شیخ کلینی نے امام علی نقی علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی ضریح مبارک کے نزدیک کھڑے ہو کر یہ زیارت پڑھا کرو:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ
1
آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی
1
ٲَنْتَ ٲَوَّلُ مَظْلُوْمٍ، وَٲَوَّلُ مَنْ غُصِبَ حَقُّہٗ
2
کہ آپ پہلے مظلوم ہیں اور پہلے مومن ہیں جن کا حق چھینا گیا
2
صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
3
اس پر آپ نے صبر کیا اور حوصلے سے کام لیا یہاں تک کہ آپ کی شہادت ہو گئی
3
فَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ لَقِیْتَ ﷲَ وَٲَنْتَ شَھِیْدٌ
4
میں گواہ ہوں کہ آپ خدا سے جا ملے ہیں اور آپ وہ شہید ہیں
4
عَذَّبَ ﷲُ قَاتِلَكَ بِٲَنْوَاعِ الْعَذَابِ
5
کہ جس کے قاتل کو خدا نے طرح طرح کے عذاب دیئے
5
وَجَدَّدَ عَلَیْہِ الْعَذَابَ
6
اور وہ اسے ایک پر دوسرا عذاب دیتا ہے
6
جِئْتُكَ عَارِفًا بِحَقِّكَ، مُسْتَبْصِرًا بِشَٲْنِكَ
7
میں حاضر ہوں آپ کے حق کو پہنچانتے ہوئے، آپ کے مرتبے کو جانتے ہوئے
7
مُعَادِیًا لِاَعْدَائِكَ وَمَنْ ظَلَمَكَ
8
میں آپ کے دشمنوں کا اور جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ان کا دشمن ہوں
8
ٲَلْقٰی عَلٰی ذٰلِكَ رَبِّیْ اِنْ شَاءَ ﷲُ
9
انشاء اللہ میں اسی عقیدے پر اپنے رب کے حضور جاؤں گا
9
یَا وَلِیَّ ﷲِ، اِنَّ لِیْ ذُنُوْبًا كَثِیْرَۃً
10
اے ولئ خدا بے شک میرے گناہ بہت زیادہ ہیں
10
فَاشْفَعْ لِیْ اِلٰی رَبِّكَ
11
پس اپنے رب کے ہاں میری سفارش کریں
11
فَاِنَّ لَكَ عِنْدَ ﷲِ مَقَامًا مَعْلُوْمًا
12
بے شک آپ خدا کی جناب میں نمایاں مقام رکھتے ہیں
12
وَاِنَّ لَكَ عِنْدَ ﷲِ جَاہًا وَشَفَاعَۃً
13
خدا کے ہاں آپ کی بڑی عزت اور شفاعت کا حق ہے
13
وَقَدْ قَالَ ﷲُ تَعَالٰی وَلَا یَشْفَعُوْنَ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰی۔
14
اور یقیناً اللہ تعالی نے فرمایا ہے: اور شفاعت نہیں کریں گے مگر وہ جس سے خدا راضی ہو۔
14