علمائے حق نے معتبر کتابوں میں لکھا ہے کہ یہ زیارت دروازے پر کھڑے ہو کر پڑھے کہ یہ بہ منزلہ اذن دخول کے ہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَلِیْفَۃَ ﷲِ وَخَلِیْفَۃَ اٰبَائِہِ الْمَھْدِیِّیْنَ
1
سلام ہو آپ پر اے خدا کے نائب اور اپنے ہدایت یافتہ بزرگان کے نائب
1
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَصِیَّ الْاَوْصِیَاءِ الْمَاضِیْنَ
2
سلام ہو آپ پر اے تمام گزشتہ اوصیاء کے وصی
2
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَافِظَ ٲَسْرَارِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
3
سلام ہو آپ پر اے پروردگار جہاں کے اسرار کے محافظ
3
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا بَقِیَّۃَ ﷲِ مِنَ الصَّفْوَۃِ الْمُنْتَجَبِیْنَ
4
سلام ہو آپ پر کہ خدا نے اپنے نیک برگزیدہ بندوں میں سے آپ کو باقی رکھا
4
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْاَنْوَارِ الزَّاھِرَۃِ
5
آپ پر سلام ہو اے ان کے فرزند جو چمکتے ہوئے نور ہیں
5
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْاَعْلَامِ الْبَاھِرَۃِ
6
سلام ہو آپ پر اے ان کے فرزند جو لہراتے ہوئے جھنڈے ہیں
6
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْعِتْرَۃِ الطَّاھِرَۃِ
7
آپ پر سلام ہو اے ان کے فرزند جن کی عترت پاک ہے
7
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَعْدِنَ الْعُلُوْمِ النَّبَوِیَّۃِ
8
آپ پر سلام ہو اے علوم نبوی کے گنجِ گراں مایہ
8
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا بَابَ ﷲِ الَّذِیْ لَا یُؤْتٰی اِلَّا مِنْہُ
9
آپ پر سلام ہو اے دروازۂ الٰہی کہ جس کے بغیر کوئی اندر نہیں آ سکتا
9
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَبِیْلَ ﷲِ الَّذِیْ مَنْ سَلَكَ غَیْرَھٗ ھَلَكَ
10
سلام ہو آپ پر اے خدا کی وہ راہ جو اسے چھوڑ کے چلے وہ تباہ ہو جاتا ہے
10
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَاظِرَ شَجَرَۃِ طُوْبٰی وَسِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی
11
آپ پر سلام ہو اے درخت طوبیٰ اور سدرۃ المنتہیٰ کو دیکھنے والے
11
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نُوْرَ ﷲِ الَّذِیْ لَا یُطْفَٲُ
12
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ نور جو بجھتا نہیں
12
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ الَّتِیْ لَا تَخْفٰی
13
آپ پر سلام ہو اے خدا کی وہ حجت جو چھپتی نہیں
13
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ عَلٰی مَنْ فِی الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِ
14
آپ پر سلام ہو جو خدا کی حجت ہیں ہر موجود پر جو زمین و آسمان میں ہے
14
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ سَلَامَ مَنْ عَرَفَكَ بِمَا عَرَّفَكَ بِہٖ ﷲُ
15
آپ پر سلام ہو اس کا سلام جس نے آپ کو پہچانا ایسے جیسے خدا نے آپ کی معرفت کرائی
15
