یہ بر کت والی رات ہے، خدا اپنے مومن بندوں پر رحمت کی نگاہ ڈالتا ہے۔ اور جو شخص اس رات میں خداوند عالم کی عبادت میں مشغول رہتا ہے اس کے لئے سو ایسے روزے داروں کا اجر ہوتا ہے جو مسجد میں رہے ہوں اور خدا کی معصیت پلک جپھکنے پر بھی نہ کی ہو، جیسا کہ پیغمبرؐ کی روایت میں ہے۔ لہٰذا اس رات کو غنیمت سمجھیں اور اللہ کی اطاعت، عبادت، نماز اور خدا سے طلب حاجت میں مشغول رہیں۔ یہ بھی روایت ہے جو شخص اس رات میں خدا سے حاجت کا سوال کرے گا، خدا اسے بہر حال عطا کرے گا۔