یوم عاشور کے آخر وقت کھڑا ہو جائے اور رسولؐ اللہ، امیر المؤمنینؑ، جناب فاطمہؑ، امام حسنؑ اور باقی ائمہ جو اولادامام حسینؑ میں سے ہیں، ان سب پر سلام بھیجے اور گریہ کی حالت میں ان کو پرسہ دے اور یہ زیارت پڑھے

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ اٰدَمَ صَفْوَۃِ ﷲِ
1
آپ پر سلام ہو اے آدمؑ کے وارث جو برگزیدۂ خدا ہیں
1
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ نُوْحٍ نَبِیِّ ﷲِ
2
آپ پر سلام ہو اے نوحؑ کے وارث جو اللہ کے نبی ہیں
2
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلِ ﷲِ
3
آپ پر سلام ہو اے ابراہیمؑ کے وارث جو اللہ کے دوست ہیں
3
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ مُوْسٰی كَلِیْمِ ﷲِ
4
آپ پر سلام ہو اے موسیٰؑ کے وارث جو خدا کے کلیمؑ ہیں
4
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ عِیْسٰی رُوْحِ ﷲِ
5
آپ پر سلام ہو اے عیسٰیؑ کے وارث جو خدا کی روح ہیں
5
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِیْبِ ﷲِ
6
آپ پر سلام ہو اے محمدؐ کے وارث جو خدا کے حبیب ہیں
6
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ عَلِیٍّ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَلِیِّ ﷲِ
7
آپ پر سلام ہو اے علیؑ کے وارث جو مؤمنوں کے امیر اور ولئ خدا ہیں
7
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ الْحَسَنِ الشَّھِیْدِ سِبْطِ رَسُوْلِ ﷲِ
8
آپ پر سلام ہو اے حسنؑ کے وارث جو شہید ہیں، اللہ کے رسولؐ کے نواسے ہیں
8
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ
9
آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ کے فرزند
9
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْبَشِیْرِ النَّذِیْرِ وَابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّیْنَ
10
آپ پر سلام ہو اے بشیر و نذیر اور وصیوں کے سردار کے فرزند
10
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ فَاطِمَۃَ سَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
11
آپ پر سلام ہو اے فرزند فاطمہؑ جو جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں
11
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
12
آپ پر سلام ہو اے ابو عبد اللہ
12
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خِیَرَۃَ ﷲِ وَابْنَ خِیَرَتِہٖ
13
آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند کیے ہوئے اور پسندیدہ کے فرزند
13
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ثَارَ ﷲِ وَابْنَ ثَارِہٖ
14
آپ پر سلام ہو اے شہید راہ خدا اور شہید کے فرزند
14
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْوِتْرُ الْمَوْتُوْرُ
15
آپ پر سلام ہو اے وہ مقتول جس کے قاتل ہلاک ہو گئے
15
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْاِمَامُ الْھَادِی الزَّكِیُّ
16
آپ پر سلام ہو اے ہدایت و پاکیزگی والے امام
16
وَعَلٰی ٲَرْوَاحٍ حَلَّتْ بِفِنَائِكَ وَٲَقَامَتْ فَی جِوَارِكَ
17
اور سلام ان روحوں پر جو آپ کے آستاں پر سو گئیں اور آپ کی قربت میں رہ رہی ہیں
17
وَوَفَدَتْ مَعَ زُوَّارِكَ
18
اور سلام ہو ان [روحوں] پر جو آپ کے زائروں کے ساتھ آئیں
18
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ مِنِّیْ مَا بَقِیْتُ وَبَقِیَ اللَّیْلُ وَالنَّھَارُ
19
میرا آپ پر سلام ہو جب تک میں زندہ ہوں اور جب تک رات دن کا سلسلہ قائم ہے
19
فَلَقَدْ عَظُمَتْ بِكَ الرَّزِیَّۃُ