وَنَعَتَكَ بِبَعْضِ نُعُوْتِكَ الَّتِیْ ٲَنْتَ ٲَھْلُہَا وَفَوْقَہَا
16
اور آپ کے وہ اوصاف گنوائے جن کے آپ اہل ہیں بلکہ ان سے بلند ہیں
16
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ الْحُجَّۃُ عَلٰی مَنْ مَضٰی وَمَنْ بَقِیَ
17
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ حجت ہیں اس پر جو گزر گئے اور جو باقی ہیں
17
وَٲَنَّ حِزْبَكَ ھُمُ الْغَالِبُوْنَ
18
بے شک آپ کا گروہ فتح مند ہے
18
وَٲَوْلِیَائَكَ ھُمُ الْفَائِزُوْنَ
19
آپ کے دوست کامیابی پانے والے
19
وَٲَعْدَائَكَ ھُمُ الْخَاسِرُوْنَ
20
اور آپ کے دشمن نقصان اٹھانے والے ہیں
20
وَٲَنَّكَ خَازِنُ كُلِّ عِلْمٍ، وَفَاتِقُ كُلِّ رَتْقٍ
21
یقیناً آپ تمام علوم کے خزینہ دار، ہر گتھی سلجھانے والے،
21
وَمُحَقِّقُ كُلِّ حَقٍّ، وَمُبْطِلُ كُلِّ بَاطِلٍ
22
ہر حق کو ظاہر کرنے والے، ہر باطل کو غلط ثابت کرنے والے ہیں
22
رَضِیْتُكَ یَا مَوْلَایَ اِمَامًا وَہَادِیًا وَوَلِیًّا وَمُرْشِدًا
23
میں خوش ہوں اے میرے آقا کہ آپ امام ہیں، رہبر ہیں، ولی ہیں اور رہنما ہیں
23
لَا ٲَبْتَغِیْ بِكَ بَدَلًا
24
میں آپ کے سوا کسی کا خواہش مند نہیں ہوں
24
وَلَا ٲَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِكَ وَلِیًّا
25
اور آپ کے علاوہ کسی کو اپنا سرپرست نہیں بناتا
25
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ الْحَقُّ الثَّابِتُ الَّذِیْ لَا عَیْبَ فِیْہِ
26
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ وہ محکم حق ہیں جس میں کوئی خامی نہیں
26
وَٲَنَّ وَعْدَ ﷲِ فِیْكَ حَقُّ
27
اور آپ کے بارے میں خدا کا وہ وعدہ سچا ہے
27
لَا ٲَرْتَابُ لِطُوْلِ الْغَیْبَۃِ وَبُعْدِ الْاَمَدِ
28
اور میں آپ کی طویل غیبت اور مدت دراز میں شک نہیں لاتا
28
وَلَا ٲَتَحَیَّرُ مَعَ مَنْ جَھِلَكَ وَجَھِلَ بِكَ
29
اور میں سرگرداں نہیں اس کی طرح جو آپ کو اور آپ کے مقام کو نہیں جانتا
29
مُنْتَظِرٌ مُتَوَقِّعٌ لِاَیَّامِكَ
30
بلکہ میں آپ کے عہد کی امید و انتظار رکھتا ہوں
30
وَٲَنْتَ الشَّافِعُ الَّذِیْ لَا تُنَازَعُ
31
آپ شفاعت کرنے والے ہیں اس میں اختلاف نہیں
31
وَالْوَلِیُّ الَّذِیْ لَا تُدَافَعُ
32
اور وہ ولی ہیں جو دور نہیں ہوتے
32
ذَخَرَكَ ﷲُ لِنُصْرَۃِ الدِّیْنِ، وَاِعْزَازِ الْمُؤْمِنِیْنَ
33
خدا نے آپ کو محفوظ کر رکھا ہے اپنے دین کی نصرت، مومنوں کی عزت و حرمت
33
وَالْاِنْتِقَامِ مِنَ الْجَاحِدِیْنَ الْمَارِقِیْنَ
34
اور ضدی جاہل دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے
34
ٲَشْھَدُ ٲَنَّ بِوِلَایَتِكَ تُقْبَلُ الْاَعْمَالُ، وَتُزَكَّی الْاَفْعَالُ
35
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کی ولایت کے ذریعے اعمال قبول ہوتے ہیں، کاموں میں پاکیزگی آتی ہے،
35
وَتُضَاعَفُ الْحَسَنَاتُ، وَتُمْحَی السَّیِّئَاتُ
36
نیکیاں دگنی ہو جاتی ہیں اور برائیاں مٹ جاتی ہیں
36
فَمَنْ جَاءَ بِوِلَایَتِكَ وَاعْتَرَفَ بِاِمَامَتِكَ
37
پس جو آپ کی ولایت پر اعتقاد اور آپ کی امامت پر یقین کے ساتھ آئے
