پھر ضریح مبارک کے سرہا نے کی طرف جائے اور حضرت آدمؑ اور حضرت نوحؑ کی زیارت کرے۔ پس حضرت آدمؑ کی زیارت کے لئے کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفِیَّ ﷲِ
1
آپ پر سلام ہو اے خدا کے چنے ہوئے
1
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبِیْبَ ﷲِ
2
آپ پر سلام ہو اے خدا کے دوست
2
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ ﷲِ
3
سلام ہو آپ پر اے خدا کے نبی
3
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْنَ ﷲِ
4
سلام ہو آپ پر اے وحئ الہی کے امین
4
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَلِیْفَۃَ ﷲِ فِیْ ٲَرْضِہٖ
5
سلام ہو آپ پر اے زمین میں خدا کے خلیفہ
5
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا الْبَشَرِ
6
سلام ہو آپ پر اے ابو البشر
6
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی رُوْحِكَ وَبَدَنِكَ
7
سلام ہو آپ پر، آپ کی روح پر، آپ کے جسم پر
7
وَعَلَی الطَّاھِرِیْنَ مِنْ وُلْدِكَ وَذُرِّیَّتِكَ
8
اور سلام ان پاک بزرگواروں پر جو آپ کے فرزند اور آپ کی اولاد میں ہیں
8
وَصَلَّی ﷲُ عَلَیْكَ صَلَاۃً لَا یُحْصِیْھَا اِلَّا ھُوَ
9
خدا رحمت کرے آپ پر وہ رحمت جس کا اندازہ اس کے سوا کوئی نہیں لگا سکتا
9
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
10
اور خدا کی رحمت ہو اور برکتیں۔
10
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ ﷲِ
11
سلام ہو آپ پر اے خدا کے نبی
11
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفِیَّ ﷲِ
12
سلام ہو آپ پر اے خدا کے چنے ہوئے
12
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ
13
سلام ہو آپ پر اے خدا کے ولی
13
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبِیْبَ ﷲِ
14
سلام ہو آپ پر اے خدا کے دوست
14
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا شَیْخَ الْمُرْسَلِیْنَ
15
سلام ہو آپ پر اے نبیوں کے بزرگ
15
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْنَ ﷲِ فِیْ ٲَرْضِہٖ
16
سلام ہو آپ پر اے زمین میں وحئ خدا کے امین
16
صَلَوَاتُ ﷲِ وَسَلَامُہٗ عَلَیْكَ وَعَلٰی رُوْحِكَ وَبَدَنِكَ
17
خدا کا درود و سلام ہو آپ پر، آپ کی روح پر، آپ کے بدن پر
17
وَعَلَی الطَّاھِرِیْنَ مِنْ وُلْدِكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
18
اور سلام ہو ان پاک بزرگواروں پر جو آپ کی اولاد میں سے ہیں اور خدا کی رحمت ہو اور برکتیں ہوں۔
18
پھر اس کے بعد چھ رکعت نماز پڑھے، دو رکعت برائے امیر المؤمنینؑ کہ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ رحمٰن اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ یٰس کی تلاوت کرے۔ نماز کے بعد تسبیح فاطمہ زہراؑ پڑھے اور اپنے لئے بخشش طلب کرتے ہوئے دعا کرے اور کہے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ صَلَّیْتُ ھَاتَیْنِ الرَّكْعَتَیْنِ ھَدِیَّۃً مِنِّیْ
19
اے معبود! یقیناً میں نے جو یہ دو رکعت نماز پڑھی، میری طرف سے یہ ہدیہ ہے
19
اِلٰی سَیِّدِیْ وَمَوْلَایَ وَلِیِّكَ وَٲَخِیْ رَسُوْلِكَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
20
میرے سردار اور میرے آقا کے لئے جو تیرے ولی اور تیرے رسولؐ کے بھائی مومنوں کے امیر
20
وَسَیِّدِ الْوَصِیِّیْنَ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ۔
21
