یہ وہ زیارت ہے جو ہر روز نماز فجر کے بعد امام زمانہؑ ﴿عج﴾ کی یاد میں پڑھنی چاہیے اور وہ یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ بَلِّغْ مَوْلَایَ صَاحِبَ الزَّمَانِ صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْہِ
1
اے معبود پہنچا میرے آقا امام زمانہؑ کو، ان پر خدا کی رحمتیں ہوں
1
عَنْ جَمِیْعِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
2
تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے
2
فِیْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِہَا، وَبَرِّہَا وَبَحْرِہَا
3
جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں ہیں خشکیوں اور سمندروں میں
3
وَسَھْلِہَا وَجَبَلِہَا، حَیِّھِمْ وَمَیِّتِھِمْ
4
میدانوں اور پہاڑوں میں ہیں زندہ اور مردہ
4
وَعَنْ وَالِدَیَّ وَوُلْدِیْ وَعَنِّیْ مِنَ الصَّلَوَاتِ
5
اور میرے والدین اور میری اولاد اور میری طرف سے بہت درود
5
وَالتَّحِیَّاتِ زِنَۃَ عَرْشِ ﷲِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِہٖ
6
اور بہت سلام ہو ہم وزن ہو عرش الہی کے اور اس کے کلمات کی روشنی
6
وَمُنْتَہٰی رِضَاھُ، وَعَدَدَ مَا ٲَحْصَاھُ كِتَابُہٗ وَٲَحَاطَ بِہٖ عِلْمُہٗ۔
7
اور اس کی پوری رضا کے اس تعداد میں جو اس کی کتاب میں ہے اور جو اس کے علم میں ہے
7
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲُجَدِّدُ لَہٗ فِیْ ہٰذَا الْیَوْمِ وَفِیْ كُلِّ یَوْمٍ
8
اے معبود میں تازہ کرتا ہوں آج کے دن میں اور ہر دن میں
8
عَھْدًا وَعَقْدًا وَبَیْعَۃً فِیْ رَقَبَتِیْ۔
9
یہ پیمان ،یہ بندھن اور بیعت جو میری گردن پر ہے
9
اَللّٰھُمَّ كَمَا شَرَّفْتَنِیْ بِہٰذَا التَّشْرِیْفِ
10
اے معبود جیسے عزت دی تو نے مجھے اس عزت کے ساتھ
10
وَفَضَّلْتَنِیْ بِہٰذِھِ الْفَضِیْلَۃِ
11
بڑائی دی تو نے مجھے اس بڑائی کے ساتھ
11
وَخَصَصْتَنِیْ بِہٰذِھِ النِّعْمَۃِ
12
اور خصوصیت دی ہے اس نعمت کے ساتھ
12
فَصَلِّ عَلٰی مَوْلَایَ وَسَیِّدِیْ صَاحِبِ الزَّمَانِ
13
پس میرے مولاؑ میرے سردار امام زمانؑ پر رحمت کر
13
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ ٲَنْصَارِھٖ وَٲَشْیَاعِہٖ وَالذَّابِّیْنَ عَنْہُ
14
اور مجھ کو ان کے مددگاروں ان کے ساتھیوں اور ان کا دفاع کرنے والوں میں قرار دے
14
وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُسْتَشْھَدِیْنَ بَیْنَ یَدَیْہِ
15
اور مجھے ان میں رکھ جو شہید ہوں گے ان کے روبرو
15
طَائِعًا غَیْرَ مُكْرَہٍ
16
فرمانبرداری سے نہ زبردستی سے
16
فِی الصَّفِّ الَّذِیْ نَعَتَّ ٲَھْلَہٗ فِیْ كِتَابِكَ
17
اس صف میں جس صف والوں کی تو نے کتاب میں مدح کی
17
فَقُلْتَ: صَفًّا كَٲَنَّھُمْ بُنْیَانٌ مَرْصُوْصٌ
18
پس فرمایا: ایسی صف جیسے سیسہ پلائی دیوار ہو
18
عَلٰی طَاعَتِكَ وَطَاعَۃِ رَسُوْلِكَ وَاٰلِہٖ عَلَیھِمُ السَّلَامُ۔
19
میرا یہ عمل تیری اطاعت تیرے رسولؐ اور ان کی آلؑ کی اطاعت میں ہو، ان سب پر سلام ہوں
19
اَللّٰھُمَّ ہٰذِھٖ بَیْعَۃٌ لَہٗ فِیْ عُنُقِیْ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
20
اے معبود ان کی یہ بیعت روز قیامت تک میری گردن پر ہے۔
20
مؤلف کہتے ہیں بحار الانوار میں علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے کہ میں نے بعض قدیم کتابوں میں پڑھا ہے کہ اس زیارت کے بعد اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر اس طرح رکھے جیسے کسی کی بیعت کرتے وقت رکھا جاتا ہے۔
یہ واضح رہے کہ ہم نے سرداب مقدس کے اعمال میں چار زیارتیں نقل کی ہیں اور یہ ہماری کتاب کی پانچویں زیارت شمار ہو گی۔ اور ہم نے زیارت ایام ہفتہ کے بیان میں جمعہ کے دن امام العصر ﴿عج﴾ کی ایک زیارت درج کی ہے، لہٰذا روز جمعہ آپ کی وہ زیارت بھی پڑھی جا سکتی ہے۔