یہ حضرت رسولؐ کے روز ولادت کی زیارت ہے۔ شیخ مفیدؒ، شہیدؒ اور سید ابن طاؤس نے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے 17 ربیع الاول کو امیر المؤمنین علیہ السلام کی زیارت میں یہی زیارت پڑھی اور باوثوق صحابی محمد بن مسلم ثقفی کو بھی تعلیم فرمائی۔ آپ نے ان سے فرمایا کہ جب امیر المؤمنین علیہ السلام کے روضۂ پاک پر آؤ تو زیارت کیلئے غسل کرو، پاک ترین لباس پہنو اور خوشبو لگاؤ، پھر آرام وسکون کے ساتھ چلتے ہوئے جب باب السلام یعنی حرم مطہر کے دروازے پر پہنچو تو قبلہ رخ ہو کر تیس مرتبہ اللہ اكبر کہو اور اس کے بعد یہ زیارت پڑھو۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَصِیَّ الْاَوْصِیَاءِ
14
آپ پر سلام ہو اے سب اوصیاء کے وصی
14
السَّلَامُّ عَلَیْكَ یَا عِمَادَ الْاَتْقِیَاءِ
15
آپ پر سلام ہو اے پرہیز گاروں کے ستون
15
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ الْاَوْلِیَاءِ
16
آپ پر سلام ہو اے اولیاء کے ولی
16
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَیِّدَ الشُّھَدَاءِ
17
آپ پر سلام ہو اے شہیدوں کے سالار
17
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اٰیَۃَ ﷲِ الْعُظْمٰی
18
آپ پر سلام ہو اے خدا کی عظیم نشانی
18
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَامِسَ ٲَھْلِ الْعَبَاءِ
19
آپ پر سلام ہو اے آل عبا میں پانچویں فرد
19
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا قَائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِیْنَ الْاَتْقِیَاءِ
20
آپ پر سلام ہو اے چمکتے چہروں والے نیکوں کے سردار
20
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عِصْمَۃَ الْاَوْ لِیَاءِ
21
سلام ہو آپ پر اے اولیاء کی ڈھال
21
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا زَیْنَ الْمُوَحِّدِیْنَ النُّجَبَاءِ
22
سلام ہو آپ پر اے توحید پر ستوں کی زینت
22
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَالِصَ الْاَخِلَّاءِ
23
آپ پر سلام ہو اے دوستان خدا میں خالص
23
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَالِدَ الْاَئِمَّۃِ الْاُمَنَاءِ
24
سلام ہو آپ پر اے امانتدار ائمہؑ کے باپ
24
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَاحِبَ الْحَوْضِ وَحَامِلَ اللِّوَاءِ
25
آپ پر سلام ہو اے ساقئ حوض کوثر اور لواء الحمد کے اٹھانے والے
25
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا قَسِیْمَ الْجَنَّۃِ وَلَظٰی
26
آپ پر سلام ہو اے جنت و جہنم کو تقسیم کرنے والے
26
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ شُرِّفَتْ بِہٖ مَكَّۃُ وَمِنٰی
27
آپ پر سلام ہو اے وہ ذات جس سے مکہ ومنیٰ نے عزت پائی
27
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا بَحْرَ الْعُلُوْمِ وَكَنَفَ الْفُقَرَاءِ
28
آپ پر سلام ہو اے علوم کے سمندر اور محتاجوں کی امید گاہ
28
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ وُ لِدَ فِی الْكَعْبَۃِ
29
آپ پر سلام ہو اے وہ جو کعبے میں پیدا ہوا
29
وَزُوِّجَ فِی السَّمَاءِ بِسَیِّدَۃِ النِّسَاءِ
30
جس کا آسمان پر سیدہ زہراؑ سے نکاح ہوا
30
وَكَانَ شُھُوْدُھَا الْمَلَائِكَۃُ الْاَصْفِیَاءُ
31
اور منتخب فرشتے اس کے گواہ بنے
31
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مِصْبَاحَ الضِّیَاءِ
32
آپ پر سلام ہو اے روشنی دینے والے چراغ
