مؤلف کہتے ہیں: زید شحام نے امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں عرض کی کہ آپ ﴿ائمہؑ﴾ حضرات میں سے کسی کی زیارت کرنے والے شخص کیلئے کیا اجر و ثواب ہے؟ حضرت نے فرمایا کہ وہ ایسا ہی ہو گا جیسے اس نے رسولؐ خدا کی زیارت کی ہو۔ قبل ازیں ہم نے امام جعفر صادقؑ سے ایک روایت نقل کی ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص واجب الاطاعت امام یعنی خدا کی طرف سے مقرر کیے ہوئے امام کی زیارت کرے اور قبر مبارک کے پاس چار رکعت نماز ادا کرے تو اس کیلئے حج و عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا۔

ہم نے ہدیۃ الزائرین میں جناب حکیمہ خاتون کے فصائل ذکر کیے ہیں جن کی قبر امام علی نقیؑ و امام حسن عسکریؑ کی پائنتی میں ہے۔ لیکن ان کے بلند مرتبے کے باوجود ان کیلئے کوئی خصوصی زیارت وارد نہیں ہوئی، لہٰذا مناسب یہی ہے کہ وہ زیارت پڑھی جائے جو ائمہ کی اولاد کیلئے مطلق طور پر نقل ہوئی ہے۔ یا وہ زیارت پڑھی جائے جو ان بی بی کی پھوپھی اور امام موسیٰ کاظمؑ کی دختر حضرت معصومۂ قم کیلئے وارد ہے۔ اور وہ زیارت یہ ہے، قبلہ رخ ہو کر پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلٰی اٰدَمَ صَفْوَۃِ ﷲِ
1
سلام ہو آدم پر جو خدا کے بزگزیدہ ہیں
1
اَلسَّلَامُ عَلٰی نُوْحٍ نَبِیِّ ﷲِ
2
سلام ہو نوح پر جو خدا کے نبی ہیں
2
اَلسَّلَامُ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلِ ﷲِ
3
سلام ہو ابراہیم پر جو خدا کے خلیل ہیں
3
اَلسَّلَامُ عَلٰی مُوْسٰی كَلِیْمِ ﷲِ
4
سلام ہو موسیٰ پر جو خدا کے ساتھ کلام کرنے والے ہیں
4
اَلسَّلَامُ عَلٰی عِیْسٰی رُوْحِ ﷲِ
5
سلام ہوعیسیٰ پر جو روح خدا ہیں
5
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
6
آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ
6
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَیْرَ خَلْقِ ﷲِ
7
آپ پر سلام ہو اے خلق خدا میں بہترین
7
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفِیَّ ﷲِ
8
آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند کردہ
8
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ ﷲِ خَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ
9
آپ پر سلام ہو اے محمدؐ بن عبد اللہ، اے نبیوں کے خاتم
9
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَالْمُؤْمِنِیْنَ
10
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے سردار
10
عَلِیَّ بْنَ ٲَبِیْ طَالِبٍ وَصِیَّ رَسُوْلِ ﷲِ
11
علیؑ بن ابی طالب، اے رسولؐ خدا کے وصی
11
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا فَاطِمَۃُ سَیِّدَۃَ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
12
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ اے تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار
12
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمَا یَا سِبْطَیِ الرَّحْمَۃِ
13
سلام ہو آپ پر اے حسن و حسین، نبیؐ رحمت کے دونوں نواسو
13
وَسَیِّدَیْ شَبَابِ ٲَھْلِ الْجَنَّۃِ
14
اور جوانان جنت کے سردارو
14
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ
15
سلام ہو آپ پر اے علی بن الحسین
15
سَیِّدَ الْعَابِدِیْنَ وَقُرَّۃَ عَیْنِ النَّاظِرِیْنَ
16
عبادت گزاروں کے سردار، دیکھنے والوں کی آنکھ کی ٹھنڈک
16
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَامُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ
17
سلام ہو آپ پر اے محمد بن علی
17
بَاقِرَ الْعِلْمِ بَعْدَ النَّبِیِّ
18
رسولؐ کے بعد علم و حکمت کے پھیلانے والے
18
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ
19
آپ پر سلام ہو اے جعفر بن محمد
19
الصَّادِقَ الْبَارَّ الْاَمِیْنَ
20
اے صادق، نیک خو، امانتدار
20
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُوْسَی بْنَ جَعْفَرٍ الطَّاھِرَ الطُّھْرَ
21
سلام ہو آپ پر اے موسیٰ بن جعفر، اے پاک وپاکیزہ
21
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُوْسَی الرِّضَا الْمُرْتَضٰی
22
آپ پر سلام ہو اے علی بن موسیٰ، اے راضی و پسندیدہ
22
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ التَّقِیَّ
23
سلام ہو آپ پر اے محمد بن علی، اے صاحب تقویٰ
23
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ
24
آپ پر سلام ہو اے علی بن محمد
24
النَّقِیَّ النَّاصِحَ الْاَمِیْنَ
25
اے پاکیزہ، خیر خواہ، امانتدار
25
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ
26
سلام ہو آپ پر اے حسن بن علی
26
اَلسَّلَامُ عَلَی الْوَصِیِّ مِنْ بَعْدِھٖ
27
سلام ہو اس پر جو ان کے بعد وصی ہے
27
