18
آپ کو آپ کے پاک و پاکیزہ خاندان کا واسطہ دیتا ہوں۔
18