32
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ خَصَّہُ النَّبِیُّ بِجَزِیْلِ الْحِبَاءِ
33
آپ پر سلام ہو اے وہ جسے پیغمبرؐ نے بڑی عطا کے لیے مخصوص فرمایا
33
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ بَاتَ عَلٰی فِرَاشِ خَاتَمِ الْاَنْبِیَاءِ
34
آپ پر سلام ہو اے وہ جو نبیوں میں آخری نبیؐ کے بستر پر سویا
34
وَوَقَاہُ بِنَفْسِہٖ شَرَّ الْاَعْدَاءِ
35
اور اپنی جان کے عوض انہیں دشمنوں سے بچایا
35
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ رُدَّتْ لَہُ الشَّمْسُ فَسَامٰی شَمْعُوْنَ الصَّفَا
36
آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے لیے سورج پلٹ آیا تو وہ شمعون صفا قرار پایا
36
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ ٲَنْجَی ﷲُ سَفِیْنَۃَ نُوْحٍ بِاسْمِہٖ وَاسْمِ ٲَخِیْہِ
37
آپ پر سلام ہو اے وہ کہ خدا نے کشتئ نوح کو اس کے نام اور اس کے بھائی کے نام پر بچایا
37
حَیْثُ الْتَطَمَ الْمَاءُ حَوْلَھَا وَطَمٰی
38
جب وہ پانی کی موجوں میں تلاطم کے خطرے میں تھی
38
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ تَابَ ﷲُ بِہٖ وَبِٲَخِیْہِ عَلٰی اٰدَمَ اِذْ غَوٰی
39
آپ پر سلام ہو اے وہ کہ خدا نے اس کے اور اس کے بھائی کے نام پر آدمؑ کی توبہ کو قبول کیا جب وہ ترک اولی میں مبتلا ہو گئے
39
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا فُلْكَ النَّجَاۃِ
40
آپ پر سلام ہو اے وہ کشتئ نجات
40
الَّذِیْ مَنْ رَكِبَہٗ نَجَا وَمَنْ تَٲَخَّرَ عَنْہُ ھَوٰی
41
کہ جو اس پر سوار ہوا بچ گیا اور جو ہٹا رہا وہ ہلاک ہو گیا
41
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ خَاطَبَ الثُّعْبَانَ وَذِئْبَ الْفَلَا
42
آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے اژدھا اور جنگل کے بھیڑیے سے خطاب کیا
42
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
43
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیر
43
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
44
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
44
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ عَلٰی مَنْ كَفَرَ وَٲَنَابَ
45
آپ پر سلام ہو اے انکار کرنے والوں اور رجوع کرنے والوں پر خدا کی حجت
45
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اِمَامَ ذَوِی الْاَلْبَابِ
46
آپ پر سلام ہو اے صاحبان عقل کے امام
46
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَعْدِنَ الْحِكْمَۃِ وَفَصْلَ الْخِطَابِ
47
آپ پر سلام ہو اے علم وحکمت اور فیصلہ دینے کے خرینہ دار
47
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ عِنْدَہٗ عِلْمُ الْكِتَابِ
48
آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے پاس علم کتاب ہے
48
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مِیْزَانَ یَوْمِ الْحِسَابِ
49
سلام ہو آپ پر اے حساب میں میزان عمل
49
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا فَاصِلَ الْحُكْمِ النَّاطِقَ بِالصَّوَابِ
50
آپ پر سلام ہو اے واضح اور بہترین فیصلہ دینے والے
50
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْمُتَصَدِّقُ بِالْخَاتَمِ فِی الْمِحْرَابِ
51
آپ پر سلام ہو کہ آپ نے محراب عبادت میں انگشتری صدقہ میں دی
51
