قرآن میں جن مہینوں کو حرمت والے ماہ قرار دیا گیا ہے، یہ ان میں سے پہلا مہینہ ہے۔ سید ابن طاؤس راوی ہیں کہ ماہ ذیقعد میں تنگی دور ہونے کی دعا قبول ہو جاتی ہے۔
ذیقعد میں اتوار کے دن کی نماز
اس ماہ میں اتوار کے دن کی ایک نماز ہے کہ جو بڑی فضیلت رکھتی ہے، حضرت رسولؐ اللہ کا فرمان ہے کہ جو شخص اس نماز کو بجا لائے اس کی توبہ قبول ہوتی ہے، گناہ بخشے جاتے ہیں، قیامت میں دشمن اس سے راضی ہو جائیں گے، اس کی موت ایمان پر ہو گی اور اس کا دین سلامت رہے گا، اس کی قبر وسیع و روشن ہو گی، اس کے والدین اس سے راضی ہوں گے، اس کے والدین اور اولاد کو مغفرت حاصل ہو گی، اس کے رزق میں وسعت ہو گی، ملک الموت اس کی روح نرمی سے قبض کرے گا اور اس کی موت آسان ہو گی۔ اس نماز کا طریقہ یہ ہے:
اتوار کے دن غسل اور وضو کر کے چار رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورۂ توحید اور ایک ایک مرتبہ سورۂ فلق و سورۂ ناس کی قرائت کرے، ستر مرتبہ استغفار کرے آخر میں یہ دعا پڑھے:
کہے اور پھر یہ دعا پڑھے:
مؤلف کہتے ہیں کہ ظاہراً یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ استغفار اور دعا نماز کے بعد ہے۔ لہذا ان کو نماز کی قرائت میں نہ پڑھے۔
تین دن مسلسل روزے
واضح رہے جیسا کہ روایت میں ہے کہ جو شخص حرمت والے مہینوں میں سے کسی ایک مہینے میں تیں دن یعنی جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو یکے بعد دیگرے روزے رکھے تو اس کیلئے نو سو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔
شیخ اجل علی بن ابراہیم قمی نے فرمایا کہ تین حرمت والے مہینوں میں جیسے نیکی کئی گنا زیادہ شمار ہوتی ہے ویسے ہی گناہ بھی کئی گنا زیادہ کر کے لکھے جاتے ہیں۔