37
قُبِلَتْ ٲَعْمَالُہٗ، وَصُدِّقَتْ ٲَقْوَالُہٗ
38
اس کے اعمال قبول ہوتے ہیں، اس کے اقوال میں سچائی آتی ہے
38
وَتَضَاعَفَتْ حَسَنَاتُہٗ، وَمُحِیَتْ سَیِّئَاتُہٗ
39
اس کی نیکیاں دگنی ہو جاتی ہیں اور اس کی بدیاں مٹ جاتی ہیں
39
وَمَنْ عَدَلَ عَنْ وِلَایَتِكَ، وَجَھِلَ مَعْرِفَتَكَ
40
مگر جو آپ کی ولایت سے برگشتہ ہو آپ کی معرفت نہ رکھتا ہو
40
وَاسْتَبْدَلَ بِكَ غَیْرَكَ
41
اور آپ کی جگہ کسی اور کو مانتا ہو
41
كَبَّہُ ﷲُ عَلٰی مَنْخَرِھٖ فِی النَّارِ
42
تو خدا اسے منہ کے بل آگ میں ڈالے گا
42
وَلَمْ یَقْبَلِ ﷲُ لَہٗ عَمَلًا
43
خدا اس کے اعمال قبول نہیں کرے گا
43
وَلَمْ یُقِمْ لَہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَزْنًا
44
اور روز قیامت اس کے اعمال کا وزن نہیں کرے گا
44
ٲُشْھِدُ ﷲَ وَٲُشْھِدُ مَلَائِكَتَہٗ وَٲُشْھِدُكَ یَا مَوْلَایَ
45
میں گواہ بناتا ہوں خدا کو اور گواہ بناتا ہوں اس کے فرشتوں کو اور گواہ بناتا ہوں آپ کو اے میرے آقا
45
بِھٰذَا ظَاھِرُھٗ كَبَاطِنِہٖ وَسِرُّھٗ كَعَلَانِیَتِہٖ
46
اس پر کہ میرا ظاہر میرے باطن جیسا اور پوشیدہ آشکار جیسا ہے
46
وَٲَنْتَ الشَّاھِدُ عَلٰی ذٰلِكَ
47
اور آپ اس بات کے گواہ ہیں
47
وَھُوَ عَھْدِیْ اِلَیْكَ وَمِیْثَاقِیْ لَدَیْكَ
48
اور وہ آپ سے میرا عہد اور آپ کے سامنے میرا پیمان ہے
48
اِذْ ٲَنْتَ نِظَامُ الدِّیْنِ
49
کیونکہ آپ دین کے نگہدار،
49
وَیَعْسُوْبُ الْمُتَّقِیْنَ، وَعِزُّ الْمُوَحِّدِیْنَ
50
پرہیز گاروں کے سردار اور توحید پرستوں کی عزت ہیں
50
وَبِذٰلِكَ ٲَمَرَنِیْ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ
51
اس کا حکم مجھے جہانوں کے پروردگار نے دیا
51
فَلَوْ تَطَاوَلَتِ الدُّھُوْرُ وَتَمَادَتِ الْاَعْمَارُ
52
پس اگر زمانے دراز ہو جائیں اور عمریں طویل ہو جائیں
52
لَمْ ٲَزْدَدْ فِیْكَ اِلَّا یَقِیْنًا وَلَكَ اِلَّا حُبًّا
53
تو بھی آپ کے بارے میں یقین بڑھے گا اور آپ کی محبت زیادہ ہو گی
53
وَعَلَیْكَ اِلَّا مُتَّكَلًا وَمُعْتَمَدًا
54
آپ پر بھروسہ اور اعتماد بڑھے گا
54
وَلِظُھُوْرِكَ اِلَّا مُتَوَقَّعًا وَمُنْتَظَرًا
55
میں آپ کے ظہور کی امید و انتظار کروں گا
55
وَلِجِہَادِیْ بَیْنَ یَدَیْكَ مُتَرَقَّبًا
56
میں آپ کی معیت میں جہاد کیلئے آمادہ رہوں گا
56
فَٲَبْذُلْ نَفْسِیْ، وَمَالِیْ، وَوَلَدِیْ، وَٲَھْلِیْ
57
تاکہ میں اپنی جان، اپنا مال، اپنی اولاد، اپنا کنبہ
57
وَجَمِیْعَ مَا خَوَّلَنِیْ رَبِّیْ بَیْنَ یَدَیْكَ
58
اور جو کچھ خدا نے دیا ہے وہ آپ کے سامنے پیش کروں
58
وَالتَّصَرُّفَ بَیْنَ ٲَمْرِكَ وَنَھْیِكَ
59
اور آپ کے امر اور نہی کی حد میں رہوں
59
مَوْلَایَ فَاِنْ ٲَدْرَكْتُ ٲَیَّامَكَ الزَّاھِرَۃَ وَٲَعْلَامَكَ الْبَاھِرَۃَ
60
اے میرے آقا پس اگر میں نے پا لیا آپ کے روشن دنوں اور آپ کے لہراتے جھنڈوں کو
60
فَہَا ٲَنَا ذَا عَبْدُكَ، الْمُتَصَرِّفُ بَیْنَ ٲَمْرِكَ وَنَھْیِكَ
61
تو میں آپ کا غلام ہوں، آپ کا امر اور نہی کو ماننے والا