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ كَفَی ﷲُ الْمُؤْمِنِیْنَ الْقِتَالَ بِہٖ یَوْمَ الْاَحْزَابِ
52
آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے ذریعے خدا نے مومنوں کی احزاب کے دن مدد کی
52
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ ٲَخْلَصَ لِلّٰہِ الْوَحْدَانِیَّۃَ وَٲَنَابَ
53
آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے خلوص سے خدا کو ایک مانا اور متوجہ رہے
53
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا قَاتِلَ خَیْبَرَ وَقَالِعَ الْبَابِ
54
آپ پر سلام ہو اے اہل خیبر کو قتل کرنے اور دروازہ اکھاڑنے والے
54
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ دَعَاہُ خَیْرُ الْاَنَامِ لِلْمَبِیْتِ عَلٰی فِرَاشِہِ
55
آپ پر سلام ہو اے وہ جسے مخلوقات میں سے سب سے افضل نے اپنے بستر پر سونے کے لیے بلایا
55
فَٲَسْلَمَ نَفْسَہٗ لِلْمَنِیَّۃِ وَٲَجَابَ
56
تو اس نے حکم مانا اور خود کو موت کے منہ میں دے دیا
56
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ لَہٗ طُوْبٰی وَحُسْنُ مَاٰبٍ
57
آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے لیے خوشخبری اور بہترین مقام ہے
57
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
58
خدا کی رحمت ہے اور اس کی برکات ہیں
58
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ عِصْمَۃِ الدِّیْنِ وَیَا سَیِّدَ السَّادَاتِ
59
سلام ہو آپ پر اے دین کی حفاظت کے ذمہ دار اور سرداروں کے سردار
59
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَاحِبَ الْمُعْجِزَاتِ
60
آپ پر سلام ہو اے معجزوں کے مالک
60
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ نَزَلَتْ فِیْ فَضْلِہٖ سُوْرَۃُ الْعَادِیَاتِ
61
سلام ہو آپ پر اے وہ جس کی فضیلت میں سورۂ عادیات نازل ہوا
61
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ كُتِبَ اسْمُہٗ فِی السَّمَاءِ عَلَی السُّرَادِقَاتِ
62
آپ پر سلام ہو اے وہ جس کا نام آسمانوں کے پردوں پر لکھا ہوا ہے
62
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُظْھِرَ الْعَجَائِبِ وَالْاٰیَاتِ
63
سلام ہو آپ پر اے عجیب امور اور نشانیاں ظاہر کرنے والے
63
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْغَزَوَاتِ
64
آپ پر سلام ہو اے جنگوں کے سپہ سالار
64
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُخْبِرًا بِمَا غَبَرَ وَبِمَا ھُوَ اٰتٍ
65
آپ پر سلام ہو اے خبر دینے والے اس کی جو ہو چکا اور جو ہو گا
65
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُخَاطِبَ ذِئْبِ الْفَلَوَاتِ
66
آپ پر سلام ہو اے صحرائی بھیڑیے سے خطاب کرنے والے آپ پر
66
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَاتِمَ الْحَصٰی وَمُبَیِّنَ الْمُشْكِلَاتِ
67
سلام ہو اے پتھروں پر نقش کرنے والے اور مشکلیں حل کر دینے والے
67
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ عَجِبَتْ مِنْ حَمَلَاتِہٖ فِی الْوَغٰی مَلَائِكَۃُ السَّمٰوَاتِ
68
سلام ہو آپ پراے وہ کہ جنگ میں جس کے حملوں سے آسمانوں کے فرشتے حیران ہوئے
68
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ نَاجَی الرَّسُوْلَ
69
سلام ہو آپ پر اے وہ جس نے حضرت رسولؐ سے سرگوشی کی
69
فَقَدَّمَ بَیْنَ یَدَیْ نَجْوَاہُ الصَّدَقَاتِ
70
اور سرگوشی کے وقت صدقات پیش کیے
70
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَالِدَ الْاَئِمَّۃِ الْبَرَرَۃِ السَّادَاتِ