20
یقیناً آپ پر بہت بڑی مصیبت گزری ہے
20
وَجَلَّ الْمُصَابُ فِی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ
21
اور اس سے بہت زیادہ سوگواری ہے مومنوں اور مسلمانوں میں
21
وَفِیْ ٲَھْلِ السَّمٰوَاتِ ٲَجْمَعِیْنَ وَفِیْ سُكَّانِ الْاَرَضِیْنَ
22
آسمانوں میں رہنے والی ساری مخلوق میں اور زمین میں رہنے والی خلقت میں
22
فَاِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
23
پس اللہ ہم ہی کیلئے ہیں اور ہم اس کی طرف لوٹ کر جائیں گے
23
وَصَلَوَاتُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ وَتَحِیَّاتُہٗ عَلَیْكَ
24
خدا کی رحمتیں ہوں اس کی برکتیں، آپ پر سلام ہو
24
وَعَلٰی اٰبَائِكَ الطَّاھِرِیْنَ الطَّیِّبِیْنَ الْمُنْتَجَبِیْنَ
25
اور آپ کے آباء واجداد پر جو پاک نہاد، نیک سیرت اور برگزیدہ ہیں
25
وَعَلٰی ذَرَارِیْھِمُ الْھُدَاۃِ الْمَھْدِیِّیْنَ
26
اور ان کی اولاد پر کہ جو ہدایت یافتہ پیشوا ہیں
26
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَوْلَایَ وَعَلَیْھِمْ
27
آپ پر سلام ہو اے میرے آقا اور ان سب پر
27
وَعَلٰی رُوْحِكَ وَعَلٰی ٲَرْوَاحِھِمْ
28
سلام ہو آپ کی روح پر اور ان کی روحوں پر
28
وَعَلٰی تُرْبَتِكَ وَعَلٰی تُرْبَتِھِمْ
29
اور سلام ہو آپ کے مزار پر اور ان کے مزاروں پر
29
اَللّٰھُمَّ لَقِّھِمْ رَحْمَۃً وَرِضْوَانًا وَرَوْحًا وَرَیْحَانًا
30
اے اللہ! ان سے مہربانی، خوشنودی، مسرت اور خوش روئی کے ساتھ پیش آئے
30
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
31
آپ پر سلام ہو اے میرے سردار اے ابوعبد اللہ
31
یَابْنَ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ، وَیَابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّیْنَ
32
اے نبیوں کے خاتم کے فرزند، اے اوصیاء کے سردار کے فرزند
32
وَیَابْنَ سَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
33
اے جہانوں کی عورتوں کی سردار کے فرزند
33
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا شَھِیْدُ، یَابْنَ الشَّھِیْدِ
34
آپ پر سلام ہو اے شہید، اے فرزند شہید
34
یَا ٲَخَ الشَّھِیْدِ، یَا ٲَبَا الشُّھَدَاءِ
35
اے برادر شہید، اے پدر شہیداں
35
اَللّٰھُمَّ بَلِّغْہُ عَنِّیْ فِیْ ھٰذِہِ السَّاعَۃِ
36
اے اللہ! پہنچا ان کو میری طرف سے اس گھڑی میں
36
وَفِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ، وَفِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ
37
آج کے دن میں اور موجودہ وقت میں
37
وَفِیْ كُلِّ وَقْتٍ تَحِیَّۃً كَثِیْرَۃً وَسَلَامًا
38
اور ہر ہر وقت میں بہت بہت درود اور سلام
38
سَلَامُ ﷲِ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ یَابْنَ سَیِّدِ الْعَالَمِیْنَ
39
آپ پر اللہ کا سلام ہو اللہ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں اے جہانوں کے سردار کے فرزند
39
وَعَلَی الْمُسْتَشْھَدِیْنَ مَعَكَ
40
اور ان پر جو آپ کے ساتھ شہید ہوئے
40
سَلَامًا مُتَّصِلًا مَا اتَّصَلَ اللَّیْلُ وَالنَّھَارُ
41
سلام ہو لگاتار سلام جب تک رات دن باہم ملتے ہیں
41
اَلسَّلَامُ عَلَی الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ الشَّھِیْدِ
42
حسینؑ ابن علیؑ شہید پر سلام ہو
42
اَلسَّلَامُ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ الشَّھِیْدِ
43
علیؑ ابن حسینؑ شہید پر سلام ہو
43
اَلسَّلَامُ عَلَی الْعَبَّاسِ بْنِ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ الشَّھِیْدِ