61
ٲَرْجُوْ بِہِ الشَّہَادَۃَ بَیْنَ یَدَیْكَ وَالْفَوْزَ لَدَیْكَ
62
اور اس بات کا خواہاں کہ آپ کے سامنے شہادت پاؤں اور آپ کے حضور کامیاب ہوں
62
مَوْلَایَ فَاِنْ ٲَدْرَكَنِی الْمَوْتُ قَبْلَ ظُھُوْرِكَ
63
میرے مولا اگر آپ کے ظہور سے پہلے مجھے موت آ جائے
63
فَاِنِّیْ ٲَتَوَسَّلُ بِكَ وَبِاٰبَائِكَ الطَّاھِرِیْنَ اِلَی ﷲِ تَعَالٰی
64
تو بے شک میں وسیلہ بناتا ہوں آپ کو اور آپ کے پاک بزرگان کو خدا کے حضور
64
وَٲَسْٲَلُہٗ ٲَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
65
اور اس سے سوال کرتا ہوں کہ وہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرمائے
65
وَٲَنْ یَجْعَلَ لِیْ كَرَّۃً فِیْ ظُھُوْرِكَ
66
اور یہ کہ آپ کے ظہور کے وقت مجھے زندہ کرے
66
وَرَجْعَۃً فِیْ ٲَیَّامِكَ
67
اور آپ کے دور میں مجھے واپس لائے
67
لِاَبْلُغَ مِنْ طَاعَتِكَ مُرَادِیْ
68
تاکہ آپ کی اطاعت سے اپنی مراد کو پہنچوں
68
وَٲَشْفِیَ مِنْ ٲَعْدَائِكَ فُؤَادِیْ
69
اور دشمنوں کی نابودی سے اپنا دل ٹھنڈا کروں
69
مَوْلَایَ وَقَفْتُ فِیْ زِیَارَتِكَ مَوْقِفَ الْخَاطِئِیْنَ النَّادِمِیْنَ
70
میرے مولا آپ کی زیارت کیلئے کھڑا ہوں جیسے کھڑے ہوتے ہیں خطاکار، شرمسار
70
الْخَائِفِیْنَ مِنْ عِقَابِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
71
کہ جو جہانوں کے پروردگار کے عذاب سے ڈرتے ہیں
71
وَقَدِ اتَّكَلْتُ عَلٰی شَفَاعَتِكَ
72
یقیناً میں اعتماد کرتا ہوں آپ کی شفاعت پر
72
وَرَجَوْتُ بِمُوَالَاتِكَ وَشَفَاعَتِكَ مَحْوَ ذُنُوْبِیْ
73
اور امیدوار ہوں بوجہ آپ کی محبت کے اور آپ کی شفاعت سے میرے گناہ مٹ جائیں گے
73
وَسَتْرَ عُیُوْبِیْ، وَمَغْفِرَۃَ زَلَلِیْ
74
میرے عیب چھپ جائیں گے اور میری خطائیں معاف ہو جائیں گی
74
فَكُنْ لِوَلِیِّكَ یَا مَوْلَایَ عِنْدَ تَحْقِیْقِ ٲَمَلِہٖ
75
اپنے موالی کا ساتھ دیں اے میرے مولا، تاکہ اس کی آرزو بر آئے
75
وَاسْٲَلِ ﷲَ غُفْرَانَ زَلَلِہٖ
76
اور خدا سے دعا کریں کہ خدا اس کی خطائیں معاف کرے
76
فَقَدْ تَعَلَّقَ بِحَبْلِكَ، وَتَمَسَّكَ بِوِلَایَتِكَ
77
کہ وہ آپ کے دامن سے وابستہ ہے، آپ کی ولایت کا سہارا لیتا ہے
77
وَتَبَرَّٲَ مِنْ ٲَعْدَائِكَ۔
78
اور آپ کے دشمنوں سے بیزار ہے
78
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
79
اے معبود محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
79
وَٲَنْجِزْ لِوَلِیِّكَ مَا وَعَدْتَہٗ
80
اور تو نے اپنے ولی سے جو وعدہ کیا ہے پورا فرما
80
اَللّٰھُمَّ ٲَظْھِرْ كَلِمَتَہٗ، وَٲَعْلِ دَعْوَتَہٗ
81
اے معبود عیاں فرما ان کے قول کو اور عام کر ان کی دعوت کو
81
وَانْصُرْھُ عَلٰی عَدُوِّھٖ وَعَدُوِّكَ، یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
82
مدد دے انہیں ان کے اور اپنے دشمن کے خلاف، اے جہانوں کے پرودگار
82
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
83
اے معبود محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
83