71
سلام ہو آپ پر اے ان ائمہؑ کے باپ جو نیک سردار ہیں
71
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
72
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
72
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا تَالِیَ الْمَبْعُوْثِ
73
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ کے قائم مقام
73
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ عِلْمِ خَیْرِ مَوْرُوْثٍ
74
سلام ہو آپ پراے علم کے مورث جو بہترین ورثہ ہے
74
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
75
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
75
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّیْنَ
76
آپ پر سلام ہو اے اوصیاء کے سردار
76
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اِمَامَ الْمُتَّقِیْنَ
77
آپ پر سلام ہو اے پرہیزگاروں کے امام
77
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَاغِیَاثَ الْمَكْرُوْبِیْنَ
78
آپ پر سلام ہو اے دکھی لوگوں کے فریاد رس
78
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عِصْمَۃَ الْمُؤْمِنِیْنَ
79
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے نگہدار
79
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُظْھِرَ الْبَرَاھِیْنِ
80
آپ پر سلام ہو اے دلیل وبرہان ظاہر کرنے والے
80
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا طٰہٰ وَیٰسٓ
81
سلام ہو آپ پر اے طٰہٰ اور یاسین
81
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبْلَ ﷲِ الْمَتِیْنِ
82
آپ پر سلام ہو اے اللہ کی مضبوط رسی
82
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنْ تَصَدَّقَ فِیْ صَلَاتِہٖ بِخَاتَمِہٖ عَلَی الْمِسْكِیْنِ
83
آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے حالت نماز میں اپنی انگشتری مسکین کو صدقہ میں دی
83
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا قَالِعَ الصَّخْرَۃِ عَنْ فَمِ الْقَلِیْبِ
84
آپ پر سلام ہو اے کنویں پر سے پتھر کی سل ہٹا کر
84
وَمُظْھِرَ الْمَاءِ الْمَعِیْنِ
85
ٹھنڈا پانی کھولنے والے
85
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَیْنَ ﷲِ النَّاظِرَۃَ، وَیَدَہُ الْبَاسِطَۃَ
86
آپ پر سلام ہو اے خدا کی دیکھنے والی آنکھ اس کا کھلا ہوا ہاتھ
86
وَلِسَانَہُ الْمُعَبِّرَ عَنْہُ فِیْ بَرِیَّتِہٖ ٲَجْمَعِیْنَ
87
اور اس کی ساری مخلوق کو اس کی خبردینے والی زبان
87
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ عِلْمِ النَّبِیِّیْنَ
88
آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے علم کے وارث
88
وَمُسْتَوْدَعَ عِلْمِ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
89
اور اولین اور آخرین کے علم کے امانتدار
89
وَصَاحِبَ لِوَاءِ الْحَمْدِ
90
لوائے حمد کے اٹھانے والے
90
وَسَاقِیَ ٲَوْلِیَائِہٖ مِنْ حَوْضِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
91
اور آخری پیغمبرؐ کے حوض کوثر سے ان کے دوستوں کو سیراب کرنے والے
91
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا یَعْسُوْبَ الدِّیْن
92
آپ پر سلام ہو اے دین کے سردار،
92
وَقَائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِیْنَ
93
چمکتے چہرے والوں کے قائد۔
93
وَوَالِدَ الْاَئِمَّۃِ الْمَرْضِیِّیْنَ