اور اوصیاء کے سردار علیؑ ابن ابیطالبؑ ہیں کہ ان پر خدا کی رحمتیں ہوں اور ان کی اولاد پر
21
اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
22
پس اے معبود! محمدؐ و آلؑ محمدؐپر رحمت فرما
22
وَتَقَبَّلْھَا مِنِّیْ، وَاجْزِنِیْ عَلٰی ذٰلِكَ جَزَاءَ الْمُحْسِنِیْنَ
23
میری یہ نماز قبول فرما اور اس پر مجھے جزا دے جو نیک بندوں کے لئے ہے
23
اَللّٰھُمَّ لَكَ صَلَّیْتُ، وَلَكَ رَكَعْتُ، وَلَكَ سَجَدْتُ
24
اے معبود ! میں نے تیرے لئے نماز پڑھی، تیرے لئے رکوع کیا اور تیرے لئے سجدہ کیا
24
وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
25
تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں
25
لِاَنَّہٗ لَا تَكُوْنُ الصَّلَاۃ وَالرُّكُوْعُ وَالسُّجُوْدُ اِلَّا لَكَ
26
لہذا تیرے سوا کسی کیلئے نماز، رکوع اور سجدہ نہیں کیا جا سکتا
26
لِاَنَّكَ ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ۔
27
کیونکہ بے شک تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے
27
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
28
اے معبود! محمدؐ و آلؑ محمد پر رحمت فرما
28
وَتَقَبَّلْ مِنِّیْ زِیَارَتِیْ، وَٲَعْطِنِیْ سُؤْلِیْ
29
میری یہ زیارت قبول فرما اور میری حاجت بر لا
29
بِمُحَمَّدٍ وَاٰلِہِ الطَّاھِرِیْنَ۔
30
حضرت محمدؐ اور ان کی پاک آلؑ کے واسطہ سے۔
30
اس کے بعد مزید چار رکعت نماز برائے ہدیہ حضرت آدمؑ و نوحؑ پڑھے پھر سجدۂ شکر بجا لائے اور حالت سجدہ میں کہے:
اَللّٰھُمَّ اِلَیْكَ تَوَجَّھْتُ وَبِكَ اعْتَصَمْتُ، وَعَلَیْكَ تَوَكَّلْتُ۔
31
اے معبود ! میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں ،تجھ سے تعلق جوڑا ہے اور تجھ پر بھروسہ کیا ہے
31
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ ثِقَتِیْ وَرَجَائِیْ
32
اے معبود ! تو ہی میرا سہارا اور میری امید ہے
32
فَاكْفِنِیْ مَا ٲَھَمَّنِیْ وَمَا لَا یُھِمُّنِیْ
33
پس میرے سب چھوٹے بڑے کاموں میں میری مدد فرما
33
وَمَا ٲَنْتَ ٲَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ
34
اور ان امور میں جن کو تو مجھ سے بہتر جانتا ہے
34
عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا اِلٰہَ غَیْرُكَ
35
تیری پناہ بڑی اور تیری ثنا بزرگ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں
35
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَقَرِّبْ فَرَجَھُمْ۔
36
محمدؐ و آلؑ محمد پر رحمت نازل کر اور ان کے ظہور کو قریب فرما۔
36
ارْحَمْ ذُلِّیْ بَیْنَ یَدَیْكَ، وَتَضَرُّعِیْ اِلَیْكَ
37
خدایا اپنے حضور میری عاجزی اور میری آہ و زاری پر رحم فرما
37
وَوَحْشَتِیْ مِنَ النَّاسِ، وَٲُنْسِیْ بِكَ
38
رحم کر کہ میں لوگوں سے دور اور تیرے قریب ہوا ہوں
38
یَا كَرِیْمُ یَا كَرِیْمُ یَا كَرِیْمُ۔
39
اے مہربان، اے مہربان، اے مہربان۔
39
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ رَبِّیْ حَقًّا حَقًّا
40
تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو میرا سچا رب ہے
40
سَجَدْتُ لَكَ یَا رَبِّ تَعَبُّدًا وَرِقًّا۔
41
اے پروردگار میں نے تیرے لئے سجدہ کیا عبادت و بندگی کے ساتھ
41
اَللّٰھُمَّ اِنَّ عَمَلِیْ ضَعِیْفٌ فَضَاعِفْہُ لِیْ
42
اے معبود! بے شک میرا عمل کمتر ہے تو اسے میرے لئے بڑھا دے
42
یَا كَرِیْمُ یَا كَرِیْمُ یَا كَرِیْمُ۔
43
اے مہربان اے مہربان اے مہربان۔
43