وَٲَظْھِرْ كَلِمَتَكَ التَّامَّۃَ
84
اور ظاہر فرما اپنے کامل تر کلمہ کو
84
وَمُغَیَّبَكَ فِیْ ٲَرْضِكَ، الْخَائِفَ الْمُتَرَقِّبَ۔
85
جو تیری زمین پر پوشیدہ و غائب اور حالت خوف میں منتظر ہے
85
اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُ نَصْرًا عَزِیْزًا
86
اے معبود اس کی مدد کر جس سے وہ غالب رہے
86
وَافْتَحْ لَہٗ فَتْحًا یَسِیْرًا
87
اور اسے کامیابی دے آسانی کے ساتھ
87
اَللّٰھُمَّ وَٲَعِزَّ بِہِ الدِّیْنَ بَعْدَ الْخُمُوْلِ
88
اے معبود اس کے ہاتھوں دین کو غلبہ دے جب وہ کمزور ہو
88
وَٲَطْلِعْ بِہِ الْحَقَّ بَعْدَ الْأُفُوْلِ
89
اس کے ذریعے حق کو ظاہر فرما جب وہ پوشیدہ ہو
89
وَٲَجْلِ بِہِ الظُّلْمَۃَ، وَاكْشِفْ بِہِ الْغُمَّۃَ۔
90
اس کے ذریعے تاریکی کو روشنی میں بدل دے، اس کے ذریعے باطل کا پردہ ہٹا دے
90
اَللّٰھُمَّ وَاٰمِنْ بِہِ الْبِلَادَ، وَاھْدِ بِہِ الْعِبَادَ
91
اے معبود امام العصرؑ کے ذریعے شہروں کو امن عطا کر اور بندوں کو ہدایت دے
91
اَللّٰھُمَّ امْلَأْ بِہِ الْاَرْضَ عَدْلًا وَقِسْطًا
92
اے معبود ان کے ذریعے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے
92
كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا
93
جیسے وہ ظلم و زیادتی سے بھر چکی ہے
93
اِنَّكَ سَمِیْعٌ مُجِیْبٌ۔
94
بے شک تو سننے والا، قبول کرنے والا ہے
94
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ
95
آپ پر سلام ہو اے ولیِ خدا
95
ائْذَنْ لِوَلِیِّكَ فِی الدُّخُوْلِ اِلٰی حَرَمِكَ
96
اجازت دیں اپنے محب کو کہ وہ آپ کے حرم میں داخل ہو
96
صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكَ وَعَلٰی اٰبَائِكَ الطَّاھِرِیْنَ
97
خدا کا درود ہو آپ پر اور آپ کے پاک و پاکیزہ آباء پر
97
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
98
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔
98

اس کے بعد اس سرداب میں داخل ہو جائے جہاں امام العصرؑ غائب ہوئے تھے۔ دونوں دروازوں کے درمیان کھڑے ہو کر دروازوں کو اپنے ہاتھ سے پکڑے اور اس طرح کھانسے جیسے اندر آنے کی اجازت لینے والا شخص کھانسا کرتا ہے۔ بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھے اور نیچے کی طرف سرداب میں آہستہ سے اترتا جائے۔ جب ایک برآمدہ نما کھلی جگہ پر پہنچے تو وہاں دو رکعت نماز بجا لائے اور اس کے بعد یہ دعا پڑھے:

ﷲُ ٲَكْبَرُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ
99
خدا بزرگ تر ہے، خدا بزرگ تر ہے، خدا بزرگ تر ہے
99
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ، وَﷲُ ٲَكْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ
100
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ بزرگ تر ہے اور اللہ کیلئے ہی حمد ہے
100
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھَدَانَا لِھٰذَا
101
حمد ہے خدا کیلئے جس نے ہمیں یہ راہ دکھائی
101
وَعَرَّفَنَا ٲَوْلِیَائَہٗ وَٲَعْدَآئَہٗ
102