94
سلام ہو خدا کے پسندیدہ اماموں کے باپ
94
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
95
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
95
اَلسَّلَامُ عَلَی اسْمِ ﷲِ الرَّضِیِّ، وَوَجْھِہِ الْمُضِیْءِ
96
سلام ہو خدا کے پسندیدہ نام پر، اس کے تابندہ جلوے پر
96
وَجَنْبِہِ الْقَوِیِّ، وَصِرَاطِہِ السَّوِیِّ
97
اس کے توانا طرفدار اور اس کے راہ راست پر
97
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمَامِ التَّقِیِّ الْمُخْلِصِ الصَّفِیِّ
98
سلام ہو اس امام پر جو پرہیزگار، مخلص، پاکیزہ ہے
98
اَلسَّلَامُ عَلَی الْكَوْكَبِ الدُّرِّیِّ
99
سلام ہو چمکتے ہوئے ستارے پر
99
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمَامِ ٲَبِی الْحَسَنِ عَلِیٍّ
100
سلام ہو ابو الحسن امام علی مرتضیؑ پر
100
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
101
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
101
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَئِمَّۃِ الْھُدٰی
102
سلام ہو ہدایت یافتہ اماموں پر
102
وَمَصَابِیْحِ الدُّجٰی، وَٲَعْلَامِ التُّقٰی
103
جو تاریکی کے چراغ، پرہیزگاری کے نشان،
103
وَمَنَارِ الْھُدٰی، وَذَوِی النُّھٰی
104
ہدایت کے مینار، صاحبان عقل وخرد،
104
وَكَھْفِ الْوَرٰی، وَالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰی
105
مخلوق کی جائے پناہ، مضبوط تر رسی
105
وَالْحُجَّۃِ عَلٰی ٲَھْلِ الدُّنْیَا
106
اور دنیا والوں پر خدا کی حجت ہیں
106
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
107
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
107
اَلسَّلَامُ عَلٰی نُوْرِ الْاَ نْوَارِ، وَحُجَّۃِ الْجَبَّارِ
108
سلام ہو انوار کے نور پر جو خدائے جبار کی حجت پاک،
108
وَوَالِدِ الْاَئِمَّۃِ الْاَطْھَارِ، وَقَسِیْمِ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ
109
ائمہؑ کا باپ، جنت وجہنم تقسیم کرنے والا،
109
الْمُخْبِرِ عَنِ الْاٰثَارِ، الْمُدَمِّرِ عَلَی الْكُفَّارِ
110
قدیم آثار سے خبریں دینے والا، کافروں کو ہلاک کرنے والا
110
مُسْتَنْقِذِ الشِّیْعَۃِ الْمُخْلِصِیْنَ مِنْ عَظِیْمِ الْاَوْزَارِ
111
اور خالص ومخلص شیعوں کو گناہوں کے بوجھ تلے سے نکالنے والا ہے
111
اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَخْصُوْصِ بِالطَّاھِرَۃِ التَّقِیَّۃِ ابْنَۃِ الْمُخْتَارِ
112
سلام ہو اس پر جو خاص کیا گیا پاکیزہ تقیہ دختر نبیؐ کے لیے
112
الْمَوْلُوْدِ فِی الْبَیْتِ ذِی الْاَسْتَارِ
113
جو پیدا ہوا پردوں والے گھر ﴿کعبہ﴾ میں
113
الْمُزَوَّجِ فِی السَّمَاءِ بِالْبَرَّۃِ الطَّاھِرَۃِ
114
جس کا نکاح ہوا آسمان میں نیک اور پاکیزہ بی بی سے
114
الرَّضِیَّۃِ الْمَرْضِیَّۃِ وَالِدَۃِ الْاَئِمَّۃِ الْاَطْھَارِ
115
جو راضی شدہ، راضی کی گئی، پاک ائمہؑ کی ماں ہے
115
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
116
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
116
اَلسَّلَامُ عَلَی النَّبَاِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ ھُمْ فِیْہِ مُخْتَلِفُوْنَ
117
سلام ہو اس بڑی خبر پر کہ جس میں وہ لوگ اختلاف کرتے
117
وَعَلَیْہِ یُعْرَضُوْنَ، وَعَنْہُ یُسْٲَلُوْنَ
118
اس پر معترض ہوتے اور اس کے متعلق پوچھتے ہیں
118
اَلسَّلَامُ عَلٰی نُوْرِ ﷲِ الْاَنْوَرِ، وَضِیَائِہِ الْاَزْھَرِ
