جناب ابراہیمؑ کی قبر کے نزدیک کھڑے ہو کر کہے:

اَلسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ ﷲِ
1
اللہ کے رسولؐ پر سلام
1
اَلسَّلَامُ عَلٰی نَبِیِّ ﷲِ
2
اللہ کے نبیؐ پر سلام
2
اَلسَّلَامُ عَلٰی حَبِیْبِ ﷲِ
3
اللہ کے حبیبؐ پر سلام
3
اَلسَّلَامُ عَلٰی صَفِیِّ ﷲِ
4
اللہ کے بندۂ خاص پر سلام
4
اَلسَّلَامُ عَلٰی نَجِیِّ ﷲِ
5
اللہ کے راز پر سلام
5
اَلسَّلَامُ عَلٰی مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ ﷲِ سَیِّدِ الْاَنْبِیَاءِ وَخَاتَمِ الْمُرْسَلِیْنَ
6
حضرت محمدؐ بن عبد اللہ پر سلام جو نبیوں کے سردار رسولوں کے خاتم
6
وَخِیَرَۃِ ﷲِ مِنْ خَلْقِہٖ فِیْ ٲَرْضِہٖ وَسَمَائِہٖ
7
اور زمین و آسمان میں اللہ کی ساری مخلوق میں برگزیدہ ہیں
7
اَلسَّلَامُ عَلٰی جَمِیْعِ ٲَنْبِیَائِہٖ وَرُسُلِہٖ
8
اللہ کے سارے نبیوں اور رسولوں پر سلام
8
اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَدَاءِ وَالسُّعَدَاءِ وَالصَّالِحِیْنَ
9
شہیدوں، نیک لوگوں اور صالح بندوں پر سلام
9
اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ ﷲِ الصَّالِحِیْنَ۔
10
ہم سب پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام
10
اَلسَّلَامُ عَلَیكِ ٲَیَّتُھَا الرُّوْحُ الزَّاكِیَۃُ
11
آپ پر سلام ہو اے پاکیزہ روح
11
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ ٲَیَّتُھَا النَّفْسُ الشَّرِیْفَۃُ
12
سلام ہو آپ پر اے شریف نفس
12
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ ٲَیَّتُھَا السُّلَالَۃُ الطَّاھِرَۃُ
13
آپ پر سلام ہو اے پاکیزہ ذریت
13
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ ٲَیَّتُھَا النَّسَمَۃُ الزَّاكِیَۃُ
14
آپ پر سلام ہو اے پاکیزہ صفات بندے
14
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ خَیْرِ الْوَرٰی
15
آپ پر سلام ہو اے مخلوق میں بہترین کے فرزند
15
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ النَّبِیِّ الْمُجْتَبٰی
16
آپ پر سلام ہو اے برگزیدہ نبیؐ کے فرزند
16
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْمَبْعُوْثِ اِلٰی كَافَّۃِ الْوَرٰی
17
آپ پر سلام ہو اے ساری مخلوق کی طرف مبعوث کیے گئے نبی کے فرزند
17
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْبَشِیْرِ النَّذِیْرِ
18
آپ پر سلام ہو اے بشارت دینے والے اور ڈرانے والے نبی کے فرزند
18
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ السِّرَاجِ الْمُنِیْرِ
19
آپ پر سلام ہو اے روشن چراغ کے فرزند
19
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْمُؤَیَّدِ بِالْقُرْاٰنِ
20
آپ پر سلام ہو اے اس کے فرزند جس کی تائید قرآن سے کی گئی ہے
20
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْمُرْسَلِ اِلَی الْاِنْسِ وَالْجَانِّ
21
آپ پر سلام ہو اے اس کے فرزند جو جن و انس کی طرف بھیجا گیا ہے
21
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ صَاحِبِ الرَّایَۃِ وَالْعَلَامَۃِ
22
آپ پر سلام ہو اے علم و نشان والے کے فرزند
22
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الشَّفِیْعِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
23
آپ پر سلام ہو اے روز قیامت شفاعت کرنے والے کے فرزند
23
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ مَنْ حَبَاہُ ﷲُ بِالْكَرَامَۃِ
24
آپ پر سلام ہو اے اس کے فرزند جس کو اللہ نے کرامت دی
24
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
25
سلام ہو آپ پر اور اللہ کی رحمت و برکات ہوں
25
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدِ اخْتَارَ ﷲُ لَكَ دَارَ اِنْعَامِہٖ
26
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا نے آپ کو نعمتوں والے گھر کے لئے منتخب کیا ہے
26
قَبْلَ ٲَنْ یَكْتُبَ عَلَیْكَ ٲَحْكَامَہٗ ٲَوْ یُكَلِّفَكَ حَلَالَہُ وَحَرَامَہٗ
27