ہمیں اپنے دوستوں اور اپنے دشمنوں کی پہچان کرائی
102
وَوَفَّقَنَا لِزِیَارَۃِ ٲَئِمَّتِنَا
103
اور ہمیں ائمہؑ کی زیارت کی توفیق دی
103
وَلَمْ یَجْعَلْنَا مِنَ الْمُعَانِدِیْنَ النَّاصِبِیْنَ
104
اس نے ہمیں ان کے دشمنوں اور مخالفوں میں نہیں رکھا
104
وَلَا مِنَ الْغُلَاۃِ الْمُفَوِّضِیْنَ
105
نہ غالیوں اور مفوّضہ میں داخل کیا
105
وَلَا مِنَ الْمُرْتَابِیْنَ الْمُقَصِّرِیْنَ۔
106
اور نہ شک کرنے والوں، شان گھٹانے والوں میں قرار دیا
106
اَلسَّلَامُ عَلٰی وَلِیِّ ﷲِ وَابْنِ ٲَوْلِیَائِہٖ
107
سلام ہو ولیِ خدا اور اولیاء خدا کے فرزند پر
107
اَلسَّلَامُ عَلَی الْمُدَّخَرِ لِكَرَامَۃِ ٲَوْلِیَاءِ ﷲِ وَبَوَارِ ٲَعْدَائِہٖ
108
سلام ہو اس ذخیرہ پر جو دوستان خدا کی عزت اور دشمنوں کی نابودی کا ذریعہ ہے
108
اَلسَّلَامُ عَلَی النُّوْرِ الَّذِیْ ٲَرَادَ ٲَھْلُ الْكُفْرِ اِطْفَائَہٗ
109
سلام ہو اس نور پر کہ اہل کفر جسے بجھانے پر آمادہ ہوئے
109
فَٲَبَی ﷲُ اِلَّا ٲَنْ یُتِمَّ نُوْرَھٗ بِكُرْھِھِمْ
110
تو خدا نے انہیں روکا تاکہ ان کی کراہت کے باوجود اس نور کو کامل کرے
110
وَٲَیَّدَھٗ بِالْحَیَاۃِ حَتّٰی یُظْھِرَ عَلٰی یَدِھِ الْحَقَّ بِرَغْمِھِمْ
111
اسے زندہ رکھ کر قوت دے، حتیٰ کہ اس کے ہاتھ پر اور دشمنوں کی مرضی کے خلاف حق ظاہر ہو
111
ٲَشْھَدُ ٲَنَّ ﷲَ اصْطَفَاكَ صَغِیْرًا
112
میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً خدا نے آپ کو بچپن ہی میں چنا
112
وَٲَكْمَلَ لَكَ عُلُوْمَہٗ كَبِیْرًا
113
اور آپ بڑے ہوئے تو اپنے تمام علوم آپ کو عطا کیے
113
وَٲَنَّكَ حَیٌّ لَا تَمُوْتُ
114
اور بے شک آپ زندہ ہیں، مریں گے نہیں
114
حَتّٰی تُبْطِلَ الْجِبْتَ وَالطَّاغُوْتَ۔
115
جب تک بت پرست و سرکش کو تباہ نہ کر دیں
115
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ وَعَلٰی خُدَّامِہٖ
116
اے معبود مہدیؑ پر رحمت فرما، ان کے خدمتگاروں پر،
116
وَٲَعْوَانِہٖ عَلٰی غَیْبَتِہٖ وَنَٲْیِہٖ
117
ان کے ساتھیوں پر اور ان کی غیبت و دوری پر
117
وَاسْتُرْھُ سَتْرًا عَزِیْزًا
118
ان کو عزت کے ساتھ پوشیدہ رکھ
118
وَاجْعَلْ لَہٗ مَعْقِلًا حَرِیْزًا
119
اور انہیں محفوظ جگہ پر پناہ دے
119
وَاشْدُدِ اَللّٰھُمَّ وَطْٲَتَكَ عَلٰی مُعَانِدِیْہِ
120
اور اے معبود ان کے ہاتھوں ان کے دشمنوں پر سختی کر
120
وَاحْرُسْ مَوَالِیْہِ وَزَائِرِیْہِ۔
121
اور ان کے دوستوں اور زائروں کو تحفظ دے
121
اَللّٰھُمَّ كَمَا جَعَلْتَ قَلْبِیْ بِذِكْرِھٖ مَعْمُوْرًا
122
اے معبود جس طرح تو نے میرے دل کو ان کے ذکر سے آباد کیا
122
فَاجْعَلْ سِلَاحِیْ بِنُصْرَتِہٖ مَشْھُوْرًا
123
پس میرے ہتھیاروں کو ان کی مدد میں رواں کر دے
123
وَاِنْ حَالَ بَیْنِیْ وَبَیْنَ لِقَائِہِ الْمَوْتُ
124
اور اگر میری موت مجھے ان سے نہ ملنے دے
124
الَّذِیْ جَعَلْتَہٗ عَلٰی عِبَادِكَ حَتْمًا
125
جسے تو نے اپنے بندوں کے لیے لازم بنا رکھا
125
وَٲَقْدَرْتَ بِہٖ عَلٰی خَلِیْقَتِكَ رَغْمًا
126
اور تو نے مخلوق کی مرضی کے خلاف موت کو اس پرحاوی کیا ہے