119
سلام ہو خدا کے روشن نور اور اس کی چمک پر
119
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
120
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
120
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ وَحُجَّتَہٗ
121
آپ پر سلام ہو اے ولئ خدا اور اس کی حجت
121
وَخَالِصَۃَ ﷲِ وَخَاصَّتَہٗ
122
خدا کے مخلص اور اس کے خاص بندے
122
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ وَحُجَّتَہٗ
123
میں گواہی دیتا ہوں اے ولئ خدا کہ
123
لَقَدْ جَاھَدْتَ فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ حَقَّ جِھَادِہٖ
124
آپ نے جہاد کیا خدا کی راہ میں جو جہاد کرنے کا حق ہے
124
وَاتَّبَعْتَ مِنْھَاجَ رَسُوْلِ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
125
اور آپ نے حضرت رسولؐ کے راستے کی پیروی کی، خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آلؑ پر
125
وَحَلَّلْتَ حَلَالَ ﷲِ، وَحَرَّمْتَ حَرَامَ ﷲِ
126
آپ نے حلال خدا کو حلال رکھا، حرام خدا کو حرام قرار دیا
126
وَشَرَعْتَ ٲَحْكَامَہٗ، وَٲَقَمْتَ الصَّلَاۃَ، وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
127
اس کے احکام جاری کیے آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دیتے رہے
127
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
128
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکتے رہے
128
وَجَاھَدْتَ فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ صَابِرًا
129
آپ نے راہ خدا میں صبر و تحمل کے ساتھ جہاد کیا
129
نَاصِحًا مُجْتَھِدًا مُحْتَسِبًا عِنْدَ ﷲِ عَظِیْمَ الْاَجْرِ
130
اور خیر خواہی میں کوشاں رہے اور اس پر خدا کے نزدیک سے اجر کی امید رکھی
130
حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
131
یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے
131
فَلَعَنَ ﷲُ مَنْ دَفَعَكَ عَنْ حَقِّكَ
132
پس خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو حق سے محروم کیا
132
وَٲَزَالَكَ عَنْ مَقَامِكَ
133
اور آپ کے مقام سے ہٹایا
133
وَلَعَنَ ﷲُ مَنْ بَلَغَہٗ ذٰلِكَ فَرَضِیَ بِہٖ
134
اور خدا لعنت کرے اس پر جو یہ اطلاع حاصل کر کے خوش ہوا
134
ٲُشْھِدُ ﷲَ وَمَلَائِكَتَہٗ وَٲَنْبِیَائَہٗ وَرُسُلَہٗ
135
گواہ بناتا ہوں خدا کو اس کے فرشتوں اس کے نبیوں اور رسولوں کو
135
ٲَنِّیْ وَلِیٌّ لِمَنْ وَالَاكَ وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاكَ
136
اس پر کہ میں آپ کے دوست کا دوست اور آپ کے دشمن کا دشمن ہوں
136
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
137
آپ پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔
137
اس کے بعد چھ رکعت نماز زیارت پڑھے جن میں سے دو رکعت امیر المؤمنین علیہ السلام کیلئے اور دو رکعت حضرت آدم علیہ السلام اور دو رکعت حضرت نوح علیہ السلام کیلئے بجا لائے۔ اس کے بعد بہت زیادہ ذکر الٰہی کرے، انشاء اللہ اس کی زیارت و دعا قبول ہو گی۔
مؤلف کہتے ہیں: صاحب مزار کبیر نے ارشاد فرمایا ہے کہ یہی زیارت 17 ربیع الاول کو طلوع شمس کے قریب پڑھی جائے اور علامہ مجلسیؒ کا فرمان ہے کہ یہ بہترین زیارتوں میں سے ہے کہ اس کا ذکر معتبر اسناد کے ساتھ کتابوں میں ہے۔ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زیارت اس دن سے مخصوص نہیں بلکہ جس وقت بھی یہ زیارت پڑھی جائے اچھا ہے۔