اس سے پہلے کہ وہ آپ پر اپنے حلال و حرام کے احکام واجب اور لازم قرار دیتا
27
فَنَقَلَكَ اِلَیْہِ طَیِّبًا زَاكِیًا مَرْضِیًّا
28
پس اس نے آپ کو اپنی طرف بلالیا جب آپ پاک وصاف، پسندیدہ
28
طَاھِرًا مِنْ كُلِّ نَجَسٍ، مُقَدَّسًا مِنْ كُلِّ دَنَسٍ
29
اور ہر آلودگی سے پاکیزہ تھے
29
وَبَوَّٲَكَ جَنَّۃَ الْمَٲْوٰی
30
پھر اس نے آپ کو آسائش بھری جنت میں جگہ دی
30
وَرَفَعَكَ اِلَی الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی
31
اور آپ کو بلند درجے عنایت فرمائے
31
وَصَلَّی ﷲُ عَلَیْكَ صَلَاۃً تَقَرُّبِھَا عَیْنُ رَسُوْلِہٖ
32
خدا رحمت فرمائے آپ پر ایسی رحمت جس سے اس کے رسولؐ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں
32
وَتُبَلِّغُہٌ ٲَكْبَرَ مَٲْمُوْلِہٖ۔
33
اور ان کی بڑی آرزو پوری ہو جائے
33
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ ٲَفْضَلَ صَلَوَاتِكَ وَٲَزْكَاھَا
34
اے معبود! قرار دے اپنی بہترین صلوات پاک و پاکیزہ تر
34
وَٲَنْمٰی بَرَكَاتِكَ وَٲَوْفَاھَا
35
اور اپنی بڑھنے والی برکتیں پوری کی پوری
35
عَلٰی رَسُوْلِكَ وَنَبِیِّكَ وَخِیَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
36
اپنے رسول، اپنے نبی اور اپنی مخلوق میں اپنے پسند کیے ہوئے
36
مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
37
حضرت محمدؐ کیلئے جو تمام نبیوں کے خاتم ہیں
37
وَعَلٰی مَنْ نَسَلَ مِنْ ٲَوْلَادِہِ الطَّیِّبِیْنَ
38
اور ان کی پاک نسل اور ان کی نیک و پاک اولاد پر
38
وَعَلٰی مَنْ خَلَّفَ مِنْ عِتْرَتِہِ الطَّاھِرِیْنَ
39
اور ان کی پاکیزہ اولاد میں سے ان کے خلفا و جانشینوں پر
39
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
40
اور بواسطہ اپنی رحمت کے اے سب سے زیادہ رحم والے
40
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ صَفِیِّكَ
41
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بواسطہ تیرے برگزیدہ حضرت محمدؐ کے
41
وَاِبْرَاھِیْمَ نَجْلِ نَبِیِّكَ
42
اور حضرت ابراہیم کے جو تیرے نبی کے فرزند ہیں
42
ٲَنْ تَجْعَلَ سَعْیِیْ بِھِمْ مَشْكُوْرًا
43
اور ان کے وسیلے سے میری کوشش کو قابل شکریہ قرار دے
43
وَذَنْبِیْ بِھِمْ مَغْفُوْرًا
44
میرے گناہ معاف کر دے
44
وَحَیَاتِیْ بِھِمْ سَعِیْدَۃً
45
میری زندگی بہتر بنا دے
45
وَعَاقِبَتِیْ بِھِمْ حَمِیْدَۃً
46
میری عاقبت اچھی کر دے
46
وَحَوَائِجِیْ بِھِمْ مَقْضِیَّۃً
47
میری حاجتیں پوری فرما دے
47
وَٲَفْعَالِیْ بِھِمْ مَرْضِیَّۃً
48
میرے اعمال نیک فرما دے
48
وَٲُمُوْرِیْ بِھِمْ مَسْعُوْدَۃً
49
کام سنوار دے
49
وَشُؤُوْنِیْ بِھِمْ مَحْمُوْدَۃً۔
50
میرے اطوار بہتر بنا دے
50
اَللّٰھُمَّ وَٲَحْسِنْ لِیَ التَّوْفِیْقَ
51
اے معبود! مجھے بہترین توفیق دے
51
وَنَفِّسْ عَنِّیْ كُلَّ ھَمٍّ وَضِیْقٍ۔
52
اور میرے سارے غم اندیشے اور سختیاں دور فرما دے
52
اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنِیْ عِقَابَكَ، وَامْنَحْنِیْ ثَوَابَكَ
53
اے معبود! مجھے اپنے عذاب سے بچا، اجر و ثواب عطا فرما
53
وَٲَسْكِنِّیْ جِنَانَكَ، وَارْزُقْنِیْ رِضْوَانَكَ وَٲَمَانَكَ
54
مجھے اپنی جنت میں جگہ دے، مجھے اپنی خوشنودی اور اپنی پناہ نصیب فرما
54
وَٲَشْرِكْ لِیْ فِیْ صَالِحِ دُعَاِئی وَالِدَیَّ وَوُلْدِیْ
55
میری نیک دعاؤں میں شریک قرار دے میرے ماں باپ، میری اولاد کو
55
وَجَمِیْعَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ الْاَحْیَاءَ مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِ
56
اور سب زندہ و مردہ مومنین و مومنات کو
56
اِنَّكَ وَلِیُّ الْبَاقِیَاتِ الصَّالِحَاتِ
57
بے شک تو باقیات و صالحات کا نگہبان ہے
57
اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
58
دعا قبول فرما اے جہانوں کے پالنے والے۔
58

اور اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اور اپنی حاجتیں طلب کرے۔