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی نُوْرِكَ وَسِرَاجِكَ، وَوَلِیِّ وَلِیِّكَ
28
اے معبود اپنے نور امامت و چراغ ہدایت پر رحمت فرما جو تیرے ولی کے ولی
28
وَوَصِیِّ وَصِّیِكَ، وَحُجَّتِكَ عَلٰی خَلْقِكَ
29
تیرے وصی کے وصی اور تیری مخلوق پر تیری حجت ہیں
29
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ رَسُوْلِ ﷲِ
30
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ کی دختر
30
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ فَاطِمَۃَ وَخَدِیْجَۃَ
31
آپ پر سلام ہو اے فاطمہؑ و خدیجہؑ کی دختر
31
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
32
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنینؑ کی دختر
32
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
33
آپ پر سلام ہو اے دختر حسنؑ و حسینؑ
33
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ وَلِیِّ ﷲِ
34
سلام ہو آپ پر اے ولیِ خدا کی دختر
34
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا ٲُخْتَ وَلِیِّ ﷲِ
35
آپ پر سلام ہو اے ولیِ خدا کی خواہر
35
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا عَمَّۃَ وَلِیِّ ﷲِ
36
آپ پر سلام ہو اے ولیِ خدا کی پھوپھی
36
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ التَّقِیِّ
37
آپ پر سلام ہو اے امام محمدؑ تقی بن علیؑ کی دختر
37
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
38
اور آپ پر خدا کی رحمت و برکات ہوں
38
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ عَرَّفَ ﷲُ بَیْنَنَا وَبَیْنَكُمْ فِی الْجَنَّۃِ
39
آپ پر سلام ہو کہ اللہ ہمارے اور آپ اہل بیتؑ کے درمیان جنت میں ارتباط و معرفت کا رشتہ مقرر فرمائے
39
وَحَشَرَنَا فِیْ زُمْرَتِكُمْ وَٲَوْرَدَنَا حَوْضَ نَبِیِّكُمْ
40
ہمیں آپ کے ساتھ محشور فرمائے، ہمیں آپ کے نبیؐ کے حوض پر پہنچائے
40
وَسَقَانَا بِكَٲْسِ جَدِّكُمْ مِنْ یَدِ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ
41
اور آپ کے نانا کے جام سے، علیؑ بن ابی طالبؑ کے ہاتھوں ہمیں سیراب فرمائے
41
صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكُمْ
42
آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں
42
ٲَسْٲَلُ ﷲَ ٲَنْ یُرِیَنَا فِیْكُمُ السُّرُوْرَ وَالْفَرَجَ
43
میں سوال کرتا ہوں خدا سے کہ وہ ہمیں آپ کے بارے میں سرور و خوشی دکھائے
43
وَٲَنْ یَجْمَعَنَا وَاِیَّاكُمْ فِیْ زُمْرَۃِ جَدِّكُمْ مُحَمَّدٍ
44
نیز ہمیں اور آپ کو آپ کے نانا حضرت محمدؐ کے گروہ میں اکھٹے کر دے
44
وَٲَنْ لَا یَسْلُبَنَا مَعْرِفَتَكُمْ، اِنَّہٗ وَلِیٌّ قَدِیْرٌ
45
اور ہم سے آپ کی معرفت سلب نہ فرمائے، کیونکہ وہ صاحب اقتدار و قدرت ہے
45
ٲَتَقَرَّبُ اِلَی ﷲِ بِحُبِّكُمْ وَالْبَرَائَۃِ مِنْ ٲَعْدَائِكُمْ
46
میں خدا کا قرب چاہتا ہوں آپ کی محبت اور آپ کے دشمنوں سے بیزاری کے ذریعے
46
وَالتَّسْلِیْمِ اِلَی ﷲِ رَاضِیًا بِہٖ
47
اللہ کا تقرب چاہتا ہوں اور خدا کی رضا پر اس طرح راضی ہوں
47
غَیْرَ مُنْكِرٍ وَلَا مُسْتَكْبِرٍ
48
جس میں انکار اور تکبر نہ ہو
48
وَعَلٰی یَقِیْنِ مَا ٲَتٰی بِہٖ مُحَمَّدٌ وَبِہٖ رَاضٍ
49
جو کچھ محمدؐ لے کے آئے ہم اس پر یقین رکھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں
49
نَطْلُبُ بِذٰلِكَ وَجْھَكَ یَا سَیِّدِیْ اَللّٰھُمَّ
50
اس طرح ہم تیری توجہ کے طالب ہیں اے میرے سردار اے معبود
50
وَرِضَاكَ وَالدَّارَ الْاٰخِرَۃَ
51
تیری رضا اور آخرت کا گھر طلب کرتے ہیں
51
یَا حَكِیْمَۃُ، اشْفَعِیْ لِیْ فِی الْجَنَّۃِ
52
اے بی بی حکیمہ، مجھے جنت دلانے میں میری شفاعت کریں
52
فَاِنَّ لَكِ عِنْدَ ﷲِ شَٲْنًا مِنَ الشَّٲْنِ
53
کیونکہ خدا کے ہاں آپ بڑی شان و مرتبہ رکھتی ہیں
53
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تَخْتِمَ لِیْ بِالسَّعَادَۃِ
54
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا انجام سعادت پر فرما
54
فَلَا تَسْلُبْ مِنِّیْ مَا ٲَنَا فِیْہِ
55
میں جس عقیدے پر ہوں وہ مجھ سے سلب نہ کر
55
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
56
اور نہیں کوئی قوت و طاقت مگر وہ جو خدائے بزرگ و برتر سے ہے
56
اَللّٰھُمَّ اسْتَجِبْ لَنَا وَتَقَبَّلْہُ بِكَرَمِكَ
57
اے معبود ہماری دعائیں منظور و مقبول فرما اپنی بزرگی کے واسطے
57
وَعِزَّتِكَ وَبِرَحْمَتِكَ وَعَافِیَتِكَ
58
اپنی عزت، اپنی رحمت اور پردہ پوشی کے واسطے
58
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ ٲَجْمَعِیْنَ
59
اور خدا محمدؐ اور ان کی تمام آلؑ پر رحمت فرمائے
59
وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
60
اور درود بھیجے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
60