ایک قول کے مطابق 203 ھ میں اسی دن امام علی رضاؑ کی شہادت واقع ہوئی، اس دن دور و نزدیک سے حضرتؑ کی زیارت کرنا سنت ہے۔ سید ابن طاؤس نے اقبال میں مزید فرمایا ہے کہ میں نے اپنے بعض علماء کی کتب میں دیکھا کہ 23 ذیقعد کے دن دور و نزدیک سے امام علی رضاؑ کی زیارت مستحب ہے۔