126
فَابْعَثْنِیْ عِنْدَ خُرُوْجِہٖ ظَاھِرًا مِنْ حُفْرَتِیْ
127
تو بھی امامؑ کے خروج کے وقت مجھے میری قبر سے اٹھانا
127
مُؤْتَزِرًا كَفَنِیْ حَتّٰی ٲُجَاھِدَ بَیْنَ یَدَیْہِ فِی الصَّفِّ
128
کفن سمیت، تاکہ میں ان کے رو برو اس صف میں جہاد کروں
128
الَّذِیْ ٲَثْنَیْتَ عَلٰی ٲَھْلِہٖ فِیْ كِتَابِكَ
129
جس کی تو نے اپنی کتاب میں تعریف فرمائی ہے
129
فَقُلْتَ كَٲَنَّھُمْ بُنْیَانٌ مَرْصُوْصٌ۔
130
جسے تو نے کہا کہ "وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت قدم ہیں"
130
اَللّٰھُمَّ طَالَ الْاِنْتِظَارُ، وَشَمِتَ بِنَا الْفُجَّارُ
131
اے معبود، انتظار طویل ہو گیا، بدکار ہم پر زیادتی کرتے ہیں
131
وَصَعُبَ عَلَیْنَا الْاِنْتِصَارُ
132
جن سے بدلہ لینا ہمارے لیے مشکل ہے
132
اَللّٰھُمَّ ٲَرِنَا وَجْہَ وَلِیِّكَ الْمَیْمُوْن
133
اے معبود ہمیں اپنے ولیؑ کا مبارک چہرہ دکھا دے
133
فِیْ حَیَاتِنَا وَبَعْدَ الْمَنُوْنِ
134
اس زندگی میں اور موت کے بعد
134
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَدِیْنُ لَكَ بِالرَّجْعَۃِ
135
اے معبود میں معتقد ہوں کہ رجعت واقع ہو گی
135
بَیْنَ یَدَیْ صَاحِبِ ہٰذِھِ الْبُقْعَۃِ
136
اس صاحب بارگاہ کے عہد میں
136
الْغَوْثَ، الْغَوْثَ، الْغَوْثَ، یَا صَاحِبَ الزَّمَانِ
137
المدد، المدد، المدد، اے امامؑ وقت
137
قَطَعْتُ فِیْ وُصْلَتِكَ الْخُلَّانَ
138
آپ سے ملاقات کی خاطر میں دوستوں سے جدا ہوا ہوں
138
وَھَجَرْتُ لِزِیَارَتِكَ الْاَوْطَانَ
139
آپ کی زیارت کیلئے وطن چھوڑا ہے
139
وَٲَخْفَیْتُ ٲَمْرِیْ عَنْ ٲَھْلِ الْبُلْدَانِ
140
اور اپنے معاملے کو شہروں کے لوگوں سے پوشیدہ رکھا ہے
140
لِتَكُوْنَ شَفِیْعًا عِنْدَ رَبِّكَ وَرَبِّیْ
141
تاکہ آپ اپنے اور میرے رب کے سامنے میری شفاعت کریں
141
وَاِلٰی اٰبَائِكَ وَمَوَالِیَّ فِیْ حُسْنِ التَّوْفِیْقِ لِیْ
142
اپنے بزرگوں اور میرے آقاؤں سے سفارش کریں کہ میرے لیے بہترین توفیق،
142
وَاِسْبَاغِ النِّعْمَۃِ عَلَیَّ، وَسَوْقِ الْاِحْسَانِ اِلَیَّ
143
بالا تر نعمتوں اور لگا تار مہربانیوں کی دعا کریں
143
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
144
اے معبود محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
144
ٲَصْحَابِ الْحَقِّ، وَقَادَۃِ الْخَلْقِ
145
جو حق کے حامل اور مخلوق کے رہبر ہیں
145
وَاسْتَجِبْ مِنِّیْ مَا دَعَوْتُكَ
146
اور جو دعا میں نے مانگی ہے قبول فرما
146
وَٲَعْطِنِیْ مَا لَمْ ٲَنْطِقْ بِہٖ فِیْ دُعَائِیْ
147
وہ بھی عطا کر جو میں نے اپنی دعا میں طلب نہیں کیا
147
مِنْ صَلَاحِ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ، اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ
148
دین و دنیا کی بہتری میں سے، کہ بے شک تو تعریف والا شان والا ہے
148
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ الطَّاھِرِیْنَ۔
149
اور خدا محمدؐ ؐ اور ان کی پاک آلؑ پر رحمت کرے
149