44
عباسؑ ابن امیر المؤمنینؑ شہید پر سلام ہو
44
اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَدَاءِ مِنْ وُلْدِ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
45
ان شہیدوں پر سلام ہو جو امیر المؤمنینؑ کی اولاد میں سے ہیں
45
اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَدَاءِ مِنْ وُلْدِ الْحَسَنِ
46
ان شہیدوں پر سلام ہو جو اولاد حسنؑ سے ہیں
46
اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَدَاءِ مِنْ وُلْدِ الْحُسَیْنِ
47
ان شہیدوں پر سلام ہو جو اولاد حسینؑ سے ہیں
47
اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَدَاءِ مِنْ وُلْدِ جَعْفَرٍ وَعَقِیْلٍ
48
ان شہیدوں پر سلام ہو جو جعفرؑ اور عقیلؑ کی اولاد سے ہیں
48
اَلسَّلَامُ عَلٰی كُلِّ مُسْتَشْھَدٍ مَعَھُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
49
مومنوں میں سے ان سب شہیدوں پر سلام ہو جو ان کے ساتھ شہید ہوئے
49
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
50
اے اللہ! محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل کر
50
وَبَلِّغْھُمْ عَنِّیْ تَحِیَّۃً كَثِیْرَۃً وَسَلَامًا۔
51
اور پہنچا ان کو میری طرف سے بہت بہت درود اور سلام
51
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
52
آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ
52
ٲَحْسَنَ ﷲُ لَكَ الْعَزَاءَ فَی وَلَدِكَ الْحُسَیْنِ
53
خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسینؑ کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے
53
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا فَاطِمَۃُ
54
آپ پر سلام ہو اے فاطمہؑ
54
ٲَحْسَنَ ﷲُ لَكِ الْعَزَاءَ فَی وَلَدِكِ الْحُسَیْنِ
55
خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسینؑ کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے
55
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
56
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنینؑ
56
ٲَحْسَنَ ﷲُ لَكَ الْعَزَاءَ فِیْ وَلَدِكَ الْحُسَیْنِ
57
خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسینؑ کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے
57
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ
58
آپ پر سلام ہو اے ابومحمدؑ حسنؑ
58
ٲَحْسَنَ ﷲُ لَكَ الْعَزَاءَ فَی ٲَخِیْكَ الْحُسَیْنِ
59
خدائے تعالیٰ آپ کے بھائی حسینؑ کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے
59
یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
60
اے میرے سردار اے ابوعبدؑ اللہ
60
ٲَنَا ضَیْفُ ﷲِ وَضَیْفُكَ وَجَارُ ﷲِ وَجَارُكَ
61
میں اللہ کا مہمان اور آپ کا مہمان ہوں اور خدا کی پناہ اور آپ کی پناہ میں ہوں
61
وَلِكُلِّ ضَیْفٍ وَجَارٍ قِرًى
62
یہاں ہر مہمان اور پناہ گیر کی پذیرائی ہوتی ہے
62
وَقِرَایَ فِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ ٲَنْ تَسْٲَلَ ﷲَ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی
63
اور اس وقت میری پذیرائی یہی ہے کہ آپ سوال کریں اللہ سے جو پاک تر اور عالی قدر ہے
63
ٲَنْ یَرْزُقَنِیْ فَكَاكَ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ
64
یہ کہ میری گردن کو عذاب جہنم سے آزاد کر دے
64
اِنَّہٗ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ قَرِیْبٌ مُجِیْبٌ۔
65
بے شک وہ دعا کا سننے والا ہے نزدیک تر قبول کرنے والا۔
65