اب صفہ میں چلا جائے وہاں دو رکعت نماز ادا کرے اور یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ عَبْدُكَ الزَّائِرُ فِیْ فِنَاءِ وَلِیِّكَ
150
اے معبود تیرا یہ بندہ تیرے ولیؑ کے آستان کی زیارت کر رہا ہے
150
الْمَزُوْرِ الَّذِیْ فَرَضْتَ طَاعَتَہٗ عَلَی الْعَبِیْدِ وَالْاَحْرَارِ
151
اس امامؑ کی زیارت جس کی اطاعت تو نے ہر غلام و آزاد پرفرض کی
151
وَٲَنْقَذْتَ بِہٖ ٲَوْلِیَائَكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ
152
اور جن کے ذریعے تیرے دوست عذاب جہنم سے چھوٹیں گے
152
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہَا زِیَارَۃً مَقْبُوْلَۃً ذَاتَ دُعَاءٍ مُسْتَجَابٍ
153
اے معبود اسے میری مقبول زیارت قرار دے جس میں دعا قبول ہو جائے
153
مِنْ مُصَدِّقٍ بِوَلِیِّكَ غَیْرِ مُرْتَابٍ
154
جو تیرے ولی کی تصدیق کرنے والے نے کی ہے، جس میں کوئی شک نہیں
154
اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ بِہٖ وَلَا بِزِیَارَتِہٖ
155
اے معبود اسے میری آخری حاضری و زیارت قرار نہ دے
155
وَلَا تَقْطَعْ ٲَثَرِیْ مِنْ مَشْھَدِھٖ وَزِیَارَۃِ ٲَبِیْہِ وَجَدِّھٖ
156
اور اس کی زیارت گاہ سے میرا نشان قدم قطع نہ کر کہ میں نے ان کے باپ دادا کی زیارت بھی کی ہے
156
اَللّٰھُمَّ ٲَخْلِفْ عَلَیَّ نَفَقَتِیْ
157
میں نے جو خرچ کیا ہے اس کا بدلہ دے
157
وَانْفَعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ فِیْ دُنْیَایَ وَاٰخِرَتِیْ
158
دنیا وآخرت میں جو روزی دی ہے اسے مفید بنا
158
لِیْ وَلِاِخْوَانِیْ وَٲَبَوَیَّ وَجَمِیْعِ عِتْرَتِیْ
159
میرے لیے، میرے بھائیوں اور والدین کے لیے اور میرے سارے خاندان کے لیے
159
ٲَسْتَوْدِعُكَ ﷲَ ٲَیُّھَا الْاِمَامُ الَّذِیْ یَفُوْزُ بِہِ الْمُؤْمِنُوْنَ
160
میں نے آپ کو سپرد خدا کیا اے وہ امامؑ جس کے ذریعے مومنین کامیاب ہوں گے
160
وَیَھْلِكُ عَلٰی یَدَیْہِ الْكَافِرُوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ
161
اور جس کے ہاتھوں کافر اور جھٹلانے والے لوگ ہلاک ہوں گے
161
یَا مَوْلَایَ یَابْنَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ
162
اے میرے مولا اے حسن عسکریؑ بن علی نقیؑ کے فرزند
162
جِئْتُكَ زَائِرًا لَكَ وَلِاَبِیْكَ وَجَدِّكَ
163
حاضر ہوا ہوں آپ کی زیارت کرنے اور آپ کے باپ دادا کی زیارت کرنے
163
مُتَیَقِّنًا الْفَوْزَ بِكُمْ، مُعْتَقِدًا اِمَامَتَكُمْ
164
مجھے یقین ہے کہ آپ کے ذریعے کامیاب ہو جاؤں گا، میرا ایمان ہے کہ آپ امام ہیں
164
اَللّٰھُمَّ اكْتُبْ ہٰذِھِ الشَّہَادَۃَ
165
اے معبود میرے نام پر یہ گواہی لکھ لے
165
وَالزِّیَارَۃَ لِیْ عِنْدَكَ فِیْ عِلِّیِّیْنَ
166
اور یہ زیارت اپنے ہاں علیین میں [رقم فرما]
166
وَبَلِّغْنِیْ بَلَاغَ الصَّالِحِیْنَ
167
مجھے صالحین کے مقام و منزل پر پہنچا
167
وَانْفَعْنِیْ بِحُبِّھِمْ یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
168
اور ان سے محبت کا اجر دے، اے جہانوں کے پرودگار
168